
کوئٹہ : صوبائی وزیر خزانہ میر ظہوراحمدبلیدی نے پولیس کے چھاپے کے دوران معصوم بچے کی شہادت پر جے آئی ٹی تشکیل دینے کامطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کے آئین میں ملک کے کسی حصے میں نقل و حرکت پر کوئی پابندی نہیں ہے -گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے اپنے پیغام میں لکھاہے کہ بلیدہ میں پولیس کا ایک طالب علم یاسر ظفر کے قتل میں نامزد ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے کے دوران معصوم بچے کی شہادت پر انتہائی افسوس ہوا۔