
کوئٹہ: پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنمائوں نے کہاہے کہ مہنگائی کی سونامی تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہی، آٹا،چینی ،گھی ،کھاد اور ادویات سمیت ہر چیز مہنگی لیکن نااہل حکمران دعوی کر رہے ہیں کہ ملک میں مہنگائی نہیں ہے؟کھاد کے بحران سے ملک کی پوری زرعی معیشت کو نقصان پہنچایا جارہا ہے، کھاد کا بحران موجودہ حکومت کا پیدا کردہ ہے۔ظالم حکومت عوام سے روزگار چھین رہی ہے بلوچستان بھر کے پارٹی عہدیداران و کارکنان چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے بلوچستان سے بڑے قافلے کی شکل میں لانگ مارچ میں بھرپور شرکت کریں گے۔