کوئٹہ; بی این پی کی قیادت اور کارکنوں نے ہر دور میں حقیقی جمہوری تحریکوں اور قوم وطن دوستی کی سیاست کو فروغ دینے کیلئے غیر جمہوری و آمرانہ قوتوں کی سازشوں اور منصوبوں کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کے مانند کھڑے ہو کر ناکام بنانے کے لیے تاریخ ساز جدوجہد کرکے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا یہی وجہ ہے کہ آج یہاں کے باشعور عوام قائد تحریک سرار اختر جان مینگل کی قیادت میں اور بی این پی کی پلیٹ فارم کو مظبوط بنانے کی خاطر ضلع کوئٹہ میں پارٹی کی جاری تنظیم سازی اور نئے ممبر شپ کے حصول کی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔
خاران : پیپلزپارٹی کے صوبائی کوآرڈینیٹرجنرل ریٹائرڈ عبدالقادربلوچ نے کہا کہ موجودہ حکومت مہنگائی کے سبب مکمل ناکام ہوچکی ہے الیکشن کسی بھی وقت ہوسکتی ہے خاران کے عوام سے میری ایک درخواست ہے کہ ووٹ سوچ سمجھ کر دیں میں اس بار صوبائی سیٹ پے الیکشن لڑونگا ان خیالات کااظہارانہوںنے گواش بوپے ریگ کلی غلامی نبی میں میر رادی خان کبدانی کے سربراہی میں سینکڑوں افراد کی پیپلز پارٹی میں شمولیتی پروگرام کے دوران کیا شمولیتی پروگرام کلی بوپے ریگ میں یونٹ عہدیداروں کا انتخاب ہوا۔
کوئٹہ: گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول جی او آر کالونی کے طالبات کے وفد نے آج کوئٹہ کینٹ کا دورہ کیا۔ پاک آرمی نے طالبات کے کوئٹہ کینٹ آنے پر اْن کا شاندار استقبال کیا۔ پاک آرمی نے طالبات کو اسٹیشن لائبریری کا دورہ کرایا جہا ں طالبات نے لائبریری میں موجود کتابوں کا مطالعہ کیا۔… Read more »
کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہاکہ جمہوریت کے استحکام اور قانون کی حکمرانی میں سیاسی پارٹیوں کے ساتھ بار اور بینچ کا بنیادی کردار رہا ہے سیاسی جماعتوں اور محنت کشوں کی یونینوں کو تقسیم اور کمزور کیا گیا ہے لیکن ملک میں اس وقت وکلاء تحریک زیادہ فعال و متحرک رہا ہے انھوں نے پارٹی کے وکلاء ونگ پر زور دیا کہ وہ وکلاء کی پارٹی کے ساتھ وابستگی پر خصوصی توجہ دیں اور بلوچستان بھر کے وکلاء کو پارٹی میں شامل کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کی رکن بلوچستان اسمبلی شکیلہ نوید دہوار نے کہا ہے کہ صحافی عبدالواحد رئیسانی قتل کیس میں گرفتار ملزمہ کی ضمانت پر رہائی پولیس کی جانبدارانہ تحقیقات کا نتیجہ ہے ۔ واقعہ کی جانبدارانہ تحقیقات کرنے والے پولیس اہلکاروں کو معطل کرکے غیرجانبدارانہ تحقیقات کرائی جائے ۔
کوئٹہ: ایوان صنعت و تجارت کوئٹہ بلوچستان کے صدر فدا حسین دشتی ، سینئر نائب صدر محمد ایوب مریانی ، نائب صدر امجد صدیقی ایڈووکیٹ نے پاک افغان بارڈر باب دوستی کو تجارت اور پیدل آمدورفت کے لئے کھولے جانے کے فیصلے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے صنعت و تجارت سے وابستہ افراد سمیت دیگر کو معاشی فوائد حاصل ہوں گے۔
کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن(آئینی) کے وفد نے صوبائی صدر مجیب اللہ غرشین، جنرل سیکرٹری قادر بخش رہیسانی، ھاڈیٹر جنرل کلیم اللہ ریکی کی قیادت میں مرکزی سکریٹریٹ کوئٹہ میں ملاقات اور دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔
کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی اور ضلعی رہنمائوں نے کہا ہے کہ بلوچ پشتون قومی تحریک کیلئے آزادی کی عظیم علمبردار ملک عبدالعلی کاکڑ (مرحوم )نے اپنی پوری زندگی اصولوں ،نظریاتی فکری سیاست پر گامزن رہ کر ہرقسم کی نا انصافیوں جیل ،قید وبند کی صعوبتیں کا جوان مردی کے ساتھ وقت اور حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے قومی حقوق کی جمہوری جدوجہد میں گزاری اور آخری دم تک اپنے موقف سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے ان کے عظیم قربانیوں کو وطن دوست سیاسی کارکنوں کیلئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتے ہے۔
کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے تنظیم کے مرکزی قیادت کو تربت یونیورسٹی گیٹ میں بلاوجہ روکنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے اتنظامیہ کی تعلیمی اداروں میں آمرانہ رویہ قرار دیا ہے۔ ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بی ایس او کے مرکزی قیادت اس وقت مکران کے تنظیمی دورے پر ہیں۔ جہاں انھوں نے گوادر، پسنی، جیونی، تمپ و کیچ میں تعلیمی اداروں کا دورہ کیا اور مختلف تعلیمی تقریبات میں شرکت کی۔
تربت: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن تربت زون کی جانب سے گورنمنٹ عطاشاد ڈگری کالج میں نئے آنے والے طلباء کے عزاز میں سیمنار منعقد کیا گیا، سیمینار کے مہمانِ خاص تنظیم کے چئیرمین جہانگیر منظور بلوچ اور عزازی مہمان کالج کے پرینسپل ڈاکٹر واحد بخش بلوچ تھے۔پروگرام میں بی ایس او کے سینئر وائس چئیرمین اشرف بلوچ، سیکریٹری جنرل ماما عظیم بلوچ، سینٹرل کمیٹی کے اراکین آغا عدنان شاہ اور کریم شمبے بلوچ شریک تھے۔