ہلکی بارش کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں گیس کی پریشرمکمل طور پر ختم ہوچکی ہے،پی کے میپ

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز کی ہلکی بارش کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں گیس کی پریشرمکمل طور پر ختم ہوچکی ہے سوئی سدرن گیس کمپنی عوام کو گیس فراہم کرنے اور غیر قانونی طور پر کمپریسر کے استعمال کرنیوالوں کے خلاف کارروائی میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔

بی ایس او نے ہر دور میں قومی جدوجہد میں فعال کردار ادا کیا ہے ،بی این پی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے جاری کردہ مرکزی اعلامیہ کے مطابق گزشتہ روز پریس کلب کوئٹہ میں شمولیتی پروگرام سے بی ایس او سے فارغ ہونے والے سابقہ مرکزی کابینہ، سابقہ مرکزی کمیٹی کے اراکین اور مختلف زونوں کے عہدیداروں نے پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا جن کے تفصیل مندرجہ ذیل ہیں۔

قا ضی نعمت اللہ نیچاری کی جبری گمشدگی کیخلاف بی این پی کا احتجا جی ومظاہرہ

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام بی این پی جیل روڈ ہدہ یونٹ سیکرٹری قاضی نعمت اللہ نیچاری کے ماورائے آئین وقانون جبری گمشدگی کے خلاف پریس کلب کوئٹہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیاجس میں بی این پی کے سینکڑوں کی تعداد کارکنوں عہدیداروں نے شرکت کی۔

ریکوڈک معاہدہ مسترد کرتے ہیں ، تحریک چلانے کیلئے پی ڈی ایم اور پی پی سے رابطہ کرینگے ،ڈاکٹر مالک بلوچ

Posted by & filed under لیڈ اسٹوری.

کوئٹہ:  نیشنل پارٹی کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس دوسرے روز بھی مرکزی صدر سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس سے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، مرکزی سکریٹری جنرل جان محمد بلیدی، حمید گل، ملک نذیر، رجب علی رند، حاجی عطامحمد بنگلزئی، نواز سالار، تاج مری، سردار کمال خان بنگلزئی، ایوب ملک، کبیر محمد شہی، ڈاکٹر محمد اسحاق، ڈاکٹر شمع اسحاق، عبدالحمید ایڈووکیٹ، نثار بزنجو، حاجی فدا حسین دشتی، طاہرہ خورشید، ڈاکٹر سرفراز، محراب مری، عبدالرسول بلوچ، ایوب قریشی، ایڈووکیٹ لیاقت چوہان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

پارٹی قومی کونسل سیشن 22تا 24جنوری کوئٹہ میں ہوگا، بی این پی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی مرکزی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کا پانچواں مرکزی قومی کونسل سیشن بیاد راہشون سردار عطاء اللہ خان مینگل 22تا 24جنوری کوئٹہ میں منعقد ہو گا بلوچستان کے موجودہ حالات کے تناظر میں دیکھا جائے گا

پشتون دہشتگرد نہیں، ظالم اور مظلوم کی لڑائی میں مظلوم کا ساتھ دینگے ،محمود خان اچکزئی

Posted by & filed under بلوچستان.

پشین :  پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی نائب صدر محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ غیور عوام کی پارٹی میں بڑ ی تعداد میں شمولیت پر پارٹی کارکنوں نے غرور اور تکبر سے گریز کرتے ہوئے اللہ کا شکر ادا کرنا ہوگا ، پشتون ملت کی سیالی ،برابری اور قومی واک واختیارلازمی ہے ،پشتون افغان ملت دہشتگرد اور فرقہ پرست نہیں ،ظالم اور مظلوم کی لڑائی میں ہر سطح پر اور ہر قسم کے حالات میں مظلوم کا ساتھ دینگے ،پشتونخواوطن کے اچھے باہمت اور نامور افرادکو اکھٹے کرکے متحد کرنے اور ان کے جرگوں کے ذریعے درپیش رنجشوں کے مسائل حل کرنے پر بھی توجہ دینی ہوگی ۔

اہل بلوچستان کو سی پیک کے ثمرات دیناوقت کی اہم ضرورت ہے ، مولانا عبدالحق ہاشمی

Posted by & filed under بلوچستان.

کو ئٹہ: امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ بلوچستان میں حکومتی اور سیکورٹی اداروں کا اپنے فرائض سے تجاوزاور عوام سے غیر مجازرویہ کے خلاف شعورکی بیداری کا عمل جاری رکھیں گے حق دو تحریک کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

بلوچستان میں لائی جانیوالی تبدیلی وسائل بیچنے کی صورت سامنے آرہی ہے ، اے این پی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہاہے کہ صوبے میں در پردہ قوتوں کی منشاء پر نام نہاد اپوزیشن کی آشیرباد و مدد سے جوتبدیلی لائی گئیں اسکے اثرات نمودارہونے شروع ہوگئے جن میں ریکوڈک،سیندک،جنوبی پیکج کے نام پرمخصوص قوتوں کونوازنااورجلدیابدیرتمام صوبیکو”اے”ایریاڈکلیر قراردیناشامل ہے اور اس تبدیلی کے بلوچستان پر پڑنے والے اثرات کا تاریخ میں حساب کتاب ضرور کیا جائے گا۔

پا ک فضائیہ کا طیار ہ بارش سے متاثرہ علاقوں کے لیے امدادی سامان لے کر پہنچ گیا

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: پاک فضائیہ کا C-130 طیارہ گوادر بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لیے امدادی سامان لے کرپسنی ائیر پورٹ پہنچ گیا۔ پاک فضا ئیہ، حکومت پاکستان کی ہدایت پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن سر انجام دے رہی ہے۔ طیارہ 39,860 پاؤنڈ سے زائد امدادی سامان لے کر روانہ ہوا جن میں خوراک، ٹینٹ اور ادویات شامل ہیں۔

میڈیکل طلبہ کے مسائل کو حل کرنے میں حکومت ناکام دکھائی دی رہی ہے، بلوچ ڈاکٹرز فورم

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچ ڈاکٹرز فورم کے مرکزی ترجمان نے صوبائی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ایک مہینے سے تین میڈیکل کالجز مکران، جھالاوان اور لورالائی میڈیکل کالجز کے طلبہ پی ایم سی کی جانب سے اعلان کردہ اسپیشل امتحان کے خلاف احتجاجی کیمپ لگا کر بیٹھے ہیں۔