جامعہ بلوچستان سیکنڈل میں پورا ایک گروہ ملوث ہے،ڈاکٹر نواب بلوچ

Posted by & filed under اہم خبریں.

کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر نواب بلوچ نے کہا ہے کہ جامعہ بلوچستان میں رونماہونے والے واقعے کاتعلق کسی ایک فردسے نہیں بلکہ اس میں منظم گروہ ملوث ہے۔

وائس چانسلر بلوچستان یونیورسٹی عہدے سے دستبردار‘ نوٹیفکیشن جاری

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: گورنر سیکرٹریٹ بلوچستان نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال کے بطور وی سی جامعہ بلوچستان اپنے عہدے سے دستبرداری کانوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پروفیسر ڈاکٹرجاوید اقبال کی جانب سے گورنر/چانسلر جامعہ بلوچستان جسٹس(ر) امان اللہ یاسین زئی کو درخواست کی گئی تھی کہ وہ معاملے کی تحقیقات مکمل ہونے تک اپنے عہدے سے دستبردار ہونا چاہتے ہیں۔

سیاسی لوگوں پر سیاست غالب‘ یونیورسٹی معاملے پر قائم پارلیمانی کمیٹی اختلافات کا شکار،عوامی نمائندے چیئرمین شپ پر لڑ پڑے

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : بلوچستان یونیورسٹی میں طالبات کومبینہ طور پر ہراساں کئے جانے کے معاملہ کی تحقیقات کیلئے پارلیمانی اراکین پر مشتمل کمیٹی چیئرمین کے نام پر اتفاق نہ کرسکی،معاملہ پھرسے بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں زیر بحث رہا۔ جمعہ کے روز بلوچستان یونیورسٹی میں طالبات کومبینہ طور پر ہراساں کئے جانے کے معاملہ کی تحقیقات کیلئے پارلیمانی اراکین پر مشتمل کمیٹی کا پہلا اجلاس منعقد ہوا۔

زرعی انکم ٹیکس ختم اور فارماسٹس کے مطالبات منظور کئے جائیں‘ ‘ بلوچستان اسمبلی نے دیہاتوں کو بجلی فراہمی کی قرارداد منظور کرلی

Posted by & filed under لیڈ اسٹوری.

کوئٹہ:  بلوچستان اسمبلی نے صوبے کے بجلی سے محروم دیہاتوں کو بجلی کی فراہمی سے متعلق قرارداد منظور کرلی، اجلاس میں بلوچستان میں منشیات کے بڑھتے ہوئے استعمال سے متعلق بی این پی کے رکن ثناء بلوچ کا توجہ دلاؤ نوٹس حکومت کی مثبت یقین دہانی پر نمٹادیا گیا جبکہ محکمہ مواصلات و تعمیرات سے متعلق بی این پی ہی کے محمد اکبر مینگل کا توجہ دلاؤ نوٹس وزیر مواصلات کی عدم موجودگی پر اگلے اجلاس کے لئے موخر کیاگیا۔

بلوچستان یونیورسٹی ویڈیو سکینڈل‘ طالبات کی حاضری کم‘ ہاسٹلز خالی‘ طالبات خوف میں مبتلا ہوگئے

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ:  بلوچستان یونیورسٹی ویڈیواسکینڈل، ہراساں اور بلیک میلنگ کے بعد طالبات کی یونیورسٹی میں حاضری کم ہوگئی، طالبات خوف میں مبتلا ہوگئے، یونیورسٹی نفسیاتی سینٹرمیں تبدیل ہوکر رہ گیا ہے۔

بلوچستان،قومی شاہراؤں پر غیر قانونی تیل کی ترسیل روکنے کا فیصلہ

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: قومی شاہراؤں پر غیر قانونی پیٹرول اور ڈیزل کی ترسیل کے خلاف کارروائی تیز کرنے کافیصلہ، چیف سیکریٹری بلوچستان کیپٹن (ر) فضیل اصغر نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں گزشتہ روز رونما ہونے والے سانحہ کے بعد تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرسمیت انتظامیہ کے تمام آفیسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں قومی شاہراؤں پر غیر قانونی پیٹرول اور ڈیزل سے لادھی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں کریں۔

جامعہ بلوچستان واقعہ کے ذمہ داروں کیخلاف فوری کارروائی کی جائے، سرفراز ڈومکی

Posted by & filed under اہم خبریں.

کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء سابق صوبائی وزیر سردارسرفراز ڈومکی نے مطالبہ کیا ہے کہ بلوچستان یونیورسٹی کے واقعہ میں ملوث افراد کو فوری طورپر معطل کرکے ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے بلوچستان یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی ناک کے نیچے سب کچھ ہوتا رہا لیکن وہ سب اچھا کا راگ الاپتے رہتے ہیں۔

بلوچستان اسمبلی اجلاس صحافیوں کا کارروائی کا بائیکاٹ

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں صوبائی وزراء کے جانب سے میڈیا سے متعلق مسلسل نامناسب رویئے اور اسمبلی فلور پر بعض اخبارات و صحافیوں کے نام لے کر انہیں بلا جواز تنقید کا نشانہ بنانے پر صحافیوں نے اجلاس کی کارروائی کا بائیکارٹ کرتے ہوئے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔

جامعہ بلوچستان ویڈیو سکینڈل قابل مذمت ہے، لیاری عوامی محاذ

Posted by & filed under اہم خبریں.

کراچی: لیاری عوامی محاذ کے آرگنائزنگ سیکریٹری عبدالخالق زدران و دیگر رہنماؤں نے یونیورسٹی آف بلوچستان کوئٹہ میں طلبہ کو ہراساں کرنے اور بلیک میل کرنے پر یونیورسٹی انتظامیہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی میں طالبات کو جنسی طور پر ہراساں کرنا کسی بھی مہذب معاشرے کی پیشانی پر کلنک کا ایک داغ ہے۔