خواتین ارکان اسمبلی کی اغواء افسوسناک وغیر اخلاقی عمل ہے، اختر مینگل

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اخترجان مینگل نے سماجی رابطے کے ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ خواتین ارکان اسمبلی کی اغواء افسوسناک وغیر اخلاقی عمل ہے اس عمل کا جو بھی ذمہ دار ہے انہیں اپنے اعمال سے متعلق جواب دہ ہوناچاہیے۔

بلوچوں کو ان کے ہی وطن پہ در بدر کرنے کا سلسلہ ہنوز جاری ہے،شفیق الرحمن ساسولی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

خضدار: بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع خضدار کے صدر شفیق الرحمن ساسولی نے اپنے جاری کردہ بیان کہاہے کہ بلوچوں کو ان کے ہی وطن پہ در بدر کرنے کا سلسلہ ہنوز جاری ہے، ہمارے پیر جوان مرد و عورت اور بچوں کو شہید و بے گواہ کرنے بعد نام و نہاد سیکورٹی کے نام پر ہمیں بے گھر کرنے کا سلسلہ تیز کیاگیاہے۔

علی اصغر بنگلزئی کو لاپتہ ہوئے بیس سال مکمل ہوگئے،نصراللہ بلوچ

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیرمین نصراللہ بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ انکے انکل علی اصغر بنگلزئی کی جبری گمشدگی کو 20 سال کا طویل عرصہ مکمل ہوا علی اصغر سابق آمر جنرل مشرف دور میں بلوچستان سے جبری گمشدگی کے شکار ہونے والا پہلا شخص ہے۔

ہمیشہ بیورو کریسی نے غبن کیا ،جام کمال سے کوئی اور نہیں انکے اپنے لوگ استعفی مانگ رہے ہیں ،نواب رئیسانی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ : چیف آف سراوان وسابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمداسلم رئیسانی نے کہاہے کہ ملٹری ہو یاسول بیوروکریسی پاکستان میں ہمیشہ بیوروکریسی نے غبن کیاہے ،آئین میں تعین کردہ آئینی مدت کسی بھی وزیراعلیٰ یا وزیراعظم کا آئینی حق ہے لیکن دھاندلی زدہ حکومت کاحق نہیں بنتا کیونکہ اس وقت پورا پاکستان چیخ رہاہے کہ موجودہ حکومت دھاندلی زدہ ہے،جام کمال سے باہر کا کوئی شخص استعفیٰ نہیں مانگ رہا بلکہ ان کے اپنے لوگ استعفیٰ مانگ رہے ہیں جو کل تک ان کا قاعدہ پڑھ رہے تھے ،پاکستان میں ہمیشہ جمہوریت کوپنپنے نہیں دیاگیاہے۔

تحریک عدم اعتماد جمع ہو چکی ہے، اب اسمبلی میں فیصلہ ہوگا’قدوس بزنجو

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد جمع ہو چکی ہے اب اسمبلی میں فیصلہ ہوگا۔گزشتہ روز اپنے بیان میں عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ اگر وزیراعلی بلوچستان جام کمال تحریک کا مقابلہ کرنا چاہتے ہیں تو مقابلہ کرلیں، قواعد کے مطابق تحریک 20 اکتوبرکو اسمبلی میں پیش… Read more »

پشتونوں کو دہشتگرد کہنا قبول نہیں ،افغانستان میں منتقل جنگ بندی ضروری ہے ، محمود خان اچکزئی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہاہے کہ ایک دوسرے بزورطاقت اقتدار چھیننے کا سلسلہ ختم کرنا ہوگا،ہمارے عقل کاامتحان ہے ایک اور جنگ ہمارے اوپرمسلط کی جارہی ہے ،لوگ بڑی بے شرمی سے کہتے ہیں کہ پشتون افغان کامطلب دہشتگرد پشتون قطعاََ دہشت گرد نہیں ہے ،دنیا جہاں کے لوگ اورجاسوس لکھ کرگئے ہیں کہ پشتون افغان انتہائی ملن سار اور مہمان نواز لوگ ہیں ،خواتین کی تعلیم اورعزت سے متعلق دنیا ہمیں نہ بتائیں ہم واحد قوم ہے جو عورت کوعزت سمجھتے اور دیتے ہیں ،ہمارے ہاں مرد کیلئے طلاقی کا لفظ سب سے بڑی گالی ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز مفتی محمود کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

جام کمال کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمہوریت کیساتھ کھلواڑ ہے ، اصغر اچکزئی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر وپارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمہوریت کے ساتھ کھلواڑ ہے،اپوزیشن جماعتیں اسپیکر کے کس بات سے متاثر ہیں کہ انہیں غیراعلانیہ پارلیمانی لیڈر نامزد کئے ہوئے ہیں ،عوامی نیشنل پارٹی تحریک عدم اعتماد میں اکثریت کے ساتھ ہیں ،اپوزیشن کی یکجہتی سینیٹ الیکشن میں کیوںنظرنہیں آئی جب ایک جیتی ہوئی نشست حکومت کو دی گئی ۔

میڈیا آواز کو دبانے کی کو شش ہو رہی ہے ،پی ایم ڈی اے قانون مسترد کر تے ہیں، پی ایف یو جے

Posted by & filed under بلوچستان.

سکھر:  پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے سکھر یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام سکھر پریس کلب میں پی ایم ڈی اے PMDA کے کالے قانون کے خلاف ” ملٹی اسٹیک ہولڈرز کنونشن زیر نگرانی پی ایف یو جے کے مرکزی نائب صدر لالہ اسد پٹھان کے انعقاد کیا گیا ، کنونشن میں شرکاء نے پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی بل کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کی آواز کو دبانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

گورنر بلوچستان کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات

Posted by & filed under بلوچستان, پاکستان.

کوئٹہ/اسلام آباد : گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا سے جمعرات کے روز اسلام آباد میں وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملاقات کی ملاقات کے دوران دونوں رہنماں نے ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، خطے کے امن کی بحالی کرنے میں پاکستان کا کردار اور صوبوں کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

تحریک عدم کا بھر پو ر مقابلہ کر نگا، جام کمال

Posted by & filed under لیڈ اسٹوری.

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے ایک بارپھر تحریک عدم اعتماد کا بھرپور سامنا کرنے کے عزم کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ چند ممبران معاملات کو انتہا پر لے جاناچاہتے ہیں ،ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ ہمیشہ جمہوری انداز میں معاملات کو چلایا ہے، کچھ دوست پہلے دن سے وزیر اعلی بننا چاہتے تھے کام نہ کرنے کا تاثر غلط ہے۔