حکومت کی جانب سے پی ایم ڈی اے کا قیام متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں ‘ میڈیا تنظیمیں

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کراچی:  پاکستان کی نمائندہ میڈیا تنظیموں کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای)، آل پاکستان نیوزپیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس)، پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے)، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) اور ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اور نیوز ڈائریکٹرز (اے۔ای۔ایم۔ای۔این۔ڈی) پر مشتمل مشترکہ کمیٹی نے حکومت کی جانب سے پی ایم ڈی اے کے قیام کی پیش رفت کو متفقہ طور پر مسترد کر دیا ہے۔

بارکھان میں لوکل ڈومیسائل مسئلہ پر عوامی ردعمل خوش آئند ہے، نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی ترجمان نے اپنے بیان میں بارکھان میں حالیہ لوکل و ڈومیسائل کے مسائل پر عوامی رد عمل کو خوش آئندہ عمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں نو آبادیاتی و استحصالی پالیسیوں کے تحت آبادکاری اور کثرت کے ساتھ غیر مقامی افراد کو بوگس لوکل و ڈومیسائل سرٹیفیکیٹس جاری کیا جا رہا ہے جس کی پر زور مذمت کرتی ہے۔

چوتھے نمبر کے جج کی سپریم کورٹ میں تعیناتی باعث تشویش ہے، بلوچستان بار کونسل

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان بار کونسل کے وائس چئیر مین قاسم علی گاجزئی چیئرمین ایگزیکٹیو کمیٹی ایوب ترین چئیرمین بین الصوبائی راحب خان بلیدی ایڈووکیٹ چئیرمین ہیومن رائٹس امان اللہ کاکڑ نے جاری ایک بیان میں لاہور ہائیکورٹ کے چوتھے نمبرجج کو سپریم کورٹ میں تعنیات کرنے کی فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر کے وکلاء نمائندگان نے سندھ سے پانچویں نمبر جج کو سپریم کورٹ میں تعنیات کرنے کے فیصلے کو مسترد کردیا تھا۔

ایوب اسٹیڈیم کے خواتین ہال میں مردوں کے کھیلنے پر پابندی لگائی جائے’ایکشن کمیٹی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: چیئرمین ہدہ سپورٹس ایکشن کمیٹی نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے معروف ایوب اسٹیڈیم میں جہاں دیگر کھیلوں کے میدان اور ہالز قائم ہیں وہاں خواتین کھلاڑیوں کے لیے بھی ایک ہال مختص ہے جہاں پردے کے باقاعدہ اہتمام کے ساتھ ایک چاردیواری کے اندر خواتین کھلاڑیوں کے لیے مختلف کھیلوں کے انعقاد کے مواقع اور سہولیات میسر ہیں مگر انتہائی افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ خواتین کے اس مخصوص ہال میں بھی مرد کھلاڑیوں کے کھیل جاری ہیں۔

شہیدحیات بلوچ کی برسی پر تقریبات ،شمعیں روش کی گئیں

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ تنظیم کے مرکزی کال پر شہیدحیات بلوچ کی برسی انتہائی عقیدت و احترام سے بلوچستان بھر میں منائی گئی اور انکی یاد میں شمعیں روش کی گئیں۔بی ایس او یونیورسٹی یونٹ اور شال زون کی جانب سے بلوچستان یونیورسٹی میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں طلباء نے شرکت کرکے شمعیں جلاکر شہیدحیات بلوچ کو خراج عقیدت پیش کی۔

بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) بلوچستان کے عوام کی ترجمان جماعت ہے’ناشناس لہڑی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ :  بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) بلوچستان کے عوام کی ترجمان جماعت ہے ہم اقتدار میںہو یا اقتدار سے باہر اپنے عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے آواز بلند کرتے رئینگے بلوچستان میں بارڈر کی بندشن،بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ،منشیات کا بڑھتا ہوا کاروبار،پنجگور کے معصوم قدیر خلیل کے قتل کوئٹہ کی سات سالہ بچی کیساتھ زیادتی جیسے ظلم و زیادتیوں کیخلاف بی این پی (عوامی) ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام پریس کلب کوئٹہ میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

حیات بلوچ کا قتل روشن مستقبل کی امید کا قتل ہے، بلوچ یکجہتی کمیٹی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کراچی : بلوچ یکجہتی کمیٹی (کراچی) کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ہم ایک ایسے طالب علم سے محروم ہو چکے ہیں جواپنے لئے اور بلوچ قوم کے لئے روشن مستقبل کے ضامن تھے، آج بلوچ اس روشن مستقبل کے ضامن سے محروم ہے۔ حیات بلوچ ایک علم دوست, کتاب دوست اور ہر وقت قلم و کتاب سے منسلک باتیں کرنے والا نوجوان تھا, لیکن افسوس کہ آج ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ حیات بلوچ کے لئے ایک روشن مستقبل کی امید ہیں۔

آج کے یہ کٹھن حالات ہم سے اتفاق واتحاد کاتقاضا کرتے ہیں،اصغر خان اچکزئی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

چمن: عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدروصوبائی پارلیمانی لیڈراصغرخان اچکزئی نے کہا ہے کہ آج کے یہ کٹھن حالات ہم سے اتفاق واتحاد کاتقاضا کرتے ہیں پشتون خواوطن باالخصوص چمن جیسے حساس ضلع جوڈیورنڈ لائن کیساتھ منسلک ہے ذمہ دارسیاسی رہنماؤں قبائلی عمائدین اورجوانوں کو ان حالات کاباریک بینی سے جائزہ لیناہوگاحکومت میں ہوتے ہوئے۔

پیپلز پارٹی عوامی مفادات اور مسائل کے حل کیلئے اور جدوجہد کیلئے تیار ہے ، سربلند جوگیزئی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی نے کہاہے کہ بلوچستان سمیت ملک بھر میں پیپلز پارٹی کی مقبولیت اور عوامی پذیرائی میں اضافہ ہورہا ہے پارٹی میں اہم شمولیتوں سے یہ بات واضح ہے کہ عوام پیپلز پارٹی کے ساتھ ہے آئندہ عام انتخابات میں ملک بھر اوربلخصوص بلوچستان میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہوگی۔

آئین پر عمل درآمد نہ ہونے سے ملک انتظامی معاشی بحرانوں سے دو چار ہے ‘ نیشنل پارٹی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ:  نیشنل پارٹی کے مر کزی جنرل سیکر ٹری جان محمد بلیدی کی سر بر اہی میں وفد نے ایسو سی ایشن فار ڈویلپمنٹ آف لو کل گورنمنٹ کے ایڈ وائزر انور الحسین ، کوآرڈینیٹر زیب النسا ، لوکل ایسو سی ایشن بلو چستان کے صدر میر عابد لہڑی سے ملا قات کی ۔ اس موقع پر نیشنل پارٹی کے وفد نے تفصیل لو کل گورنمنٹ کی اہمیت اور افا دیت پر بات کی اور انہیں یقین دلایا۔