سینیٹ الیکشن میں کامیابی جام کمال کی سیاسی بصیرت ہے، چوہدری شبیر

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کا اپنے اتحادیوں کے تعاون سے سینٹ الیکشن میں شاندار کامیابی وزیراعلٰی جام کمال کی سیاسی بصیرت اور بلوچستان اراکین اسمبلی کے بھرپور اعتماد کا اظہار ھے ۔

کرونا وائرس سے متاثرہ ڈاکٹروں کی تعداد میں مسلسل اضافہ باعث تشویش ہے، بلوچ ڈاکٹرز فورم

Posted by & filed under اہم خبریں.

کوئٹہ : بلوچ ڈاکٹرز فورم نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کرونا وائرس سے متاثرہ ڈاکٹروں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس نے حکومت کے بلند و بانگ دعوؤں کا پول کھول دیا ہے۔بلوچستان کے ڈاکٹر اپنی مدد آپ کے تحت کرونا کی وباء سے لڑ رہے ہیں اس سارے صورتحال میں حکومت کہیں بھی نظر نہیں آ رہی ہے، اب تک کی اطلاعات کے مطابق 4 ڈاکٹروں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے اور یہی حالت رہی تو متاثرہ ڈاکٹروں کی تعداد میں اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔

قاسم سوری کی نااہلی نے انتخابات میں دھاندلیوں بارے خدشات کو درست ثابت کر دیا ہے،اپوزیشن جماعتیں

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : اپوزیشن جماعتوں کے رہنماوں نے کہا ہے کہ این اے 265پر الیکشن ٹربیونل کے فیصلے نے اپوزیشن جماعتوں کے تمام خدشات کو درست ثابت کیا ہے الیکشن کمیشن کو چاہئے کہ وہ جلد از جلد ضمنی انتخابات کا اعلان کرے یہ بات مسلم لیگ (ن) کے صدروقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف، پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء فرحت اللہ بابر، فیصل کریم کنڈی، خواجہ آصف، عبدالقادر پٹیل، جمعیت علماء سلام کے رکن قومی اسمبلی و صوبائی امیر مولانا عبدالواسع، عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی رہنماء عبدالرشید ناصر، ن لیگ کے صوبائی صدر جنرل(ر) عبدالقادر بلوچ،جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑ،پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنماء سابق سینیٹر روزی خان کاکڑ، طاہر خان ہزارہ،مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنماء نسیم الرحمان ملاخیل نے نوابزادہ لشکری رئیسانی سے ٹیلی فونک گفتگو،خیر سگالی کے پیغامات اور سراوان ہاؤس میں ملاقات میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔

ملک کی تمام میڈیا تنظیموں کا مشترکہ اجلاس، میڈیا ٹریبونلز مسترد

Posted by & filed under مزید خبریں.

اسلام آباد :  ملک کی تمام میڈیا تنظیموں اے پی این ایس، سی پی این ای، پی بی اے اور پی ایف یو جے (برنا گروپ، دستور گروپ اور ورکرز گروپ) کے مشترکہ اجلاس میں وفاقی کابینہ کے خصوصی میڈیا ٹریبونلز قائم کرنے کے فیصلے کو متفقہ طور پر مسترد کر دیا ہے۔

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں بلوچ طلباء پر حملے تعلیم کے دروازے بند کرنیکی سازش ہے،بلوچ طلباء ایکشن کمیٹی

Posted by & filed under مزید خبریں.

کو ئٹہ : بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے اپنے اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی لاہور میں بلوچ کونسل کے چئیرمین پر جمعیت کے ڈنڈہ بردار ونگ کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں میں اس طرح کے واقعات کا رونماء ہونا انتظامیہ کی ناکامی کو عیاں کرتی ہیں۔

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈ مرل محمد ذکاء اللہ کی جرمنی کے ڈپٹی چیف آف ڈیفنس اسٹاف اور جرمن نیول چیف سے جرمنی کے شہر برلن میں ملاقاتیں

Posted by & filed under مزید خبریں.

اسلام آباد: چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈ مرل محمد ذکاء اللہ، جرمنی کے سرکاری دورے پر ہیں۔ اپنے اس دورے کے دوران نیول چیف نے جرمنی کے ڈپٹی چیف آف ڈیفنس اسٹاف وائس ایڈمرل ریولے (Ruehle)اور جرمن نیول چیف ( انسپکٹر آف جرمن نیوی ) وائس ایڈمرل انڈریاس کروزے (Andreas Krause)سے ملاقاتیں کیں۔

بلوچستان میں مدارس کے نام پر انہتاپسندی کو فروغ دیا جارہا ہے ، بی ایس اوآزاد

Posted by & filed under کوئٹہ.

کوئٹہ : بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آزاد مشکے زون کے آرگنائزنگ باڈی اجلاس زیر صدارت زونل صدرمنعقد ہوا، اجلاس کے مہمان خاص مرکزی کمیٹی کے رکن چراغ بلوچ تھے۔اجلاس میں مرکزی سرکیولر،سابقہ کارکردگی رپورٹ ،تنظیمی امور،تنقید ی نشست ،علاقائی و عالمی سیاسی صورتحال اور آئندہ لائحہ عمل کے ایجنڈے زیر بحث رہے

پرو فیسر عبد اللہ جا ن جما لدینی کے چندگھنٹو ں بعد اہلیہ بھی انتقا ل کر گئیں

Posted by & filed under کوئٹہ.

نوشکی: بلوچستان کے معروف سکالر اور بلوچی ادب کے استاد پروفیسر میر عبداللہ جان جمالدینی اور ان کی اہلیہ جو گذشتہ روز انتقال کرگئے تھے کی نماز جنازہ کلی بٹو میں ادا کردی گئی اور مرحومومین کو نوشکی میں ان کے آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔واضح رہے کہ دونوں کا انتقال چند گھنٹوں کے وقفے سے ہوا

تربت، بی این ایف کا خواتین وبچوں کی گرفتاری کیخلاف دھرنا

Posted by & filed under کوئٹہ.

کوئٹہ : بلوچ نیشنل فرنٹ کی جانب سے تربت میں خواتین کا دھرنا تیسرے روز بھی جاری رہا۔ دھرنے کے تیسرے روز خواتین نے احتجاجی سلسلے میں وسعت لاتے ہوئے تربت بازار کو بھی احتجاجاََ بند کردیا جس کی وجہ سے شہر بھر میں کاروباری زندگی مفلوج رہی