کوئٹہ: ممتاز بلوچ بزرگ قوم پرست رہنماء ،بلوچستان نیشنل پارٹی کے سرپرست اعلیٰ سردار عطاء اللہ خان مینگل (مرحوم )کی وفات پر فاتحہ خوانی کا سلسلہ کوئٹہ مینگل ہائوس ریلوے سوسائٹی میں جاری ہے ۔بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ وسابق وزیراعلیٰ بلوچستان سرداراخترجان مینگل سے ان کے والد سردارعطاء اللہ خان مینگل کی وفات پر بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سابق سینیٹر ڈاکٹرجہانزیب جمالدینی ،مرکزی سینئر نائب صدر ملک عبدالولی کاکڑ، نائب صدر پرنس آغا موسیٰ جان بلوچ، مرکزی فنانس سیکرٹری وصوبائی پارلیمانی لیڈر ملک نصیراحمدشاہوانی ،مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری موسیٰ بلوچ، مرکزی کمیٹی کے اراکین ساجد ترین ایڈووکیٹ، ایم پی اے اخترحسین لانگو، غلام نبی مری ،سردارنصیراحمدموسیانی ،ملک عبدالرحمن خواجہ خیل ،سینیٹر قاسم رونجھو، سابق رکن قومی اسمبلی میر عبدالرئوف مینگل ،چیئرمین جاوید بلوچ،میر جمال لانگو۔
کراچی : پاکستان میڈیکل کمیشن کے خلاف سراپا احتجاج میڈیکل انٹری ٹیسٹ اسٹوڈنٹس کمیٹی کے احتجاجی مظاہرے کی حمایت میں کراچی سے طلبہ تنظیمیں 23 ستمبر کو ‘‘بلوچ اسٹوڈنٹس سالیڑیرٹی کمیٹی’’ کے بینر تلے کراچی پریس کلب کے باہر 3 بجے احتجاجی مظاہرہ منعقد کرینگے جس میں تمام طلباء تنظیمیں، سیاسی و سماجی کارکنان اور ترقی پسند طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد سے شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔
کوئٹہ: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہاکہ بلوچستان کے عوام لاتعدادمسائل سے دوچار ہیں حکومت اندرونی سازشوں ،بلیک میلنگ ،خلفشار کاشکارہیں باپ کے بچے جمہورے باپ کی حکومت کیلئے بلیک میلنگ کے اڈے بنے ہوئے ہیں طلباء ،ڈاکٹرز،انجینئرز،کلرک ،اساتزہ کرام وملازمین سب پریشان ہیں لاپتہ افرادکا مسئلہ حل نہیں ہورہا۔
مستونگ: گزشتہ روز مرحوم ٹکری داود خان سرپرہ کے بڑے فرزند ٹکری عبدالکریم سرپرہ کی سادہ مگر پر وقار دستار بندی کے سلسلے میں تقریب شپچ سرپرہ مستونگ میں منعقد ہوئی تقریب کے مہمان خاص سردار عاصم سرپرہ تھے۔اس موقع پر سردار عاصم سرپرہ نے خطاب کرتے کہا کہ محبت ، امن ، اتفاق ، اتحاد، عزت و تکریم بلوچ قوم کی میراث ہے۔
میامی: گزشتہ روز امریکی شہر میامی میں ایک تعزیتی اجلاس میں بلوچ سیاستدان اور بلوچستان کے سابق وزیراعلیٰ سردار عطا اللہ مینگل کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا گیا۔ تعزیتی اجلاس میں بلوچ اور امریکی شہری شریک تھے ، بلوچ امریکن کانگریس (بی اے سی) کے صدر ڈاکٹر تارا چند کے گھر پر منعقد ہوا۔
کوئٹہ: بی ایس او کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات بالاچ قادر نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ جان محمد بلوچ کا تبادلہ منسوخ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جان بلوچ برطانیہ، ملائشیا اور جمہوریہ چیک سے تعلیم یافتہ اور کئی ممالک سے میڈیا میں فیلوشپ حاصل کرنے والا نوجوان پی ایچ ڈی اسکالر ہیں۔ اپنے بیان میں بالاچ قادر نے کہا کہ جان محمد بلوچ کو اسی سال جون میں پی ٹی وی کوئٹہ مرکز میں بطور ہیڈ آف کرنٹ افئیرز تعنیات کیا گیا جو کہ پورے پی ٹی وی میں واحد بلوچ ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ تھا۔
کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی بل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ایم ڈی اے بل کیخلاف سیاسی جماعتوں نے اگرمذاحمت نہیں کی تو ملک کی آئندہ محکمومی اور مفلوج پارلیمنٹ کی ذمہ دار یہ سیاسی جماعتیں ہوں گی ۔ اپنے جاری بیان میں نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی بل کیخلاف صحافیوں کی احتجاجی تحریک کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملکی نظام کو مفلوج اور اپنے کنٹرول میں کرنے والے سلیکٹرز میڈیا کو بھی مفلوج کرکے کنٹرول کرنا چاہتے ہیں ۔
کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر سابق سینٹر میر کبیر احمد محمد شہی سے چانن ڈولپمنٹ ایسوسی ایشن کی سربراہی میں نوجوانوں کے وفد کی ، وفد میں محمد شہزاد خان، حرا ناز، جان محمد، بالاچ خان، انم مینگل، سمیرا معصوم، سنیل کمار، علی احمد لانگو اور خالدمیر شامل تھے۔وفد نے سیاسی عمل نوجوانوں کی شمولیت تربیت اور قیادت کرنے کے مناسبت سے گفتگو کی۔
کوئٹہ: کوئٹہ کے کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں پی ٹی آئی کی جیت ایم این اے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری، اہم پی مبین خان خلجی کی کوئٹہ شہر کے عوام کے لئے کئے گئے خدمات کا مظہر ہے یہ بات پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان محمد آصف ترین نے کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن کی جیت کی خوشی میں کارکنوں کے ساتھ جشن منانے کے موقع پر کہی کہ آج کاپاکستانی باشعور اور باخبر ہے جیسے ہمارے منتخب نمائندوں نے عوامی خدمت کی ہے۔
کوئٹہ: چیئرمین بی ایس او جہانگیر منظور بلوچ نے پنجگور میں آئے روز بڑھتی ہوئی قتل و غارت اور بدامنی کے واقعات پر انتہائی تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجگور شہر میں رواں ماہ رونماء ہونے والے واقعات نے وہاں کے لوگوں کو خوف و بے چینی میں مبتلاء کردیا ہے۔