کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہاہے کہ پچھلے ایک ماہ سے کرونا وائرس نے سراٹھانا شروع کیا ہے جس میں خاص کر چین ہے جہاں سے پہلے کرونا وائرس کا کیس سامنے آیا جس کے بعد اس نے دنیا کے دیگر ممالک کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
Posts By: شاہنواز بلو چ
روزنامہ آزادی کے18سال، لالا صدیق بلوچ کی قلم
آج روزنامہ آزادی کے 18سال پورے ہونے پر یقیناًمسرت کا اظہار کیاجارہا ہے ،مگر روزنامہ آزادی کے اس طویل سفر اور عوامی مقبولیت کا سہرا لالا صدیق بلوچ کے سر جاتا ہے۔
بزنجوچوک سانحہ‘ معصوم فٹبال شائقین گینگ کا نشانہ بنے……!
کراچی شہر کا علاقہ لیاری جوکبھی سیاسی،ادبی،کھیلوں کی سرگرمیوں وجہ سے پہچانا جاتاتھااور انہی شعبوں سے جڑی شخصیات اس کی پہچان تھیں…..! مگر اب لیاری کاذکر آتے ہی’’گینگ وار‘‘کا لفظ تصور میں گھوم جاتا ہے۔
آزادی صحافت کے 17 سال
روزنامہ آزادی کے مدیر صدیق بلوچ کی ذاتی زندگی سے آشنا ہوئے بغیر ہم روزنامہ آزادی کو صحیح معنوں میں سمجھ نہیں سکیں گے اس لئے ضروری ہے کہ اس کی زندگی کے متعلق اہم معلومات سے آگاہ ہوسکیں۔
مقامی سرمایہ کار گلے شکوے کی بجائے سی پیک سے فائدہ اٹھانے کیلئے آگے آئے ، جام کمال
کراچی: وفاقی وزیر مملکت پیٹرولیم جام کمال خان کا کہنا ہے کہ سی پیک کی اہمیت کو دنیا مانتی ہے، بیشترممالک سرمایہ کاری کیلئے تیارہیں،بہت کم ممالک سے ہمارے تعلقات اچھے ہیں، چائنا سے سرمایہ کار اور لیبر آرہے ہیں
کینسر میں مبتلا 18سالہ طاہرہ نصیر کسی مسیحا کے منتظر
کراچی: بلوچستان کے ضلع قلات سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ طاہرہ نصیر کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہے، طاہرہ نصیر کا کہنا ہے کہ ابتدائی علاج کیلئے ڈاکٹروں کے مطابق 12لاکھ روپے درکار ہیں،
بلوچستان قومی تحریک کو کچلنے کیلئے لیاری گینگ وار کو پروان چڑھایا گیا ، ڈاکٹر مالک بلوچ
کراچی: بلوچستان کی قومی تحریک کو کچلنے کیلئے لیاری میں گینگ گروپ تشکیل دیے گئے، لیاری قوم پرست ترقی پسند تحریکوں کا گڑھ رہاہے،بلوچستان کی قومی تحریک میں لیاری مرکزی کردار رہا ہے، اسٹیبلشمنٹ نے کراچی کی ماں لیاری کو حقیقی سیاست کی سزاگینگ وار کی شکل میں دیا، بلوچستان اور لیاری کا قومی جدوجہد کا رشتہ آج بھی قائم ہے۔ ان خیالات کااظہار سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ،یوسف مستی خان، جبار خٹک، توصیف احمد خان، اختربلوچ، احمداقبال بلوچ، لطیف بلوچ نے کراچی پریس کلب میں ’’لیاری کا مقدمہ‘‘ کتاب کی رونمائی کے موقع پر کیا۔ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہاکہ بلوچستان اور لیاری کا قومی سیاسی رشتہ آج بھی اسی طرح ہے جس طرح ماضی میں رہا ہے۔
سی پیک ہماری ترقی کا منصوبہ ہے ،لندن اور جنیوا میں بیٹھے لوگ نسیم جنگیان جیسے لوگوں کو قتل کرا رہے ہیں ،حاصل بزنجو
کراچی: وفاقی وزیر سربراہ نیشنل پارٹی میر حاصل بزنجو کا کہنا ہے کہ لندن اور جینوا میں بیٹھے لوگ نسیم جنگیان جیسے لوگوں کا قتل پہاڑوں سے کرارہے ہیں،سی پیک منصوبہ ہماری ترقی ہے
لیاری نادراآفیسرکی شہنشاہت،عوام کے ساتھ دوہرے معیار کا رویہ برقرار
کراچی: لیاری نادراسینٹر میں آفیسر کی شہنشاہت نے عوام کوسخت ذہنی کوفت میں مبتلاکردیا ہے، نادراآفیسر عوام کے ساتھ غیرانسانی رویہ اختیار کرتے ہوئے لوگوں کی عزت نفس کو مجروع کرتا ہے
لیاری ،سنگو لائن میں دھماکہ 25 افرادزخمی اکثر کی حالت تشویشناک عوام کا شدید احتجاج
کراچی: لیاری کے علاقے سنگولائن عثمان بروہی روڈ پر دھماکہ سے 25 افرادزخمی ہوگئے جس میں تین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، زخمیوں کو سول ہسپتال بے نظیر بھٹو ٹراماسینٹر میں منتقل کیاگیا ہے جہاں ان کی طبی علاج جاری ہے،ٹراماسینٹر کے باہر زخمی ہونے والے افراد کے لواحقین اور اہلِ محلہ کی بڑی تعداد موجود تھی، زخمیوں کے متعلق سول ہسپتال انتظامیہ نے میڈیا کو مکمل تفصیلات نہیں دی ہیں