کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ تربت یونیورسٹی مکران بھر میں وہ واحد تعلیمی ادارہ ہے جہاں دوردراز کے طالب علم اپنے خواب سنوارنے اس درسگاہ کا رخ کرتے ہیں لیکن یونیورسٹی انتظامیہ شروع دن سے اپنے غیر آئینی اور تعلیم دشمنی کے راستے پہ عمل پیرا ہوکر ہرسال سینکڑوں طالبعلموں کیلیے علم کے دروازے بند کرنے کی روش پہ قائم ہے. بیچلر اور ماسٹر ڈگری میں داخلہ لینے کے امیدواروں کے کبھی نام میرٹ لسٹ سے ہٹائے جاتے ہیں تو کبھی ان کے داخلہ فارم مسترد کردیئے جاتے ہیں۔