کوئٹہ: قبائلی رہنما نوابزادہ میر رئیس رئیسانی نے کہا ہے کہ سیاست اور قبائلی معاملات کو ایک د وسرے سے الگ کیا جائے ، بہت سے مسائل از خود حل ہوجائیںگے۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز سراوان ہائوس میں رئیسانی، لہڑی اور علیزئی قبائل کے درمیان جاری تنازعے کے تصفیے کے موقع پر منعقدہ جرگے میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔