
کوئٹہ: گڈانی بلو چستان کی سماجی کارکن لال بی بی بلو چ نے کہا ہے کہ گڈانی میں بی سی ڈے اے کی قبضے گیری سمجھ سے بالا تر ہے ،بی سی ڈی اے مقامی ماہی گیروں کو اپنی ساحل پٹی سے بے دخل کر نا چاہتی ہے جس کی اجازت علا قہ کے عوام اور ماہی گیر کبھی نہیں دیں گے، یہ بات انہوں نے بدھ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفر نس کر تے ہوئے کہی۔