ملک کی ترقی کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے،چنگیز جمالی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی، جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ اور سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی نے کہا ہے کہ 23 مارچ 1940برصغیر کی تاریخ کا ایک ایسا عظیم دن ہے جو تمام پاکستانیوں کے لئے قابل فخرہے جس دن قرارداد پاکستان پیش کی گئی جو کہ مسلمانان ہند کی حصول پاکستان کی جانب جدوجہد کا سنگ میل ثابت ہوئی۔

سبی ڈویژن کو اس کا جائزہ حق دینے سے محروم رکھا جارہا ہے،شکور مری

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات شکور مری نے اہنے ایک بیان میں کہا ہے کہ تحصیل دار اور دیگر اسامیوں کیلئے سبی ڈویڑن کو نظرانداز کرنا سمھج سے بالا تر یے کوئٹہ ڈویژن کے بعد صوبے کی بڑی آبادی کی نمائندگی کرنے والے سبی ڈویڑن میں بلوچ ۔پشتون ۔سندھی ۔پنجابی اور تمام قبائل کے لوگ آباد ہے لیکن سبی ڈویڑن کو اس کا جائزہ حق دینے سے محروم رکھا جارہا یے۔

بچوں اور بچیوں کی تعلیم پر توجہ دے کر محرومیوں کا خاتمہ ممکن ہے،پی کے میپ

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کا رہنماء و سابق صوبائی وزیر عبیدللہ جان بابت نے کہا ہے کہ علاقہ کے عوام کو تعلیم، صحت اور انصاف کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے، صوبائی حکومت علاقہ کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے فوری اقدامات اٹھائے۔

پاکستان میں جلد اندھیرے ختم ہونگے ،جمال شاہ کاکڑ

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے صدروسابق اسپیکر صوبائی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے کہاہے کہ قائد میاں محمدنوازشریف اورمسلم لیگ(ن) پاکستان کو اندھیروں سے نکال کر ترقی کی راہ پرگامزن کرے گا،پاکستان میں جلد اندھیرے ختم ہوں گے۔

علم کی پھیلتی روشنی بلوچستان کے تا بناک مستقبل کی دلیل ہے ،لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے انسپکٹر جنرل فرنٹیر کور بلوچستان ساؤتھ میجر جنرل کمال انور کے ہمراہ فیکلٹی آف لاء یونیورسٹی آف تربت کا دورہ کیا اور یونیورسٹی آف تربت کے زیراہتمام ’’پائیدار ترقی کے اہداف:علم اور تحقیق میں تعاون کے مواقع ‘‘ کے عنوان سے منعقدہ پہلی بین الاقوامی کثیر الشعبہ جاتی دو روزہ کانفرنس میں شرکت کی۔

کیسکوکا نادہندگان اورغیر قانونی کنکشنزکے خلاف کارروائی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے چیف انجینئر آپریشن ڈائریکٹر شوکت علی جوگیزئی کی ہدایت پرنادہندگان اور غیرقانونی کنکشنز کے خلاف کارروائیاں مختلف سرکلز میں جاری ہے اس سلسلے میں کیسکوسینٹرل سرکل کوئٹہ کے کچلاک سب ڈویژن کی ٹیم نے 3زرعی نادہندگان کے ٹرانسفارمرز عدم ادائیگی پر اُتاردئیے ۔

سکیورٹی الرٹ کے باوجودجائز حقوق کیلئے مجبوری میں مظاہرہ کر رہے ہیں،رمضان اچکزئی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین(سی بی اے) شیخ ماندہ تھرمل زون کے زیر اہتمام شیخ ماندہ پاور ہاؤس کو اپ گریڈ کرکے چلانے، ملازمین کیلئے25% اور 15% ڈی آر اے الاؤنس اورہاؤس رینٹ میں 44% اضافے کی منظوری دینے، سر پلس اسٹاف کی ایڈجسٹمنٹ کا مسئلہ سی بی اے یونین کے ساتھ بات چیت کے ذریعے حل کرنے، گڈو، جامشورو، لاکھڑا، مظفر آباد، فیصل آباد سمیت شیخ ماندہ تھرمل پاور اسٹیشن کے مزدوروں کو بھی آئی پی پیز کی طرح 60% کیپسٹی الاؤنس دے کر مزدوروں کی تنخواہوں، پروموشن اور اپ گریڈ ایشن کا مسئلہ حل کرنے، سی بی اے یونین کے ساتھ بات چیت کے ذریعے مسائل کے حل کیلئے فوری اقدامات اٹھانے اور پاور کمپنیوں کو تحلیل کرکے واپڈا کو بحال کرنے کیلئے شیخ ماندہ پاور ہاؤس کے گیٹ کے سامنے مظاہرہ منعقد کیا گیا۔

بی ڈی اے ملازمین کی مستقلی کے عمل میں کوتاہی قبول نہیں ،لیبر فیڈریشن

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان لیبر فیڈریشن کے صدر خان زمان چیئر مین حاجی بشیر احمد سیکرٹری جنرل قاسم خان ڈپٹی سیکرٹری جنرل عبدالمعروف آزاد ، عابد بٹ ملک وحید کاسی عارف خان نچاری ظفر خان رند دین محمد محمد حسین فضل محمدیوسفزئی عبدالحمید چراغ اور دیگر ملازم و مزدورتنظیموں کے رہنمائوں نے چیئرمین بی ڈی اے کی جانب سے ملازم و مزدور دشمن اقدامات اور رویہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب سے موصوف چیئر مین بی ڈی اے نے ادارے کا چارج سنبھالا ہے۔

بزدلانہ حملے سیکیورٹی فورسز کا حوصلہ پست نہیں کر سکتے، سینیٹر ثمینہ ممتاز

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ; سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے گزشتہ روز سبی کے علاقے سانگان میں ایف سی پٹرولنگ پارٹی پردہشت گردوں کے حملے میں فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید ہونے والے ایف سی اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔