قومی حقوق کیلئے منظم جدوجہد کے باعث پارٹی پر عوام کا اعتماد بڑھ رہا ہے ، بی این پی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ:  بی این پی میں سیاسی جماعت کے سابق مرکزی کونسلر امین دانش بلوچ اور محمد صلا گولہ و دیگر کی شمولیت خوش آئند ہے سیاسی رہنما، دانشور کی پارٹی میں شامل ہونے سے یہ بات واضح ہے کہ لوگ اب بھی بی این پی کو اپنا نجات دہندہ سیاسی قوت تصور کرتے ہیں پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل کی قیادت وقت و حالات کی ضرورت ہے آئے روز پارٹی میں بلوچستان کے مختلف علاقوں سے جوق در جوق عوام کی شمولیت اس بات کی غمازی ہے۔

نواب اکبر بگٹی کی پندرہویں برسی بھر پور طریقے سے منا ئی جائیگی ، نیشنل ڈیمو کریٹک پارٹی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے ترجمان نے نواب اکبر خان بگٹی شہید کے پندرہویں برسی کے مناسب سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ بزرگ بلوچ رہنماء نواب اکبر خان بگٹی کی ساتھیوں سمیت شہادت کا واقعہ بلوچ تاریخ کے ان چند بڑے واقعات میں سے ایک ایسا واقعہ ہے کہ جس کی تلخ یادیں نہ صرف مدتوں تک برقرار رہیں گے بلکہ یہ زخم کبھی بھی مندمل نہیں ہونگے۔

بلوچستان ساحل پر سازش کے تحت غیر قانونی ٹرالنگ کی اجازت دی گئی ہے ، ڈاکٹر مالک بلوچ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کی مرکزی کمیٹی کا دو روزہ اجلاس مرکزی صدر سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی صدارت میں محمد شہی ہاوس کوئٹہ میں منعقد ہوا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 29,30,31 کو نیشنل پارٹی کا قومی کانگریس کوئٹہ میں منعقد کیا جائے گا تمام اضلاع کو ہدایات جاری کے گے کہ وہ کانگریس کی کامیابی کے لیے تیاریاں شروع کریں۔

حاصل خان بزنجو جمہوریت کے مضبوط توانا اور بلند آواز تھے،خالق بلوچ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میر عبدالخالق بلوچ نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی کے قائد میر حاصل خان بزنجو جمہوریت کے مضبوط توانا اور بلند آواز تھے۔میر حاصل خان بزنجو کی پوری زندگی قومی و طبقاتی ناانصافی معاشی نابرابری ،استحصال کے خلاف اور ملک میں حقیقی جمہوریت پارلیمنٹ کی بالادستی آئین و قانون کی حکمرانی کی جدوجہد میں گزری۔

تبدیلی کے دعویدار نے عوام کو کچھ نہیں دیا ، ملک سکندر ایڈووکیٹ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے پارلیمانی لیڈر اور قائد حزب اختلاف بلوچستان اسمبلی ملک سکندر خان ایڈووکیٹ ،صوبائی جوائنٹ سیکرٹری مولانا خورشید احمد ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ حافظ مسعود احمد اور دیگر نے جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن وارڈ نمبر2 کے امیدوار عاقل امین خان کے حق میں دو مضبوط آزاد امیدواروں سماجی شخصیات خالد گورسی اسماعیل قریشی کی دستبرداری کی۔

وفاقی نصاب اقوام کی زبان و تہذیب پر حملہ ہے’بی ایس او

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی چیئرمین جہانگیر منظور بلوچ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مختلف اقوام پر مشتمل ایک وحدت ہے جس میں مختلف مذاہب اور لسانی گروہ سے تعلق رکھنے والے اقوام آباد ہیں جو کہ اپنی الگ اور منفرد زبان ،ثقافت اورتاریخی پہچان رکھتے ہیں لیکن وفاق نے ہمیشہ ان چیزوں کو بالائے تاک رکھ کر جبراً فیصلے مسلط کیے ہیں۔

نواب امان اللہ زہری کی یاد میں تعزیتی ریفرنس20 اگست کو ہو گی’بی این پی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کے مرکزی رہنما شہید نواب امان اللہ خان زہری اور نوابزادہ شہید میر مردان خان زہری شہید مشرف زہری اور شہید سکندر گورشانی کے دوسری برسی کے مناسبت سے مرکزی تعزیتی ریفرنس کوئٹہ پریس کلب میں 20 اگست سہہ پہر 3 بجے منعقد کیا جائے گا جبکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے۔

کابل کی پر امن فتح پر طالبان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، جمعیت کوئٹہ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق ،سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد ،جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ ،مولانا مفتی محمد روزی خان ،مولانا شیخ احمد جان ،مولانا محمد ہاشم خیشکی ،مولانا محمد ایوب ،حافظ عبد الحق حقانی ،مولانا حکیم حبیب اللہ ،حافظ مسعود احمد سیکرٹری اطلاعات عبدالغنی شہزاد ،سیکرٹری مالیات میرسرفراز شاہوانی ایڈووکیٹ ،مولانا حافظ سردار محمد نورزئی ،مولانا حافظ سراج الدین ۔

لال بخش رند نے قومی حقوق، مظلوم طبقات کے لیے جدوجہد کی ، بلو چ متحدہ محاذ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کراچی: بلوچ متحدہ محاذ کے زیر اہتمام بلوچ سیاسی ترقی پسند رہنما لالا لعل بخش رند کی گیارہویں برسی کے موقع پر ان کی یاد میں ایک تقریب کا انعقاد ملیر میں کیا گیا۔ تقریب میں لالا لعل بخش رند کے قریبی ساتھیوں نے ان کی زندگی اور جدوجہد پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔بلوچ متحدہ محاذ کے جنرل سیکریٹری اکبر ولی نے مہمانوں کو خوش آمدید کے کلمات ادا کرنے کے بعد تقریب کا باقاعدہ آغاز کیا گیا۔ تقریب کی نظامت کے فرائض ڈاکٹر اصغر دشتی نے انجام دیئے۔

میڈیا ڈویلپمنٹ بل کسی صورت قبول نہیں ‘ نیشنل پارٹی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے حکومت کی جانب سے جاری کردہ میڈیا ڈیولپمنٹ بل کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا ڈیولپمنٹ بل آزادی صحافت اور آزادی رائے پر پہلے سے عائد شدہ پابندیوں میں مزید اضافے کا سبب بنے گا۔بیان میں کہا وزیراطلاعات کی یہ منطق سراسر جھوٹ اورغلط بیانی پرمبنی ہے کہ میڈیا مالکان اس بل کے خلاف اور ملازمین اس کی حمایت میں ہیں۔