کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سی سی ممبر رکن قومی اسمبلی پروفیسر ڈاکٹر شہناز نصیر بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ قائد بلوچستان سردار عطا اللہ خان مینگل نے بلوچ قومی تحریک میں صف اول کا کردار ادا کیا اور مظلوم و محکوم اقوام کیلئے توانا آواز کے طور پر جدوجہد کی ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔