غیرت کیا ہے ؟

Posted by & filed under خصوصی رپورٹ.

گوکہ میں علم معاشرت کا کوئی ماہر نہیں لیکن میرا تعلق اس معاشرے سے ہے جہاں مجھے بلواسطہ یا بلا واسطہ کئی ایسے معاشرتی اصطلاحات کا سامنا رہتا ہے جو میری انفرادی و اجتماعی زندگی, میری نفسیات اور میرے رشتوں پر اثر انداز ہوتے ہیں ۔ اصطلاحات کے اس سمندر میں ایک ایسا اصطلاح جو گائے بگائے میری نفیساتی تعاقب میں لگا رہتا ہے اس کا نام ہے ’’ غیرت‘‘ ۔ درحقیقت یہ ایک ایسا عام یا غلط العام اصطلاح ہے جس کا استعمال بڑی دیدہ دلیری ‘ اشتیاق اور پرتپاک انداز میں اس معاشرے کا عام و خاص کرتا ہے ۔ بد قسمتی سے اس اصطلاح میں ایندھن کی مانند آگ لگانے کی صلاحیت موجود ہے جو کسی انسان کی جسمانی و کردار کے قتل سے لے کر پوری کی پوری بستیوں کو خاکستر کرنے کی صلاحیت اپنے اندر سموئے رکھتی ہے ۔ اس اصطلاح کی مختلف اشکال انفرادی غیرت‘ خاندانی غیرت‘ قبائلی غیرت ‘ دینی و قومی غیرت ہمارے گردو بیش میں رقص بسمل کرتے نظر آتے ہیں