
کوئٹہ : شہید نواب اکبر بگٹی کے صاحبزادے نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی نے سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کے بیان کی سختی سے مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ اقتدار سے نکالے جانے کے بعد انہیں شہید نواب اکبر بگٹی کی شہادت کی یاد آئی ہے حالانکہ انہوں نے پرویز مشرف کو باہر جانے کی اجازت دی تھی اور چار سال تک اقتدار کے مزے اڑا تے رہے اب انہیں کس طرح ہمارے والد کی شہادت اور بلوچستان کی یاد آرہی ہے ۔