ڈاکٹر آصف شاہوانی ساتھ بینق کے عملے کی بد تمیزی قابل مذمت ہے، بلوچ ڈاکٹرز فورم

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : بلوچ ڈاکٹرز فورم کے ترجمان کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں گزشتہ دنوں بینق (کڈنی سینٹر) کے عملے کی طرف سے بلوچ ڈاکٹرز فورم کے سابقہ جنرل سکریٹری ڈاکٹر آصف بلوچ کے ساتھ بد سلوکی اور تشدد آمیز رویے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچ ڈاکٹرز فورم پہلے بھی BINUQ کے بارے میں اپنے خدشات کا اظہار کیا تھا کہ بینق کا سارا نظام یک شخصی اور بادشاہت پر مشتمل ہے اور چیف ایگزیکٹو نے اپنے رشتہ داروں کو بھرتی کر کے اپنے اردگرد ایک خاندانی فوج بنا رکھی ہے۔

پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام کی تجویزکومستردکرتے ہیں، سی پی این ای

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کراچی : کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) نے انتہائی متنازعہ ، امتیازی اور میڈیا مخالف پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی ایم ڈی اے) کے قیام کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے اسے ’’پاکستان میڈیا ڈسٹرکشن اتھارٹی‘‘ قرار دیاہے۔ جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں سی پی این ای کے عہدیداروں نے وفاقی حکومت کی جانب سے تیار کردہ مجوزہ ’’پی ایم ڈی اے‘‘ کے قیام کے مسودے کوریگولیشنز کے نام پر میڈیا کو غیر ضروری طور پر کنٹرول کرنے کی ہر کوشش کی بھرپور مخالفت کرے گی۔

ملک عبیداللہ کاسی کا قتل قابل مذمت ہے، غلام نبی مری

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری نے گزشتہ روز کلی کتیر کچلاک میں عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر ملک عبیداللہ کاسی کی بہیمانہ قتل پر ان کے صاحبزادے ملک سنگین خان کاسی ،چھوٹے بھائی ملک محمدیونس کاسی چچازاد ملک عبدالناصر کاسی ودیگر لواحقین سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے بزرگ اور سینئر رہنماء ارباب غلام کاسی ایڈووکیٹ، عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر جمال الدین رشتیاء ،پشتونخواملی عوامی پارٹی کے خوشحال خان کاسی ،رحمت اللہ صابرودیگر بھی موجود تھے ۔

بلوچستان حکومت شہید عثمان کاکڑ کے قتل کا سراغ لگانے میں ناکام رہی ،پی کے میپ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ صوبے کی سلیکٹڈ نااہل ناکام صوبائی حکومت نے آج تک پشتونخوامیپ کے مرکزی سیکرٹری وصوبائی صدر ملی شہید عثما ن خان کاکڑ کے قتل کا سراغ لگانے میں ناکام رہی ہے اور اپنی اس نااہلی اورناکامی کوچھپانے کیلئے صوبائی حکومت میں شامل صوبے کا سب سے کرپٹ ترین وزیر نور محمد دومڑ جوکہ صوبے میں کرپشن کے بے تاج بادشاہ اور مسٹر 25%پرسنٹ کے نام سے جانے اور پکارے جاتے ہیں۔

دستی بم حملہ کرنیوالوں کو معاف نہیں کیا جائیگا’شفیق مینگل

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: جھالاوان عوامی پینل کے سربراہ میر شفیق الرحمن مینگل نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں 14اگست کے سلسلے میں لگائے گئے سٹالز پر دستی بموں سے حملے بلوچستان کی روایات کے منافی ہے کچھ عناصر اپنے آقائوں کو خوش کرنے کیلئے خوف کا ماحول پیداکرنا چاہتے ہیں۔

چمن سرحد کی بندش سے تجارت معطل اور عوام مشکلات کا شکار ہیں ‘ پی کے میپ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی پریس ریلیز میں ڈیورنڈ لائن پر آمدورفت وتجارت کی بندش اور دونوں طرف کے مقامی عوام کو درپیش اذیت ناک صورتحال کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ورلڈ ٹریڈآرگنائزیشن ان سنگین انسانی ،تجارتی قوانین کی خلاف ورزیوں کا فی الفور نوٹس لیں۔

تعلیم کا شعبہ آخری سانس گن رہا ہے’بساک و پنجگور

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

پنجگور: بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی پنجگور زون کا جنرل باڈی اجلاس زیر صدارت سابق زونل صدر شاہنواز بلوچ منعقد ہوا جس میں مرکزی انفارمیشن سیکریٹری عارف بلوچ بطور مہمان خاص اور مرکزی کمیٹی ممبر وحید عباس بطور اعزازی مہمان شریک ہوئے۔اجلاس میں مرکزی سرکیولر، سابقہ رپورٹ، تنقیدی نشست، تنظیمی امور، علاقائی و عالمی سیاسی صورتحال پر سیر حاصل بحث کے بعد ا?ئندہ لائحہ عمل کے ایجنڈے میں نئی کابینہ کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔

8اگست واقعہ پر عدالتی کمیشن پر عمل ہوتا ،تو اسد اچکزئی اور عبید اللہ کاسی لقمہ اجل نہ بنتے ، ا ے این پی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

ژوب/کوئٹہ:  عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماں نے کہا ہے کہ جنگ کشت وخون برادر کشی کے نہ ماضی اور نہ اب کی بار دیرپااور مثبت نتائج برامدہوں گے افغانستان میں لگی آگ کے شعلے ہم تک بھی پہنچیں گے اپنے لئے ووٹ پارلیمان جمہوریت جبکہ افغان سرزمین پرزورزبردستی کی حمایت سے بہت سوں کے چہرے قوم پر عیاں ہوچکے شہدا۔

گوادر کو جان بوجھ کر تعلیمی پسماندگی کی طرف دھکیل دیا گیا’بی ایس او پجار

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

گوادر: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کے مرکزی سینئر وائس چیئرمین بوہیر صالح ایڈوکیٹ، جونیئر وائس چیئرمین گورگین بلوچ اور وحدت بلوچستان کے جنرل سیکریٹری عابد عمر بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں موجودہ وفاقی و صوبائی سیلکٹڈ حکومت کی گوادر کے ساتھ سوتیلی ماں جیسی رویہ اور سلوک کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے۔

سلیکٹڈ حکومت کے باعث ملک کا پورا نظام خطرے میں ہے ‘ نیشنل پارٹی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

آواران: نیشنل پارٹی ضلع کونسل آواران،تحصیل کونسل آواران اور تحصیل کونسل جھاوْ کا مشترکہ اجلاس زیر صدارت ضلعی آرگنائزر کریم عمرانی منعقد ہوا اجلاس کے مہمان خاص مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل چیئرمین خیر جان بلوچ بلوچ جبکہ اعزازی مہمان نیشنل پارٹی کے صوبائی رہنما و سابق چیئرمین بی ایس او کامریڈ عمران بلوچ بی ایس او(پجار) کے مرکزی وائس چیئرمین گورگین بلوچ تھے۔