نیشنل پارٹی محکوم اقوام کی جماعت ہے، کبیر محمد شہی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : نیشنل پارٹی کے مرکزی ناب صدر میر کبیر احمد محمد شہی نے مرکزی کانگریس وصوبائی کنونشن کی تیاری کہ حوالے سے گذشتہ روز رجسٹریشن اینڈ ڈیٹابیس آفس کا دورہ کیا دورے کہ موقع پر رجسٹریشن اینڈ ڈیٹابیس کمیٹی کہ ارگنازر عبدالصمد بلوچ نے مرکزی کانگریس وصوبای کنونشن کہ مرکزی وصوبای کونسلراں کہ ڈیٹا ،ووٹر لسٹ اور کونسلراں کے کارڈوں کہ تمام کمپیوٹرایزڈ مراحل کی تفصیلن بریفنگ دی جس پر پارٹی کہ مرکزی ناب صدر میر کبیر احمد محمد شہی نے رجسٹریشن اینڈ ڈیٹابیس کمیٹی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ کمیٹی کے دوستوں کی محنت نے پارٹی کو ایک منظم کمپیوٹرایزڈ ڈیٹا اور سسٹم دیا ہے۔

نوجوانوں کے لیے جماعت اسلامی کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں،عبدالحق ہاشمی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ با شعور اور ملک و قوم کی خدمت کرنے والے نوجوانوں کے لیے جماعت اسلامی کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔ بدعنوانی موروثیت سے پاک پارٹی جماعت اسلامی ہی ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی کیلئے بہتر کام کر سکتی ہے ۔پانامہ لیکس اور پنڈورا پیپرز میں الحمد اللہ ہمارے کسی ایک فرد کا نام بھی شامل نہیں۔ ہم نے ملک و قوم کی بے لوث خدمت کی ہے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔

بی ایم سی میں آنتوں کو جوڑنے کیلئے سرجیکل ورکشاپ

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کوئٹہ کے ڈاکٹر مزار خان بلوچ آڈیٹوریم میں جدید طریقوں سے آنتوں کو جوڑنے کے حوالے سے ایک سرجیکل ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا اس ورکشاپ کے چیف آرگنائزر ڈاکٹر بیزن بلوچ اسسٹنٹ پروفیسر جنرل سرجری ڈیپارٹمنٹ بی ایم سی تھے ورکشاپ میڈٹرونک پاکستان کے تعاون سے منعقد ہوا اس کی صدارت بلوچستان کے معروف سرجن پروفیسر عبدالقیوم کا سی نے کی۔

عوام بے شمار مسائل سے دوچار ہے ،ڈاکٹر اسحاق بلوچ

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ:  نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکر ٹری اطلاعات ڈاکٹر اسحاق بلوچ نے تنظیمی مہم اور یونٹ سا زی کے سلسلے میں کلی جو نگواور کلی بوپ ریک چیئر مین محمد عظیم کا دورہ کیا اس دوران انکے ہمراہ ضلعی صدر سر دار حبیب اللہ فقیر زئی، ریجنل کے صدر کے ڈی بلوچ ، خازن امان اللہ بلوچ سینٹرل کمیٹی کے ممبر آصف بلو چ، غنی مسرت ہمراہ تھے بوپ ایک میں یونٹ تشکیل دیا گیا یونٹ سیکر ٹری ڈپٹی یونٹ سیکر ٹری مشاورتی کونسل تشکیل دی۔

غیر جمہوری عناصر و حکومت کی خود کی جنگ شروع ہوچکی ہے، نیشنل پارٹی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے بیان میں کہا ہے کہ غیر جمہوری عناصر و حکومت کی خود کی جنگ شروع ہوچکی ہے ٹولہ کھبی یکجا نہیں ہوسکتا ہے لیکن تاریخ ثابت کریگا کہ ٹولہ کو باپ میں کسںطرع یکجا کیا گیا اور کس نے کیا کردار ادا کیا ہے۔

ایران سے تجارتی تعلقات کے فروغ کیلئے کام کریں گے، فدا دشتی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: ایران پاکستان جوائنٹ چیمبر آف کامرس اور زاہدان ایران چیمبر آف کامرس انڈسٹری مائنز اینڈ ایگریکلچر کے صدر عبدالحکیم ریگی میرجاوی نے چیمبر آف کامرس کے نومنتخب صدر فدا حسین دشتی ، سینئر نائب صدر محمد ایوب میریانی ، نائب صدر امجد علی صدیقی ایڈووکیٹ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نومنتخب عہدیداران پاکستان اور ایران کے تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لئے اپنی توانائیاں بروئے کار لائیں گے۔

ہوشاب میں دو معصوم بچوں کی بہمانہ اور مجرمانہ قتل کی مذمت کرتے ہیں’نیشنل پارٹی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے ہوشاپ میں دو معصوم بچوں کی بہمانہ اور مجرمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انہیں کھلی جارحیت اور بربریت قرار دیا انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے بلیدہ میں ایک معصوم بچے کا قتل ہوا۔

پشتونوں نے سا مراج اور بالا دست طبقات کیخلاف ہمیشہ جدو جہد کو اولیت دی ہے، پی کے میپ

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: پشتونخواملی عوامی پارٹی کے زیر اہتمام 7اکتوبر 1983کے شہدا جمہوریت اولس یارشہید ، کا کا محمود شہید، رمضان شہید، دائودخان شہید کی 38ویں برسی اور 11اکتوبر 1991کے شہداء وطن عبدالرحیم کلیوال شہید ، صابر شاہ شہید،باز محمد بازشہید ، حبیب الرحمن شہید،صاحب خان شہید کے شہادت کی 30ویں برسی کے موقع پر پشتونخوامیپ کے زیر اہتمام مختلف اضلاع میں شہدا کو ان کی لازوال جدوجہد اور قروبانیوں پر خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تعزیتی اجتماعات اور سیمینار منعقد کیئے گئے ۔

سی پیک سے بلوچستان کو کوئی فا ئدہ نہیں ہو ا، پہاڑوں پر جانیوالوں سے بات کی جا ئے ، مو لا ناہا شمی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کراچی : امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے لوگ سمجھتے ہیں کہ گودار کے نام پر انہیں فروخت کردیا گیا ہے ،سی پیک کا تمام فائدہ وفاق کو ہوگا،اس منصوبے کے تحت بلوچستان کو اب تک کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوا ہے ،سی پیک کا رول بیک ہونا ملک کے اکنامک رول بیک کے مترادف ہوگا،احساس محرومی کی وجہ سے پہاڑوں پر جانے والے لوگوں سے بات کرکے ان کو معاف کیا جانا چاہیے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو کراچی پریس کلب کے دورے پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

بلوچی اکیڈمی کے زیراہتمام بلوچی شاعری کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچی اکیڈمی کے زیر اہتمام قدیم بلوچی شاعری کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد ہوا۔ دو دن کی اس سیمینار میں بلوچی زبان و ادب سے تعلق رکھنے والے ادباء اور محققین نے بلوچی قدیم شاعری کے مختلف پہلوئوں اور موضوعات کے بارے میں اپنے مقالے پیش کیے۔ 9اور 10اکتوبر کو بلوچی اکیڈمی کمپلکس میں منعقدہ سیمینار میں بلوچی زبان کے نامور محقق اور ادباء ڈاکٹر واحد بخش بزدار، اکبر غمشاد، ڈاکٹر ضیا بلوچ، ڈاکٹر غفور شاد، شرف شاد، زاہدہ رئیسی، قدیر لقمان، ثانیہ امجد ، نسیم گْل، اسحاق رحیم اور نور الحق شاہ نے اپنے مقالے پیش کیے۔