بلوچستان،سکولوں میں بلوچی اساتذہ کی تعیناتی و نصاب تشکیل دے، بلوچی اکیڈیمی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ : بلوچی اکیڈمی کے منعقد کردہ 63ویں اجلاس میں اکیڈمی نے بلوچی زبان و ادب کی ترقی و ترویج کے بارے میں قراردادیں منظورکرتے ہوئے گورنر بلوچستان، وزیر اعلیٰ بلوچستان، یونیورسٹیوں کے وائس چانسلران سے مطالبہ کیا ہے کہ بلوچستان کے اسکولوں، کالجز اور یونیورسٹیوں کی طلبہ کے لیے نصاب کی تشکیل میں بلوچی اکیڈمی کو نمائندگی دی جائے۔

سلیکٹڈ حکومت میں مکران،نصیر آباد ڈویژن کے لوگ پانی کو ترس رہے ہیں،شکیلہ نوید دہوار

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کی رکن بلوچستان اسمبلی شکیلہ نوید دہوار نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ بلوچستان حکومت میں مکران،نصیر آباد ڈویژن کے لوگ پانی کو ترس رہے ہیں، بلوچستان اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں عوامی حمایت اور تائید سے محروم اقتدار نشینوں کا محاسبہ کریں گے۔یہ بات انہوں نے گزشتہ روز مکران اور نصیر آباد ڈویژن سے تعلق رکھنے والے طلباء کے وفود سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

مکران،بجلی اور پانی کی عدم دستیابی کیخلاف مظاہرؤں سے سی پیک کے ڈرامہ کا پول کھل گیا،لشکری رئیسانی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ مکران ڈویژن بالخصوص گوادر میں پانی اور بجلی کیلئے ہونے والے مظاہروں سے سی پیک کے ڈرامہ کا پول کھل گیا ہے، ایک مخصوص ذہنیت بلوچستان کے لوگوں کو محکوم بناکر اُنہیں ان کے حقوق سے دستبردار کرنا چاہتی ہے۔بلوچستان کے لوگوں پر تجارت، بنیادی ضروریات، آئین وقانون کے دروازے بند کردیئے گئے ہیں۔

ریاست نے ایران کو بجلی کے بدلے اجناس فراہم کرنے کی پالیسی تشکیل نہیں دی، مکران کے لوگ گرمی میں بلک رہے ہیں، لشکری رئیسانی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ:  بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ مکران ڈویژن میں بجلی کے سنگین بحران کی ذمہ دار ریاست ہے،ریاست نے ایران کو بجلی کی مد میں واجبات کی ادائیگی سے متعلق اب تک پالیسی تشکیل نہیں دی،مکران کے لوگوں کو درپیش مشکلات میں کمی لانے کیلئے پالیسی تشکیل دی جائے۔

پی ٹی آئی نے میرٹ کی بنیاد پر ہلال احمربلوچستان کیلئے ایک مخلص شخص کو تعینات کیاہے، قاسم خان سوری

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: قائم مقام اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے ہلال احمر بلوچستان کے نو منتخب چیئرمین ہلال احمر عبدالباری بڑیچ کو دفتر کا چارج سھنبالنے پر مبارکباد باد اور دعا خیر کی اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے ایک عام کارکن کو گورنر بلوچستان بنانے کے ساتھ میرٹ کو اپنا نصیب العین تصور کرتے ہلال احمر بلوچستان کیلئے ایک مخلص، ایماندار اور خدمت خلق کے جذبے سے سرشار شخصیت کو تعینات کیا ہے اور وہ اپنی تمام تر توانائی کو بروئے کار لاتے ہوئے ہلال احمر بلوچستان کو ایک مثالی ادرا بنائینگے۔

جام کمال، اختر مینگل کی مقبولیت سے خائف اور بوکھلاگئے ہیں، بی این پی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں وزیراعلی بلوچستان جام کمال کی پارٹی کے خلاف ہرزہ سرائی کو بوکھلاہٹ قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ بات یقینی ہو گئی ہے کہ جام صاحب کو بی این پی فوبیا ہو چکا ہے سردار اختر جان مینگل کی مقبولیت سے اتنے خائف ہیں کہ انہیں خواب میں بھی بی این پی اور پارٹی کی عوامی مقبولیت نظر آتی ہے سیاسی طورپر ناکامی کے بعد اب وہ الزامات ، ہرزہ سرائی ، منفی پروپیگنڈہ پر اتر آئے ہیں۔

منظور بلوچ کے ٹریفک حادثے میں شہادت سے تنظیم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،بی ایس او پجار

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ شہید منظور کی روڈ حادثے میں شہادت سے تنظم ایک دیرینہ نظریاتی ساتھی سے محروم ہوا ہے شہید کے علمی و قومی خدمات بلوچ قوم کے لیے ناقابل فراموش ہے۔ ترجمان نے شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ پاک شہید کیدرجات بلند کریں اور اس مشکل گھڑی میں اہل خانہ کو صبرو جمیل عطا کریں۔مزید کہاکہ شہید منظور بلوچ کی شہادت وسیم بلوچ ودیگر سیاسی کارکنان کی گمشدگی سے بلوچ قوم کے ہر گھر میں صفہ ماتم ہے تنظم کے کارکنان عید سادگی سے منائیں۔

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے ، بی ایس او

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے اپنے ایک بیان میں عید کے دن لاپتہ افرادکے لواحقین کی جانب سے کوئٹہ اور کراچی میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے تنظیم کے ممبران کو شرکت کرنے کی تاکید کی ہے۔انھوں نے کہا ہے کہ جہاں دنیا اس عیدکو خوشیاں منائے گی تو وہیں بلوچستان کی مائیں سالوں سے لاپتہ افراد کی جدائی پر غم و پریشانی میں مبتلاء ہوکر سوگ منارہی ہیں۔عیدکی خوشیاں بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین کی غموں کو دوگنا کرینگی۔

بی ایس او کو ہلو زون کا اجلاس جنرل باڈی تشکیل دے دی گئی

Posted by & filed under بلوچستان, مزید خبریں.

کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کوہلو زون کا جنرل باڈی اجلاس زیر صدارت زونل آرگنائزر مولا بخش مری کے ڈگری کالج کوہلو میں منعقد ہوا جس کے مہمان خاص بی ایس اوکے سینٹرل کمیٹی رکن سنگت شیرزمان اور اعزازی مہمان بی این پی کوہلو کے ضلعی صدر ملک گامن مری تھے، اجلاس میں بی ایس او کے سینیئر رہنماؤں، امیر معاویہ محمد علی، بی این پی ضلع کوہلو کے سینیئر نائب صدر نوروز جنرل سیکرٹری فاروق بلوچ سمیت بی ایس او کے دیگر ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

افغان سفیر کی بیٹی کا اغواء قابل مذمت ہے، پی کے میپ

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی پریس ریلیز میں پاکستان میں متعین افغان سفیر نجیب علی خیل کی صاحبزادی کے اغواء ان پر بدترین تشدد کے واقعہ کو اقوام متحدہ کی چارٹر برائے سفارت کاری ، جنیوا کنونشن اور انسانی بین الاقوامی حقوق کی صریح خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔