کوئٹہ : نواب اکبر خان بگٹی کے صاحبزادے نوابزادہ جمیل اکبر خان بگٹی نے کہا ہے کہ مجھے خوشی اس وقت ہوگی جب شہید نواب اکبر خان بگٹی قتل کیس میں پرویز مشرف کو سزاے موت سنائی جاتی۔ بلوچستان ہائیکورٹ نے ہمیں سنے بغیر پرویز مشرف کو اس قتل کے کیس سے بری کر دیا۔ اب دیکھنا ہے مشرف کے سزائے موت کے فیصلے پر عملدرآمد کون کروائے گا۔
Posts By: آن لائن
مشرف کیخلاف فیصلہ عوامی امنگوں کے مطابق ہے آئندہ کوئی آئین توڑنے کی جرات نہیں کریگا،غفور حیدری
کوئٹہ : سابق آمر کی سزائے موت کا فیصلہ عوامی امنگوں کے مطابق ہے،پرویز مشرف نے اس ملک کے آئین کو اپنے بوٹوں تلے روندا ہے، لال مسجد واقعہ اور نواب اکبر بگٹی کی شہادت اسی آمریت کی وجہ سے رونما ہوئے،سزائے موت دینے سے ریاست کو ایک پیغام جائیگا اور آئندہ کوئی اس ملک کا آئین توڑنے کی جرات نہیں کریگا۔
وفاقی حکومت اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں نہیں لے رہی، بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے شفاف انتخابات ضروری ہیں،سردار اختر مینگل
کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کسی بھی معاملے پر اتحادی جماعتوں کو اعتمادمیں نہیں لیتے اگر بلوچستان کے مسائل کو حل کرنا ہے تو غیر جانبدار انتخابات کرانا ہوگا اور جب تک حقیقی نمائندے منتخب نہیں ہونگے۔
بلوچستان میں برفباری کے بعدسردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا
کوئٹہ: وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں برفباری کے بعدسردی کی شدت میں اضافہ کاروبار زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی۔
نئے انتخابات تک ہمار احتجاج جاری رہے گا، مولانا واسع
کوئٹہ+خانوزئی: جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے کہاہے کہ اپوزیشن جماعتوں کا احتجاج موجودہ حکومت کے خاتمے تک جاری رہے گا نا اہل اور سلیکٹڈ حکومت کے باعث مہنگائی آسمان کو چھورہی ہے ملکی معیشت بحرانوں کا شکار ہوگئی جب تک ملک میں نئے انتخابات نہیں ہونگے اس وقت تک ہمار احتجاج جاری رہے گا۔
وفاقی حکومت نے تعاون نہ کیا تو ساتھ چھوڑنے میں دیر نہیں کریں گے، اختر مینگل
اوتھل : بی این پی مینگل کے سربراہ رکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ سارونہ کنراج اور درگاہ شاہ نورانی کے لوگوں کو کسی بھی حال میں تنہا نہیں چھوڑیں گے سارونہ اور کنراج ایک پسماندہ علاقے ہیں اور ہم ان علاقوں کی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی طور پر توجہ دے رہے ہیں سارونہ کے لوگ خود کو تنہا نہ سمجھے ہم ان کے ساتھ ہیں ہم عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سارونہ کنراج اور درگاہ شاہ نورانی کے لوگوں سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔
بلوچستان کے ترقیاتی فنڈز وفاق کو فراہم کرنے کیخلاف ہر فورم پر آواز بلند کرینگے،مولانا عبدالواسع
کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر ورکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت وفاق سے ترقیاتی مد کی صورت میں فنڈ نہیں لے سکتے اور وفاق آئی ایم ایف سے خود قرضہ لیکر اپنی عیاشیاں کرتے ہیں اور قرضہ ادائیگی بلوچستان کے ترقیاتی فنڈ سے لی جاتی ہے جمعیت علماء اسلام ہر فورم پر اس کے خلاف آواز بلند کرینگے۔
طبی مراکز وسکولوں کا بند ہونا افسوسناک ہے، خواتین مریضوں کے آپریشن مرد ڈاکٹروں سے کرانا باعث شرم ہے، چیف جسٹس جمال مندوخیل
ژوب; چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا ہے۔ کہ تعلیمی اداروں اور طبی مراکز کا بند ہونا قابل افسوس ہے جبکہ گائناکالوجسٹ کی عدم موجودگی کی وجہ سے مرد ڈاکٹروں سے خواتین کا آپریشن کرانا باعث شرم ہے۔ لیویزتھانے اور ایری گیشن گیسٹ ہاوس کو سکولوں میں تبدیل اورعدالت کی تعمیرکیلئے ملنے والی زمین بھی سکول و کالج کے حوالے کردی جائے گی۔
مختلف محکموں میں انکوائری جاری ہے، ابتک کروڑوں روپے کی ریکوری ہوئی ہے، اختر حسین لانگو
کوئٹہ: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئر مین رکن صوبائی اسمبلی اختر حسین لانگو نے کہا ہے کہ پی اسے سی کے ساتھ تمام محکموں کو تعاون کرنا پڑے گا ہم معاملات کو بہتر کرنے کی جانے جارہے ہیں مختلف محکموں میں انکوائری جاری ہے اب تک کروڑوں روپے کی ریکوری کی گئی ہے 2017-18میں محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لے رہے ہیں جلد ہی رپورٹ مرتب کر کے اسمبلی میں پیش کردی جائے گئی۔
بلوچستان میں خواتین کی بڑی عزت کی جاتی ہے،آواران سے گرفتار خواتین کو عدالت میں پیش کر دیاہے،ضیاء لانگو
کوئٹہ: صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے کہا کہ خواتین کی عزت ہر حال میں لازمی ہے اس پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جاسکتا اگر کوئی مسئلہ ہے تو اس قانون کے دائرے میں رہ کر حل کیا جائے گا۔