جنگ اسلام مذہب اور علاقے کا نہیں پشتونوں کے حقوق کی ہے ،ایمل ولی خان

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماوں نے کہا ہے کہ ظلم جبراستبداد کا نظام انگریز سامراج کاتھایا آج کسی اور کاہو قابل قبول نہیں ہے جنگ اسلام مذہب اورعقیدے کانہیں جنگ پشتونوں کے غضب شدہ حقوق کی ہے ملک بھر میں جہاں بھی کسی کی جان ومال کو زیان پہنچتا ہے۔

آزدی صحا فت پر قد غن لگا نے کی حکو متی کو ششوں کی مذمت کر تے ہیں ، اے پی این ایس

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کراچی: آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی آزادی صحافت کو کچلنے کیلئے وفاقی حکومت کی مسلسل اور لگاتار کوششوں کی شدید مذمت کرتی ہے ۔جن میں حالیہ تجویز کردہ پاکستان میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی شامل ہے جو اے پی این ایس کی ایگزیکٹو کمیٹی کی رائے میں ملک کے تمام میڈیا کو کنٹرول کرنے کی سمت ایک تباہ کن کوشش ہے ۔ اے پی این ایس کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس 09ستمبر 2021؁ء کو سوسائٹی کے صدر سرمد علی کی صدارت میں کراچی میں منعقد ہوا ،جناب سرمد علی نے اجلاس کو پی ایم ڈی اے کے قیام کے ضمن میں میڈیا تنظیموں اور وفاقی حکومت و دیگر حکام کے ساتھ منعقدہ اجلاسوں اور ملاقاتوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

حکومت کی سرپرستی میں باقاعدگیوں اور کرپشن سوالیہ نشان ہے،مولانا عبدالرحمان رفیق

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ ڈپٹی جنرل سیکریٹری حافظ مسعود احمد سیکرٹری اطلاعات عبدالغنی شہزاد سیکرٹری مالیات میر سرفراز شاہوانی ایڈووکیٹ سالار حافظ مجیب الرحمن ملاخیل اور دیگر نے کہا ہے کہ پاپولیشن ویلفیئر ڈپارٹمنٹ (محکمہ بہبودِ آبادی بلوچستان)حکومت کی سرپرستی میں باقاعدگیوں اور کرپشن سوالیہ نشان ہے، گریڈ 14 کے ملازم کے ذریعے عوامی وسائل کو شیر مادر سمجھ کر ہڑپ کیا جارہا ہے۔

بساک کا میڈیکل طالبعلموں کی حمایت میں مظاہرہوں کااعلان

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کوئٹہ میں میڈیکل کے طالبعلموں پر لاٹھی چارج اور انھیں سلاخوں کے نظر کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم طالبعلموں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور طالبعلموں کی حمایت میں کل کوئٹہ سمیت تمام زون احتجاجی ریلی کا انعقاد کریں گے۔

بلوچ دشمن صوبائی حکومت اپنی حرکتوں سے باز آئے، بی ایس او (پجار)

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (پجار) وحدت بلوچستان کے ترجمان نے تنظیم کے مرکزی چیئرمین زبیر بلوچ کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے موجودہ بلوچ دشمن اور سیلیکٹڈ حکومت کی ناکامی قرار دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میڈیکل کمیشن کی طلباء دشمن پالیسیاں سے یہ بات واضع ہو چکی ہے کہ ان کی اور صوبائی سلیکٹڈ حکومت کی پالیسی بلوچ نوجوانوں کو تعلیم سے دور رکھنے کی سازش ہے اور اس سازش کے مقابلے کے لیئے طلباء و طالبات سراپا احتجاج ہیں۔

طلباء کے پُرامن احتجاج پر پولیس کی جانب سے بدترین تشدد کی مذمت کرتے ہیں، بی ایس او

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بی ایس او کے مرکزی ترجمان نے پاکستان میڈیکل کمیشن کی جانب سے لیے گئے میڈیکل انٹری ٹیسٹس میں بے صابطگیوں کے خلاف احتجاج کرنے والے پرامن طلباء پر پولیس کی جانب سے بدترین تشدد اور طلباء کو گرفتار کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے حکومت کی تعلیم دشمنی قرار دی ہے۔ترجمان نے کہا ہے کہ میڈیکل انٹری ٹیسٹ میں ہرسال بے ظابطگیاں ہورہی ہیں۔

نال کے تعلیمی اداروں کی غیر فعالی پر تشویش ہے، بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں نال کے تعلیمی اداروں کی غیر فعالی اور انتظامیہ کی عدم موجودگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیمی حوالے سے حکومتی دعوؤں کے باوجود نال کے تعلیمی اداروں کی جانب عدم توجہی نہایت ہی تشویشناک ہے۔انہو ں نے کہا کہ بلوچستان عہد حاضر میں ملک کا پسماندہ ترین صوبہ تصور کیا جاتا ہے۔

بولان میڈیکل کالج میں وی سی کی تقرری نہ ہونا حکومتی غیر سنجیدگی کا ثبوت ہے، بحالی تحریک

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: تحریک بحالی بولان میڈیکل کالج کے رہنما پروفیسر ڈاکٹر غلام مصطفی وردک وائس چیئرمین ڈاکٹر الیاس بلوچ جنرل سیکرٹری ڈاکٹر فضل سخی رہنما ایپکا میرزیب شاہوانی صدر ورکرز ایسوسی ایشن نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ صوبے کہ واحد میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلرکی تاحال تقرری نہ ہو پانا غیر سنجیدہ رویہ ہے۔ گورنر بلوچستان صحت کے شعبہ پر رحم کریں اور جلد از جلد وائس چانسلر کی تقرری عمل میں لائی جائے سابقہ گورنر بلوچستان اور وائس چانسلر میڈیکل یونیورسٹی نے صوبے کی واحد میڈیکل یونیورسٹی کو اپنی نااہلی کی بھینٹ چڑھا دیا۔

پنجگور کے حالات کو دانستہ کشت و خون کی طرف دھکیلا جارہا ہے ، بلوچ یکجہتی کمیٹی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کراچی: بلوچ یکجہتی کمیٹی ( کراچی) کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ پنجگور کے حالات و واقعات اور وہاں پر جرائم پیشہ افراد کا سرپھرا ہونا انتہائی خطرناک عمل ثابت ہو سکتا ہے۔ پنجگور میں آئے روز نئے واقعات جنم لے رہے ہیں اور ان واقعات و حالات کی سرپرستی کون کر رہا ہے یہ سوالیہ نشان ہے۔

مانگی ڈیم واقعہ پر احتجاج کے باوجود حکومت کی بے حسی قابل مذمت ہے،پی کے میپ

Posted by & filed under اہم خبریں.

کوئٹہ: پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ مانگی ڈیم لیویز شہدا سانحہ زیارت کے خلاف گزشتہ روز آل پارٹیز اور احتجاجی دھرنا کمیٹی کی اپیل پر صوبے کے تمام چھوٹے بڑے اہم قوموں شاہراہوں کو ٹریفک کیلئے بند کرکے پہیہ جام ہڑتال کیا گیا تھا جس پر ٹرانسپورٹرز اور عوام نے اپنی مرضی سے ٹرانسپورٹ کو بند رکھا مگر افسوس سے کہنا پڑرہا ہے کہ نااہل صوبائی حکومت او ر نیو سریاب پولیس تھانے نے پشتونخوامیپ کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری ورکن صوبائی اسمبلی نصراللہ خان زیرے اور تختانی بائی پاس علاقائی یونٹ کے دیگر رہنماؤں وکارکنوں کے خلاف کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کے بہانے سمیت درجن بھر مقدمات قائم کرکے ایف آئی آر درج کی جس کی پشتونخوامیپ نہ صرف مذمت کرتی ہے بلکہ فی الفور اس نام نہاد ایف آئی آر کو واپس لینے کا مطالبہ کرتی ہے۔