ملک میں مہنگائی کی وجہ سے لوگ خودکشیوں پر مجبور ہیں’رحیم زیارتوال

Posted by & filed under مزید خبریں.

کوئٹہ: پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی وصوبائی جنرل سیکرٹری عبدالرحیم زیارتوال نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی وجہ سے لوگ خودکشیوں پر مجبور ہیں ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا واحد حل اقتدار 22کروڑ عوام کے سیاسی قیادت کے حوالے کیا جائے پاکستان کو مزید تجربہ گاہ نہ بنایا جائے گزشتہ 3برسوں میں بیرونی قرضہ 24ہزار ارب ڈالر سے بڑھ کر 46ہزار ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔

حکومت بلوچستان مسائل کے حل میں سنجیدہ نہیں ،عبدالحق ہاشمی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ حکومت بلوچستان مسائل کے حل میں سنجیدہ نہیں حکومت اور اسٹبلشمنٹ کی غفلت وفاق کی سرپرستی میں عوام کیلئے مسائل پیدا کیے جارہے ہیں ۔حکومت سنجیدہ ہوتی تو مسائل وپریشانی میں اضافہ کے بجائے کمی ہوتی اورعوام کو جدید سہولیات میسر ہوتے ۔ڈنڈے،مظلوم حقوق کیلئے نکلے ہوئے عوام کے خلاف طاقت کا استعمال مسائل پید اکریں گے۔عوامی مسائل کوسنجیدگی واخلاص اور مذاکرات سے حل کرنے کی ضرورت ہے بلوچستان میں ڈنڈے ،طاقت وآپریشن نے مسائل پیداکیے۔حکومت اوراداروںکا بلوچستان کے عوام کیساتھ رویہ ٹھیک نہیں جس کی وجہ سے عوام میں ردعمل اور احساس محرومی پیدا ہورہی ہے۔وفاق بلوچستان کو حقوق دیں موٹروے سمیت سفر ،تعلیم وصحت کی جدید سہولیات فراہم کریں۔

بلوچستان کے قبائل کے بلا پیمودہ اراضی کیلئے جدوجہد جاری رہیگی’لشکری رئیسانی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : بلوچستان پیس فور م کے سربراہ نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی سے یوسف خان کاکڑ کی سربراہی میں صوبائی قومی یکجہتی جرگہ کے نمائندہ وفد کی ملاقات ،وفد نے نوابزادہ لشکری رئیسانی کو ان کی عدم موجودگی میں صوبائی قومی یکجہتی جرگے کے قبائل کی جدی پشتی اور موروثی اراضیات کے حوالے سے جدوجہد سے تفصیلا آگاہ کیا۔

جامعہ بلوچستان کے جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے وائس چانسلر کی بر طرفی کا مطالبہ کر دیا

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ :  جوائنٹ ایکشن کمیٹی یونیورسٹی ٹیچرز، آفیسرز اینڈ ایمپلائز ایسوسی ایشنز کی جانب سے جامعہ بلوچستان کے دو طلبا کی گمشدگی کے خلاف اور جامعہ بلوچستان پر غیر قانونی طور پر مسلط نااہل وائس چانسلر کی برطرفی کے لئے اور جامعہ بلوچستان کے اساتذہ، آفیسرز اور ملازمین کو درپیش دیگر مسائل کے لئے ایک اہم پریس کانفرنس بعد از نماز جمعہ ساڑھے تین بجے پریس کانفرنس پریس کلب کوئٹہ میں ھوگا۔

این ڈی ایم کا طلباء کے احتجاجی دھرنے کی حمایت کا اعلان

Posted by & filed under مزید خبریں.

کوئٹہ: نیشنل ڈیموکریٹ موومنٹ کے نمائندہ وفد نے مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبرہارون خان بازی کی قیادت میں یونیورسٹی میں طلبا ایکشن کمیٹی کے احجاجی دھرنے میں شرکت کی اور اغوا شدہ طلبا کی بازیابی کیلئے جمہوری سیاسی احتجاج کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے استعماری و آمرانہ قوتوں اور اداروں نے پشتون بلوچ اقوام و عوام کیخلاف استعماری اقدامات اور سفاکانہ کاروائیوں کا سلسلہ اور خوف و دہشت مسلط کی ہے ۔اور یونیورسٹی سے نہتے بلوچ طلبا کا اغوا بھی ان استعماری اقدامات کا تسلسل ہے ۔

غریب عوام کی خدمت کرنا ہی پاکستان پیپلز پارٹی کا منشور ہے ،علی مدد جتک

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ:  پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ غریب عوام کی خدمت کرنا ہی پاکستان پیپلز پارٹی کا منشور ہے ٗنا اہل اور سلیکٹڈ عمران نیازی کو فوری طور پر گھرنہ بھیجا گیا تو ملک کے حالات مزید خراب ہونگے پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میںعوام کو نا اہل حکمرانوں سے نجات دلاکر دم لے گی۔

بلوچستان اسمبلی اجلاس ،بلوچستان یونیورسٹی کے لا پتہ طلباء کوفوری بازیاب کر ایا جائے ،اراکین اسمبلی

Posted by & filed under لیڈ اسٹوری.

کوئٹہ : بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر سردار بابرخان موسی خیل کی زیر صدارت پیر کے روز دو گھنٹے بیس منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا ۔ اجلاس میں سابق وزیراعلی و رکن بلوچستان اسمبلی نواب محمد اسلم رئیسانی نے بلوچستان یونیورسٹی کے لاپتہ طلبا سہیل بلوچ اور فصیح بلوچ کی عدم بازیابی کی جانب ایوان کی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ بلوچستان اور کے پی کے سے لوگ اغوا ہیں انہیں جو بھی اغوا کررہا ہے مگر تاثر یہی ہے کہ انہیں ادارے اغوا کررہے ہیںمغویوں کو دس سال بعد چھوڑا جاتا ہے یا ان کی لاشیں ملتی ہیں انہوںنے کہا کہ میری قائد ایوان سے گزارش ہے کہ وہ اٹھ کر اس ایوان میں اغوا کاروں کی مذمت کریں تاکہ دنیا کو یہ پیغام جائے کہ بلوچستان اسمبلی اس قسم کے واقعات اور اغوا کاروں کی پرزور مذمت کرتی ہے اور ان واقعات کو نفرت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

وزیر اعظم نے وعدہ کیا ہے کہ پی پی ایل بقایا جات جلدفراہم کر دئیے جائینگے، قدوس بزنجو

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن وامان کے قیام کیلئے عملی اقدامات اٹھائیںگے ،نئی حکومت ہے وزارتیں تقسیم ہوئے ایک ماہ بھی نہیں ہوا ہے ،پی پی ایل کے بقایاجات سے متعلق وزیراعظم سے بات کی ہے جلد پی پی ایل کے بقایاجات ادا کردئیے جائیںگے ،کوئٹہ سے پنجپائی براہ راستہ غبرگ شاہراہ کی تکمیل ہر حال میں مکمل کرینگے۔

میرمحمدخان ابابکی اوران کے ساتھیوں کی ٹارگٹ کلنگ بڑاسانحہ ہے، نواب زہری

Posted by & filed under بلوچستان.

کراچی/ کوئٹہ :  پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء سابق وزیراعلی بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثنااللہ خان زہری نے پیپلز پارٹی مستونگ کے رہنما میر محمد خان ابابکی اور انکے ساتھیوں کی شہادت پر افسوس اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ میر محمد خان ابابکی اور اس کے ساتھیوں کی ٹارگٹ کلنک ایک بہت بڑاسانحہ ہے۔

پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ مخصوص مائنڈ سیٹ ہے جو عوامی بالادستی کو قبول کرنے کو تیا ر نہیں، ڈاکٹر مالک بلوچ

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے سربراہ وسابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہاہے کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ مخصوص مائنڈ سیٹ ہے جو عوامی بالادستی کوقبول کرنے کیلئے تیار نہیں جس کی وجہ سے آج پاکستان سیاسی انتشار ،معاشی بحران اور بین الاقوامی سطح پر آئیسولیشن میں ہے ،بلوچستان میں ایک آمر کی لگائی ہوئی آگ کا تسلسل آج بھی جاری ہے ،پاکستان کی ترقی وخوشحالی فلاحی ریاست میں ہے ،جہاں تمام وحدتوں کو اپنے ساحل وسائل پر اختیارات اور اپنے فیصلوں کا اختیار حاصل ہوں ،سی پیک کو پاکستان کامستقبل قراردیاجارہاہے لیکن بلوچستان میں آج بھی سی پیک کا کوئی بھی منصوبہ نہیں ہے اگر سی پیک اکنامیکل کوریڈور کی بجائے اسٹریٹجیکل کوریڈور ہے تو پھر اس کوپاکستان کا مستقبل نہ کہاجائے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے عاصمہ جہانگیر کانفرنس کے عنوان سے منعقدہ تین روزہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔