خضدار: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کے مرکزی سیکریٹری جنرل ناد ربلوچ، بی ایس او خضدار کے زونل آرگنائزر عمران بلوچ، اسٹونٹس ونگ بی این پی عوامی کے صدررئیس نوید مینگل ،زونل انفارمیشن سیکریٹری بی ایس او سراج بلوچ، سینٹرل کمیٹی ممبر بی ایس او پجار بابل بلوچ، سینٹرل کمیٹی ممبر بی ایس او پجار شکیل بلوچ ،زونل صدر بی ایس او پجار کریم بلوچ ودیگر نے خضدار میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ گز شتہ شب کوئٹہ میں طلبہ پر فورسز کی جانب سے لاٹھی چارج کرنے اور انہیں گرفتار کر کے حبس بے جا میں رکھنے کے بعد ان پربوگس ایف آئی آردرج کرنے کی مذمت کرتے ہیں اس جدید دور میں جہاں دنیا روز بروز وز ترقی کی جانب گامزن ہے۔
کوئٹہ: وومن لیڈ الائنس بلوچستان (ڈبلیو ایل اے بی) کی جانب سے کوئٹہ کے ایک مقامی ہوٹل میں نیشنل اور لوکل میڈیا کے نمائندوں کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس کا با قاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔
کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے طلباء پر تشدد اور گرفتاری کی بھرپور الفاظ میں مزمت کی ہے بیان میں کہاگیاہے کہ طلبا اپنے جائز مطالبات کی خاطر اپنی تعلیم چھوڑ کر موجودہ حکومت کی نااہلی، میرٹ کی پامالی علم کے حصول میں اقربا پروری، اور آن لائن ٹیسٹ لینے کے خلاف سراپا احتجاج ہے۔ بیان میں کہا گیا ہیے کہ پی ایم سی کی نااہلی ثابت ھوچکی کہ وہ انتہائی تھرڈ کلاس طریقے سے آن لائن ٹیسٹ لے رہی ہے اور اسکے بدلے میں سے باری فیس بھی لیتی ہے۔
کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کوئٹہ میں نہتے طلباء وطالبات پر بہیمانہ تشدد اور گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جبر کے ذریعے مسلط حکومت بلوچستان کے عوام کی نمائندہ نہیں،بچوں کو تھانہ اورجیلوں میں بند کرنا حکومت کی پالیسی ہے ، بلوچستان کے لوگ کالونی ازم کا مقابلہ کرکے اپنے حقوق سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گے۔
کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کے سرپرست اعلی عظیم بلوچ رہبر سردار عطاء اللہ خان مینگل کی چہلم 3اکتوبر کو بلوچستان اور ملک کے دیگر علاقوں میں عقیدت و احترام سے منائی جائیگی۔
کراچی: نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی ترجمان نے اپنے بیان میں تربت آبسر واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آبسر میں آسکانی بازار کے مقام پرفورسز کے فائرنگ سے تاج بی بی نامی خاتون کی قتل اور انکے شوہر کو شدید زخمی کرنا ایک افسوس ناک اور وحشیانہ عمل ہے۔ جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، ایسے واقعات ریاستی بربریت اور فورسز کی وحشیانہ پن کو ظاھر کرتی ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا اور آخری واقعہ نہیں ہے بلکہ بلوچستان میں ایسے بہت سے واقعات پہلے بھی پیش آ چکے ہیں شاید آنے والے وقتوں میں بھی اس طرح کے واقعات رونما ہونگے۔
کوئٹہ: بلوچ ڈاکٹر فورم نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کل 23 ستمبر کو میڈیکل انٹری ٹیسٹ میں ہونے والے بے ضابگیوں کے خلاف متاثرین کی جانب سے اعلان کردہ احتجاجی مظاہرے کی حمایت کرتے ہیں، ترجمان نے مزید کہا پاکستان میڈیکل کمیشن اپنے قیام سے لیکر اج تک میڈیکل کے طلبہ کیلئے صرف مسئلے ہی پیدا کرتی آ رہی ہے. حال ہی میں ہونے والے میڈیکل انٹری ٹیسٹ میں آؤٹ آف کورس اور ٹیسٹ میں بیشمار ٹیکنیکل غلطیاں طلبہ کی مستقبل کے ساتھ کھیلنے کی مترادف ہے۔
خضدار: بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع خضدار کے صدر شفیق الرحمٰن ساسولی نے سیکورٹی فورسز کی جانب سے بلوچ خاتون تاج بی بی کے قتل کو بلوچستان میں کئی عشروں سے جاری نسل کشی و جارحانہ ریاستی پالیسی کا تسلسل قرار دیتے ہوئے کہاکہ آپسر شاہ آباد میں ایف سی اہلکاروں کی جانب سے تاج بی بی نامی بلوچ خاتون کو شہید کرنے کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔
کوئٹہ: جاموٹ قومی موومنٹ کے سابق چیئرمین اور سابق نگران صوبائی وزیر شہید میر محمد مراد ابڑو کے فرزند جاموٹ قوم کے سربراہ سیاسی وقبائلی رہنما میر مجتبیٰ مراد ابڑو نے کہا ہے کہ نواب جام کمال خان عالیانی ایک جدی پشتی سیاست دان ہیں، ان کے آبا واجدادنے بھی بلوچستان میں سیاست کے میدان میں یہاں کے عوام کی خدمت کی ہے۔
کوئٹہ: بندوق کی بجائے قلم وقت کی ضرورت ہے کوئی بھی قوم تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کر سکتی ان خیالات کا اظہار سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے نوجوانوں کے ایک وفد سے ملاقات میں کیا انہوں نے کہا کہ آج کا نوجوا ن باشعور ہو چکا ہے اوراسے ورغلایا نہیں جا سکتااور اسے اپنے اچھے برے کی پہچان ہو چکی ہے انہوں نے کہا کہ معاشرے میں جب تک اسلحہ کلچر کا خاتمہ اور کتابوں سے دوستی کا شعور اجاگر نہیں کیا جاتااس وقت تک کوئی بھی قوم ترقی نہیں کر سکتی اور نہ ہی امن و امان قائم کر سکتی ہے۔