چمن: لغڑی اتحاد اور ال پارٹیز نے آخر کار عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر و پارلیمانی لیڈر ایم پی اے اصغر خان اچکزئی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاک افغان ٹرانزیٹ ٹریڈ امپورٹ ایکپسورٹ اور نیٹو سپلائی کیلئے پاک افغان بارڈر باب دوستی کو کھول دیا پاک افغان بارڈر کو دو ماہ سے کرونا کے پیش نظر بند کیا تھا جسے آج دس دن صرف افغان ٹرانٹ ٹریڈ امپورٹ ایکسپورٹ کیلے عید تک کھول دیا ہے۔
Posts By: نمائندہ آزادی
خضدار، قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثات 3افراد جاں بحق، ایک زخمی
خضدار: خضدار میں قومی شاہراہ پر ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں تین افراد جاں بحق ایک شخص شدید زخمی ہوا وڈھ لیو یز کے مطابق منگل کے روز کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ اورناچ کے مقام پر ٹرالر اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں تین افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں وڈھ ہسپتال پہنچایا گیا جہا ں طبی امداد کے دوران ممتاز احمد ولد محمد لیاقت اور محمد یحی ولد غلام محمدساکنان وڈھ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔
ہندو تاجر کاقتل،جھالاوان پینل کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرے
خضدار: جھالاوان عوامی پینل کے زیر اہتمام وڈھ میں ہندو تاجر کی مسلح افراد کے فائرنگ سے ہلاکت کے خلاف خضدار،وڈھ اور نال میں احتجاجی ریلیاں،وڈھ میں قومی شاہراہ پر بیٹھ کرمظاہرہ کیا گیا جس کے باعث کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر ٹریفک بھی معطل رہی،مظاہرین ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ملزمان کی گرفتاری کے مطالبے درج تھے۔
ہندو تاجر کا قتل قابل مذمت ہے، جھالاوان کے امن کو سبوتاژ کرنیکی کوشش کی جارہی ہے، اختر مینگل
وڈھ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سرداراخترجان مینگل و ایم پی اے میر محمد اکبر مینگل نے کہاکہ گزشتہ دن وڈھ میں ہندوتاجر نانک چند پر دن دہاڑے فائرنگ اور قتل کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں۔
پولیو ویکسینیشن آپ کی دہلیز پر – والدین کے لئے موقع ہے کہ وہ بچوں کو معذوری سے بچائیں
کوئٹہ: کوویڈ 19 وبا کی وجہ سے چار ماہ کی معطلی کے بعد کوئٹہ کے مخصوص دس UCs میں 20 جولائی سے پولیو مہم دوبارہ شروع ہوگی۔ سب سے پہلے کوئٹہ کے نکاسی آب کی UCs پر توجہ مرکوز کی گئی ہے کیونکہ پولیو وائرس کے نمونے جمع کرنے کی جگہیں ان علاقوں میں موجود ہیں۔-19 COVIDایمرجنسی کی وجہ سے طویل وقفہ ہونے سے، تمام سائٹس سے جمع کیے گئے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کے مثبت ہونے کی نشاندہی ہوئی ہے جو 5 سال سے کم عمر بچوں کے لئے خطرے کا باعث ہے۔
ہندو تاجر پر قاتلانہ حملہ کے خلاف وڈھ میں مکمل شٹرڈاون ہڑتال
خضدار: وڈھ بازار میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ہندو تاجر کی ہلاکت کے ردعمل میں بی این پی کی جانب سے خضدار اور وڈھ کے مختلف مقامات سے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ بلاک کردی گئی،ہندو پنچائیت خضدارکے زیر اہتمام مقتول کی نعش اٹھا کر ریلی نکالی گئی و نعش کو قومی شاہراہ پر رک کر دھرنا دیا گیا،وڈھ میں ڈپٹی کمشنر خضدار ڈاکٹر طفیل بلوچ اور ایس ایس پی خضدار سعید گل خان آفریدی اور خضدار میں ڈی ایس پی و ایس ایچ او نے مشتعل مظاہرین کے ساتھ کامیاب مزاکرات کر کے قومی شاہرا ہ ٹریفک کے لئے بحال کر وادیا۔
خاران، پولیس حراست میں احسان اللہ کی ہلاکت کیخلاف احتجاجی ریلی، ڈی سی آفس کے سامنے دھرنا
خاران: خاران پولیس حراست میں نوجوان احسان اللہ کی مبینہ ہلاکت کے خلاف خاران آل پارٹیز اور سول سوسائٹی نے لواحقین کے ہمراہ احسان اللہ کی مبینہ ہلاکت کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی اور ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے احتجاجی دھرنا دیکر احتجاج کیا واضح رہے خاران پولیس نے زہر حراست احسان اللہ کی موت کو ان کی جانب سے خود کشی قرار دیا تھا۔
خضدار لیویز نے منشیات کی سمگلنگ ناکام بنا کر دو ملزمان کو گرفتار کرلیا
خضدار: اسسٹنٹ کمشنر خضدار عبدالمجید سرپرہ نے لیویز تھانہ خضدار میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ خضدار لیویز حسب روایت منشیات کے خلاف جاری مہم میں متحرک ہے قومی شاہراہ پر آئے روز بڑی مقدار میں منشیات کی سمگلنگ ناکام بنانے کے بعد شہر میں بھی کامیاب کارروائیں کررہی ہے۔
پارٹی مادر وطن کیلئے رہنماؤں کی قربانیاں د یتی آئی ہے، اکبر مینگل
وڈھ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء و رکن صوبائی اسمبلی میر محمد اکبر مینگل نے کہا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی مادر وطن اور ننگ و ناموس کیلئے روز اوّل سے اپنے رہنماؤں کی قربانیاں دیتی آرہی ہے۔کئی سینئر رہنماء نظریئے پر قربان ہوگئے ہیں ان تمام شہداء کو سرخ سلام پیش کرتا ہوں۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روز تحصیل وڈھ میں بلوچستان کے شہداء کی یاد میں منعقد تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
وڈھ، فائرنگ سے جاں بحق افراد کے لواحقین کا احتجاج، قومی شاہراہ بلاک کردی
خضدار: وڈھ کے نواحی علاقہ بڈی لوپ میں فائرنگ کے نتیجہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین نے میتیں قومی شاہراہ پر رکھ کر کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو ریڈیو ٹرانسمیشن جیلانی ہوٹل کے قریب آمد و رفت کے لئے احتجاجاً بلاک کردیا۔