تحریک عدم اعتماد سے عمران کاسیاسی جنازہ نکال کرسمندربرد کردینگے ،حافظ حمد اللہ

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات وجمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء مولانا حافظ حمد اللہ نے کہاہے کہ میلسی جلسہ میں عمران خان کی گھبراہٹ چہرے سے جھلک اور زبان سے ٹپک رہی تھی ،لگ نہیں رہاتھاکہ وزیراعظم بول رہاہے بلکہ محسوس ہورہاتھا کہ کوئی خوفزدہ شخص چیخ رہاہے کہ مجھے بچاو میری کرسی بچاو مولانامیراپیچھا کرہاہے۔

کوئٹہ بلدیاتی حلقہ بندیوں میں افغان مہاجرین کو شامل کرنیکا فیصلہ تسلیم نہیں ، نیشنل پارٹی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں کہا گیا کہ کوئٹہ میں بلدیاتی حلقہ بندیوں میں افغان مہاجرین کو شامل کرنے کی سازش منفی اقدام ہے۔جو قابل مذمت ہے۔مردم شماری میں محکمہ شماریات نے افغان مہاجرین سمیت دیگر غیر ملکی مہاجرین کی واضح کرتے ہوئے ان کو الگ کیا۔

تمام مکاتب فکر کو قبائلی رنجشوں کے خاتمے میں کردار اداکرناہوگا، مولانا مفتی محمدقاسم

Posted by & filed under بلوچستان.

چمن: امان اللہ شہیدکے قتل کا تصفیہ جانشین شہیداسلام جمعیت علما اسلام پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا مفتی محمد قاسم مفتی محمد اخلاص حاجی صلاح الدین مولوی رشید احمد ملک برات خان حاجی محمد شاہ حاجی صحبت خان مولوی سیف اللہ حاجی نواب حاجی محمد علی پہلون حاجی برکت حاجی محمد اعظم کے ثالثی میں ہوا۔

اپوزیشن کی جانب سے عدم اعتماد عوام کو نازی ازم سے نجات دلائے گی ،حافظ حمد اللہ

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ:  پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے ترجمان حافظ حمداللہ نے نجی ٹی وی چینل کے حکومتی بائیکاٹ ، سرکاری پابندیوں کے نفاذ اور اشتہارات کی بندش کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران نیازی اب عمران نازی بن چکے ہیں۔

ملک سے دہشتگردی کیلئے خاتمے کیلئے عوام فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،تحریک انصاف

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنماحمزہ خان ناصر نے کوئٹہ اور پشاور میں بم دھماکوں میں بے گناہ افراد کی شہادت اورزخمی ہونے کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے گناہ افراد کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے والے افراد انسان کہلانے کے بھی مستحق نہیں ہیں ،پاک فوج اوردیگر سیکورٹی ادارے ملک سے جلد بچے کچھے دہشت گردوں کا صفایا کردیں گے۔

بلوچستان کو نظر انداز کرنے سے نوجوان میں مایوسی اور نفرت پیدا ہو رہی ہے ، سراج الحق

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے بلوچستان کو نظراندازکرنے سے مسائل ومشکلات اورپریشانیوں میں اضافے کیساتھ نوجوانوں میں احساس محرومی ،ردعمل اورنفرت پیدا ہورہی ہے نوجوانوں کو پہاڑوں پر بجھوانے کے بجائے ان سے مذاکرات کرکے روزگار تعلیم وکاروبار کے مواقع فراہم کیے جائیں ۔پی ٹی آئی،پی ایم ایل اورپی پی سے عوام مایوس ہوگئے ہیں مسائل میں کمی کے بجائے اضافہ ہورہا ہے عوام سرداروں نوابوں کی غلامی کے بجائے اللہ سے تعلق بڑھائیں ووٹ لیکر کامیابی کے بعد عوام کو نظراندازومایوس کرنا حکمرانوں منتخب نمائندو ں کا شیوہ بن گیاہے بلوچستان کو دیگر صوبوں کے برابر لانے کیلئے میگاپراجیکٹس شروع کرکے بہترروزگارمعیاری تعلیم کی سہولیات اورعلاج ،کاروبار،تجارت کے مواقع فراہم کیے جائیں ۔

بزدل دشمن پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے، سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا ہے کہ پاکستان میں امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے کی مذموم کوشش کی جارہی ہے جس کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی سیکیورٹی انتظامات کو مزید موثر بنانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ دشمن ہمیں غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے تاکہ اپنے مذموم مقاصد حاصل کر سکے لیکن وطن عزیز پاکستان میں امن و امان کی صورتحال پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

آئے روز دفاتر کے بندش ہڑتال اورمظاہرے کیسکو کی نجکاری کاسازش ہے،کیسکو لیبر یونین

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: کیسکو لیبر یونین بلوچستان کا اجلاس صدر پیر محمد کاکڑ کے صدارت میں ہوا جنرل سیکر ٹری ملک سعید جان لہڑی چیف ارگنائزر اسلام یوسفزئی حاجی عبد المجید خلیل احمد بلوچ آصف شاہوانی نصر اللہ بنگلزئی عزیزاحمد سارنگزئی بابو خورشید ریسانی حاجی عبد السلام الیاس احمدودیگر نے شرکت کی۔

معصوم لوگوں کے جانوں سے کھیلنے والے عناصر کسی قسم رعایت کے مستحق نہیں ہیں ،جمعیت

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ:  جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن رفیق، صوبائی جوائنٹ سیکرٹری سنیئر نایب امیر مولانا خور شید احمد، جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ ،مولانا شیخ عبد الاحد، مولانا محمد ایوب ،مولانا حافظ مسعود احمد ،مولانا مفتی عبدالغفو مدنی ،مولانا محمد ہاشم خشکی ،مولانا مفتی رحمت اللہ ،مولانا اشرف جان حافظ شبیر احمد سیکرٹری اطلاعات حافظ عبدالغنی شہزاد ،معاون سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد طاہر توحیدی ،مولانا جمال الدین حقانی ،مفتی نیک محمد فاروقی ،حافظ خلیل احمد سارنگزئی، میر فاروق لانگو، چوہدری محمد عاطف ،ناظم مالیات میر سرفراز شاہوا نی ایڈووکیٹ ،حاجی قاسم خان خلجی، حافظ سردار احمد ،ملک نصیرا حمد کاکڑ ،مولانا مفتی محمد عارف شمشیر ،سالار مولانا سید سعدا للہ آغا ،مولانا مفتی ابوبکر، حاجی عبداللہ سلیمان خیل ،حافظ رحمن گل نے اپنے جاری کردہ مذمتی بیان میں کہا کہ جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ جناح روڈ سول اسپتال کے سامنے بم دھماکہ کے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائی کم ہے۔

مہنگائی میں ملازمین کے لیئے سفید پوشی کا بھرم رکھنا مشکل ہوگیا ہے،وطن ٹیچرز

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: وطن ٹیچرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے صوبائی صدر محمد بچل ابڑو و دیگر رہنمائوں نے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان گرینڈ الائنس کے ملازمین کے تسلیم شدہ نکات پر فوری عملدرآمد نہیں کیا گیا تو 7مارچ سے بلوچستان بھر میں تمام ضلعی پریس کلبز کے سامنے احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے اور 15مار چ کو وزیراعلیٰ ہاؤس کوئٹہ کا گھیراؤ کریں گے وطن ٹیچرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے ممبر سمیت تمام ملازمین تیار رہیں۔