بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں طبی سہولیات فراہم کر رہے ہیں،منیر بادینی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ:  PPHI بلوچستان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا34واں اجلاس چیئرپرسن منیراحمد بادینی کی زیرصدارت ادارے کے ہیڈآفس میں منعقدہوا۔ اجلاس کے دوران ایمرجنسی رسپانس سینٹرزپروجیکٹ سمیت مختلف امورکاجائزہ لیاگیااورمتفقہ طورپر فیصلے بھی کئے گئے۔اس موقع پرCEO-PPHI اسفندیاربلوچ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ PPHIکے پاس ہیلتھ ورکرزاورآفیسران کی بہترین ٹیم موجودہے جوبلوچستان کے دوردرازاضلاع میں عوام کوطبی سہولیات فراہم کررہے ہیں۔

بی این پی کے سینکڑوں کارکن نیشنل پارٹی میں شامل، پارٹی نمائندہ جماعت بن گئی ہے ، ڈاکٹر مالک

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے صدر سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی کوئٹہ سمیت بلوچستان میں مضبوط ہورہی ہے آئندہ عام انتخابات میں کوئٹہ سے کامیابی حاصل کریں گے۔

ریکوڈک پر وزیراعلیٰ بلوچستان تمام سیاسی لیڈرز کے گھر گئے، ہمیں سیاست کی بجائے بلوچستانیوں کیلئے کام کرناچاہیے، ضیاء لانگو

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ :صوبائی مشیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے کہاہے کہ ریکوڈک پر وزیراعلیٰ بلوچستان تمام سیاسی لیڈرز کے گھر گئے ہمیں سیاست کی بجائے بلوچستان اور بلوچستانیوں کیلئے کام کرناچاہیے۔

خضدار:مسافر وین اور کارمیں تصادم چار افراد جاں بحق20 سے زائد زخمی

Posted by & filed under اہم خبریں.

خضدار: قومی شاہراہ پر جیوا کراس کے قریب مسافر وین اور کارمیں تصادم چار افراد جاں بحق بیس سے زائد زخمی تفصیلات کے مطابق بدھ کو منگچر سے خضدار جانے والی مسافر وین مخالف سمت سے آنے والی کار سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق ہوگئے

بلوچستان اسمبلی اجلاس ،بلوچستان کے وسائل کا سودا نہیں کرنے دینگے ،اراکین اسمبلی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ:  بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹہ کی تاخیر سے ڈپٹی سپیکر سردار بابرخان موسیٰ خیل کی زیر صدارت شروع ہوا ۔ اجلاس میں اگلے مالی سال کے بجٹ پر قبل از میزانیے بحث کا آغاز کرتے ہوئے صوبائی وزیر میر اسداللہ بلوچ نے کہا کہ بلوچستان میں مسائل بہت زیادہ ہیں اور اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ بلوچستان میں مسائل کے حل کے لئے شروع دن سے منصوبہ بندی نہیں کی گئی ہم ہر اس جماعت کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہیں جن کا مقصد بلوچستان کے مسائل کا حل ہو وسائل کی تقسیم منصفانہ طریقے پر ہو اس وسائل کی تقسیم میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوتے تو اس کے خلاف آواز بلند کروں گا اپنے لوگوں کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے میںجدوجہد کرتا رہوں گا ۔

اراکین اسمبلی اور تمام اسٹیک ہولڈرز کی آراء کو شامل کر کے بہتر بجٹ بنائیں گے، قدوس بزنجو

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ:  وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ ڈاکٹروں سے توقع نہیں تھی کہ وہ سڑکیں بند کریں گے صوبائی حکومت دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے بہتری کے اقدامات کر رہی ہے ہم احتجاج کی نوبت نہیں آنے دیں گے، ریکوڈک میں صوبے کو ٹیکسز شامل کر کے 40فیصد تک حصہ مل رہا ہے، 300فیصد خسارے کا بجٹ تاریخ میں کبھی نہیں بنا، اراکین اسمبلی اور تمام اسٹیک ہولڈرز کی آراء کو شامل کر کے بہتر بجٹ پیش کریں گے، یہ بات انہوں نے ہفتہ کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں قبل از میزانیہ بحث سمیٹے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی خواہش تھی کہ پری بجٹ اجلاس بلایا جائے یہ مطالبہ کافی عرصے سے کیا جارہا تھا مگر کسی نے ہمت نہیں کی حکومت نے فیصلہ کیا کہ پری بجٹ اجلاس ہونا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیکر بہترین بجٹ بنانے کی کوشش کریگی کسی کوشک نہیں ہونا چاہئے حکومت صوبے کے معاملات کوسنجیدگی سے لے رہی ہے صوبے کے مفاد میں بہتر فیصلے کریں گے اور بہترین بجٹ دیں گے ۔

بلوچستان ملازمین اتحاد کی ریلی کام چھوڑ ہڑتال کی دھمکی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: وفاق اور دیگر صوبوں کی طرز پر بلوچستان کے ملازمین و مزدوروں کو ڈسپیرٹی رڈیکشن الائونس کے رننگ بیسک پر نوٹیفکیشن، اپ گریڈیشن عرصہ دراز سے ٹیکنیکل پوسٹوں پر فرائض انجام دینے والے ملازمین کی اپ گریڈیشن نہ ہونے بلوچستان حکومت کی جانب سے سرد مہری تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں سول سیکرٹریٹ طرز پر اضافے پنشن میں وفاق و دیگر صوبوں کی طرز پر اضافے بلوچستان میں ٹریڈ یونینز پر پابندی اور دیگر مسائل حل نہ ہونے پر بلوچستان ملازمین اتحاد کے زیر اہتمام سینکڑوں ملازمین مزدوروں اساتذہ سراپا احتجاج بن گئے۔

بی سی ڈی اے ماہی گیروں کو ساحل پٹی سے بے دخل کر نا چاہتی ہے،لال بی بی بلوچ

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ:  گڈانی بلو چستان کی سماجی کارکن لال بی بی بلو چ نے کہا ہے کہ گڈانی میں بی سی ڈے اے کی قبضے گیری سمجھ سے بالا تر ہے ،بی سی ڈی اے مقامی ماہی گیروں کو اپنی ساحل پٹی سے بے دخل کر نا چاہتی ہے جس کی اجازت علا قہ کے عوام اور ماہی گیر کبھی نہیں دیں گے، یہ بات انہوں نے بدھ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفر نس کر تے ہوئے کہی۔

حکیم نظامی گنجوی جیسی شخصیت فارسی زبان یا کسی قوم کے نہیں یہ پوری دنیا کا اثاثہ ہیں،لشکری رئیسانی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: سینئر سیاستدان وسابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ فارسی کے عظیم شاعر حکیم نظامی گنجوی نے جس اعتدال کا پیغام دیا عالم اسلام کوآج اس کی اشد ضرورت ہے، حکیم نظامی گنجوی جیسی شخصیت فارسی زبان یا کسی قوم کے نہیں یہ پوری دنیا کا اثاثہ ہیں۔یہ با ت انہوں نے خانہ فرہنگ اسلامی جمہوری ایران کے زیر اہتمام جشن عید نوروز کی آمد اور فارسی کے عظیم شاعر حکیم نظامی گنجوی کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ، تقریب سے قونصل جنرل ایران حسن درویش وند، سید حسن تقی زادہ ، علامہ ہاشم موسوی ، رفیق رفیقی ودیگر نے بھی خطاب کیا۔ جبکہ اس موقع پر شعراء کرام نے اپنے اشعار پیش کئے۔