کوئٹہ: کچھی کینال پراجیکٹ کی توسیع پرتعمیراتی کام اگست 2022 ء تک مکمل ہو گا، جس سے صوبہ بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں مزید 30 ہزار ایکڑ اراضی زیرِ کاشت آئے گی۔ان خیالات کا اظہار چیئر مین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل مزمل حسین (ریٹائرڈ) نے اتوار کو پراجیکٹ ایریا کے دورے کے موقع پر کیا۔ جنرل منیجر(سنٹرل)واٹر عطاء اللہ میمن، پراجیکٹ ڈائریکٹر کچھی کینال سید علی اختر شاہ، کنٹریکٹرز اور کنسلٹنٹس کے نمائندے بھی اس موقع پر موجود تھے۔