کراچی حب خضدار میں ادبی و سیاسی تقریبات منعقد کئے جائیں گے ، بی ایس اے سی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ تنظیم کا دوسرا مرکزی کمیٹی اجلاس زیر صدارت مرکزی وائس چیئرپرسن شبیر بلوچ کوئٹہ میں منعقد ہوا ہے۔ اجلاس میں سابقہ رپورٹ ، تنقیدی نشست ، تنظیمی امور اور عالمی و علاقائی سیاسی صورتحال پر سیر حاصل بحث کے بعد آئندہ لائحہ عمل کے ایجنڈے میں مختلف فیصلے لیے گئے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وائس چیئرپرسن شبیر بلوچ کا کہنا تھا کہ کسی بھی تنظیم کا بنیادی اساس ادارے سے وابسطہ وہی اراکین ہیں جو تنظیمی ڈسپلن اور اصولوں کو ہمہ وقت بالا رکھے ہوئے ہیں۔

افغانستان کے بدلتے صورتحال کا بلوچستان پر منفی اثرات پڑنے کے امکانات ہیں، بی ایس او پجار

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنازیشن پجار کا مرکزی آرگنازنگ باڈی اجلاس مرکزی آرگنازر اسد غنی بلوچ کے زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملکی و بین الاقوامی سیاسی صورتحال، تنظیمی امور اور آیندہ کا لاحہ عمل کے ایجنڈے زیر بحث رہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوے مرکزی آرگنازر اسد غنی بلوچ نے کہا ہے کہ دنیا کا سیاست ایک ایسے موڈ پر اچانک پہنچا کہ جس کا کسی کو وہم بھی نہ تھا دنیا کا واحد سپر پاور امریکہ بیس سالوں میں کھربوں ڈالر خرچ کرنے کے باوجود اتنا مجبور ہوا کہ افغانستان چھوڑ کے چلا گیا ۔

پاکستان ریلوے کاکوئٹہ سے بند ٹرین آپریشن کی بحا لی کا فیصلہ خوش آئند ہے ، چوہدری شبیر

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ:  پاکستان ریلوے کاکوئٹہ سے بند ٹرین آپریشن کی بحا لی کا فیصلہ خوش آئند ہے جس سے بلوچستان کی معاشی ترقی پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔یہ بات بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات چوہدری شبیر نے ریلوے مزدور رہنما لعل محمد رند وسیم جدون اوردیگر مزدور ساتھیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

سوئی سدرن کمپنی کی جانب سے ملازمین کی برطرفی قبول نہیں ‘ بی این پی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں سوئی سدرن کمپنی کے ارباب و اختیار کی جانب سے بلوچستان سمیت ملک بھر سے2000 سے زائد ملازمین کو برطرف کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ معزز عدالت عظمی کے فیصلے کے روح کے برخلاف ملازمین کو برطرف کرنے کی پالیسی کسی بھی صورت درست نہیں باریک بینی کے ساتھ عدالت عظمی کے فیصلے کو دیکھا جائے تو بہت سی چیزیں واضح ہو جائیں گی۔

کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن میں عوام کی بھرپور حمایت اور پذیرائی سے مخالفین پریشان ہیں،ڈاکٹرمنیر

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف کے صدر ڈاکٹر منیر بلوچ نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن میں عوام کی بھرپور حمایت اور پذیرائی سے مخالفین پریشان ہیں جسکی وجہ وہ الزام اور تنقید پر اتر آئے ہیں۔ کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن میں جوق در جوق لوگوں کی حمایت اور پی ٹی آئی کے جوش و جذبے سے پی ٹی آئی کے امیدوارن کے جیتنے کے امکانات واضح ہوگئیں ہیں۔

کیسکو کی زیا دتیوں سے زراعت تباہ ہو چکی ہے ، غفور حیدری

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

منگچر: زمیندار نان شبینہ کے محتاج کیسکو ظلم بند کریں کیسکو بجلی فراہم کریں بصورتِ دیگر عوامی احتجاج کے لئے تیار رہے ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولاناعبدالغفورحیدری نے منگچر کے زمینداروں کے وفد حاجی نور احمد لانگو کے قیادت میں ملاقات کر نے والے وفد سے گفتگو کر تے کیا۔

ادو یات کی قیمتوں میں اضافے اور ملا زمین کی بر طرفی کیخلاف لیا ری عوامی محاذ ریلی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کراچی: لیاری عوامی محاذ کے جانب سے ادویات کی قیمتوں میں اضافے اور وفاقی اداروں سے 22 ہزار ملازمین کی جبری برطرفیوں کے خلاف ٹینڑی روڈ لیاری جنرل ہسپتال کے سامنے جمع ہو کر احتجاج کیا پھر ریلی کی صورت میں عثمان پارک فٹبال گراونڈ کے قریب پہنچے ریلی کے شرکاء نعرے لگا رہے تھے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لو۔عوام کو جینے دو۔وفاقی اداروں سے برطرفیاں نہ منظور۔نہ منظور۔فشری سے نکالے گئے ملازمین کو بحال کرو۔لیاری کے محنت کشوں کو جینے دو جینے دو۔

مندردیگ ایرانی سرحد کو جلد کھولا جائے’سول سوسائٹی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

مند: مند سول سوسائٹی کے رہنما عبداللہ میر کی جانب سے کمشنر مکران ڈویڑن کو لکھے گئے ایک درخواست میں کہا گیا ہے کہ 2مئی 2021ء سے ایرانی حکام نے کرونا وباء کی وجہ سے مند ردیگ بارڈر راہداری مکمل بندکیاہے جس کی وجہ سے بارڈرکے دونوں اطراف کے لوگوں کوسخت پریشانیوں کاسامنا ہے۔

محکمہ صحت میں اختیارات کے غلط استعمال کا نوٹس لیا جائے’کیڈر ایسوسی ایشن

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: ہیلتھ مینجمنٹ کیڈر ایسوسی ایشن بلوچستان کی صوبائی کابینہ اور ایڈوائزری کمیٹی کا ایک اہم ہنگامی اجلاس مقامی ہوٹل میں ہوا جس میں کابینہ کے علاوہ کثیر تعداد میں پبلک ہیلتھ سپیشلسٹس اور ممبران نے شرکت کی۔

ماحولیاتی تبد یلی کا سامناکرنے کیلئے جنگلات کو محفوظ بناناانتہائی ضروری ہے، مٹھاخان کاکڑ

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: صوبائی وزیر ماحولیات مٹھا خان کاکڑ نے کہا ہے کہ کوئٹہ اور بلوچستان میں درختوں کی بہت کمی ہے حکومت اس سلسلے میں محنت اپنی جاری رکھے ہو ئے ہیں پلاسٹک کا خاتمہ ضروری ہو گیاہے ، ہمارے شہر، پارک ہائی وے ،حد تک کے جنگلات تک محفوظ نہیں ہیں۔