لاپتہ ارکین اسمبلی کو فوری بازیاب کرایا جائے ،بی اے پی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: اقلیتی ارکان پر مشتمل جام حکومت کی جانب سے معزز ممبران اسمبلی کا اغوا خصوصا خواتین کو غیرقانونی طور جبری حراست میں رکھنا نہ صرف ممبران اسمبلی کے استحقاق بلکہ آئین پاکستان اور اسلامی معاشرے وقبائلی روایات کو انتہائی بری طرح روندھا گیا ہے جسکی پرزور مذمت اورحکومت سے مطالبہ کیاجاتا ہے کہ لاپتہ ممران اسمبلی کی بازیابی کوفوری طور پر یقینی بنایا جائے اور وزیراعلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے 25 اکتوبر کو ہونے والے اجلاس میں مزیدکسی بھی قسم کی غیرآئینی رکاوٹ ڈالنے سے باز رہے۔

بی ایس اوپجار نے ہمیشہ قومی فکر اور شعوری سیاست کو فروغ دیا، نیشنل پارٹی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: نیشنل پارٹی اور بی ایس او پجار کے مرکزی رہنماؤں نے بی ایس او پجار میں نئے شامل ہونے والوں کے اعزاز میں دئیے گئے عصرانے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی ایس او پجار نے پروگریسو سوچ علمی و ادبی پروگرام اور قومی فکری شعوری جدوجہد کے زریعے تعلیمی اداروں میں انتہا پسندی و نفرت اور غیر سیاسی و غیر شعوری طرز عمل کا مقابلہ کیا ہے۔بلوچ طلباء کو علمی و شعوری طور پر روشن تعلیمی مستقبل اور بلوچ وطن کا دفاع کرنا ہے۔

اسکریپ کے درآمدی شعبہ پر ٹیکس ریلیف دیا جائے، فدا دشتی

Posted by & filed under بلوچستان.

کراچی: ایوان صنعت و تجارت کوئٹہ بلوچستان کے صدر فدا حسین دشتی اور سینئر نائب صدر محمد ایوب مریانی سمیت دیگر نے گزشتہ روز کراچی میں ڈائریکٹر جنرل ویلیو ایشن سے کسٹم ہائوس کراچی میں ملاقات کی اور ان سے اسکریپ ویلیوایشن سے متعلق امپورٹرز کے خدشات اور تحفظات سے انہیں آگاہ کیا ۔

ملک کو دیوالیہ پن سے لکالنے کیلئے غیر جمہوری رویوں کوختم کرنا ہوگا ، ڈاکٹر ما لک بلوچ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر و سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا ہے کہ ملک کو دیوالیہ پن سے نکالنے کیلئے غیر جمہوری رویوں پالیسیوں اور سیاسی عمل میں مداخلت کو ختم کرنا ہوگاپاکستان اب نہ مولود ملک نہیں ہے اس لئے تجربات کو بند کرنا ہوگا۔پاکستان قومیتوں کی تاریخی سرزمین ثقافت زبان اور وجود پر مشتمل وفاقی ریاست ہے۔اگر ان قومیتوں کی وجود و تشخص اور وطن محفوظ ہونگے تب وفاق کی حقیقی تصور کو فروغ حاصل ہوگا۔

تنظیمی عمل و ڈسپلن کسی بھی سیاسی کارکن کا بنیادی خاصہ ہوتا ہے،نیشنل پارٹی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی و ضلع صدر کوئٹہ حاجی عطاء محمد بنگلزئی نے نیشنل پارٹی کوئٹہ کے ضلع کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کونسل کے اراکین نے جس انداز سے سیاسی عمل سنجیدگی اور فکری بحث و مباحثہ کو بروئے کار لاکر تنظیمی و سیاسی صورتحال پر گفتگو کی وہ پارٹی کی سیاسی تربیت کلچر کو اجاگر کرتی ہے۔نیشنل پارٹی ضلع کونسل کا اجلاس زیر صدارت ضلعی صدر حاجی عطاء محمد بنگلزئی منعقد ہوا۔اجلاس کی کاروائی ضلعی جنرل سیکرٹری ریاض زہری نے چلائی۔اجلاس میں مرکزی کانگریس کے کونسلران کے چناؤ سمیت تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

خواتین کو شامل کئے بغیر ترقی ممکن نہیں،ڈاکٹر شہناز بلوچ

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کی یونٹ سازی مہم کے سلسلے میںگزشتہ روز خواتین یونٹ (میر مٹھا خان مری /میر محمد خان رئیسانی اسٹریٹ یونٹ) کی یونٹ سازی میر محمد خان رئیسانی ہاوس میں ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن محترمہ منورہ سلطانہ کی سربراہی میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر شہناز بلوچ صاحبہ تھی تقریب سے سی سی ممبر اور ایم این اے ، سی سی ممبر ڈاکٹر شہناز نصیر۔

معاشرے میں ادب کا انتہائی اہم کردار ہے ،ڈاکٹر اسحاق

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر اسحاق بلوچ نے نصیر کبدانی لبزانکی دیوان کا دورہ کیا اس موقع پر نصیر کبدانی لبزانکی دیوان کے عہدہداران و ممبران، صدر قیوم سادگ، جنرل سیکرٹری مسرور شاد، پروفیسر شکور زاہد، پروفیسر ایف جے فیضی، پروفیسر شمیم شاجی، لیاقت علی، فدا کبدانی، ممتاز ارمان، زاہد راہی عرفان شیخ اور نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر سردار حبیب اللہ فقیرزئی، جنرل سیکرٹری خورشید عالم، نائب صدر شاہ فیصل کبدانی، تحصیل صدر میر کے ڈی بلوچ، مرکزی کونسلر و سابق ڈسٹرکٹ چیئرمین میر صغیر احمد بادینی، یونس بلوچ، امیر حمزہ قمبرانی،امان بلوچ بی ایس او پجار کے مرکزی کمیٹی کے رکن غنی حسرت بلوچ، آصف نور بلوچ، زونل جونیئر نائب صدر عدنان نور موجود تھے

قانونی تجارت کو فروغ ،معاشی ترقی کے اہداف حاصل کئے جائیں ،کبیر محمد شہی

Posted by & filed under بلوچستان.

کو ئٹہ:  نیشنل پارٹی کے سینیٹر کبیر محمد شہی،مرکزی رہنما و سابق صوبائی وزیر صحت رحمت صالح بلوچ اور سیاسی و سماجی شخصیت نوابزادہ ہمایوں جوگیزئی نے کہا ہے کہ صنعت و تجارت کی ترقی کیلئے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ بلوچستان کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے،قانونی تجارت کا فروغ صوبے میں معاشی ترقی کے اہداف کو پورا کرنے میں معاون ثابت ہوں گے،پیداواری شعبہ جات کو ترقی دئیے بغیر بے روزگاری کے چیلنج سے نمٹنا ممکن نہیں۔

مطالبات کی حمایت کا اعلان ، ہوشاب واقعہ کیخلاف مظاہرے کئے جائیں گے ، بی ایس او

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں آئے روز مظالم میں شدت آرہا ہے۔ بلوچستان میں روح کو تڑپا دینے والے مظالم کے واقعات نے ہر بلوچ کے دل کو ٹھیس پہنچایا ہے۔ انھوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں کیچ میں خاتون تاج بی بی کی قتل و ہوشاپ میں معصوم بچوں پر گولہ باری سمیت کوئٹہ میں بلوچستان یونیورسٹی کے طالب علم نوید بلوچ کی سی ٹی ڈی کے ہاتھوں اغوا و جبری گمشدگیاں کئی سوالات کو جنم دیتے ہیں۔

بی این پی کا ہوشاپ واقعے کے دھرنا میں شرکت کا اعلان

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے جاری کردہ بیان میں بی این پی کوئٹہ کے تمام کارکنوں اور عہدیداروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ گورنر ہائوس کوئٹہ کے سامنے ضلع کیچ کے علاقے ہوشاب میں شہید ہونے والے معصوم بچوں کے لواحقین کی جانب سے ان کے لاشیں دھرنے میں رکھے گئے ہیں… Read more »