
کوئٹہ: پاکستان میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے کام کرنے والے ادارے کا کہنا ہے کہ چینی کمپنیاں ساحلی شہر گوادر کی پیٹروکیمکل انڈسٹری میں 15ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کے لیے تیار ہیں۔چین نے حالیہ برسوں میں بحیرہ عرب کے ساحل پر واقع اس ڈیپ واٹر پورٹ کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔