کوئٹہ: کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر اضلاع ڈیرہ بگٹی، تربت، چاغی، دالبندین،گوادر، بیلہ، مستونگ،خضدار، قلات،بولان، موسیٰ خیل، پشین، لورلائی، خاران، ہرنانی میں موسلا دھار بارشیں نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔
Posted by اسٹاف رپورٹر & filed under بلوچستان.
کوئٹہ: کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر اضلاع ڈیرہ بگٹی، تربت، چاغی، دالبندین،گوادر، بیلہ، مستونگ،خضدار، قلات،بولان، موسیٰ خیل، پشین، لورلائی، خاران، ہرنانی میں موسلا دھار بارشیں نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔
Posted by اسٹاف رپورٹر & filed under پاکستان.
کوئٹہ : نیشنل بک فاؤنڈیشن کا کوئٹہ میں ممبرشپ کوٹہ کم پڑ گیا۔آفس کے سامنے لوگوں کی لائنیں لگ گئیں۔ کوٹہ ختم ہوجانے کی صورت میں خالی ہاتھ لوٹنا پڑا،تفصیلات کے مطابق ذوقِ مطالعہ کو بڑھانے کے لیے نیشنل بک فاؤنڈیشن ہر سال ممبر شپ کا اعلان کرتا ہے۔ جس کے مطابق ممبران کو ممبرشپ کے حصول کے بعد 50فیصد رعایت پر کتابیں ملتی ہیں۔ بلوچستان میں اس وقت نیشنل بک فاؤنڈیشن کا واحد مرکز کوئٹہ میں ہے۔
Posted by اسٹاف رپورٹر & filed under اہم خبریں, بلوچستان.
کوئٹہ: چیمبر آف کامرس انڈسٹری کوئٹہ بلوچستان کے سینئر نائب صدر بدر الدین خان نے کہا ہے کہ بلوچستان میں قانونی طریقے سے تجارت کرنے والوں کو دیوار سے لگانے کیلئے یوٹی ٹیکس ڈرائی پورٹ کلیئرنس کے باوجود چیک پوسٹوں پرٹرکوں کو روکا جارہا ہے۔۔24 گھنٹوں کے اندر ہمارے تحفظات دور نہ کئے گئے تو پاک ایران اور پاک افغان سرحدوں پر سے درآمدات بند کرکے انتہائی سخت قدم اٹھائیں گے۔
Posted by اسٹاف رپورٹر & filed under بلوچستان.
کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئرنائب صدرملک عبدالولی کاکڑ،سابق رکن قومی اسمبلی عبدالرؤف مینگل ودیگرنے بلوچستان میں امن وامان کی مخدوش صورتحال پر تشویش کااظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت صوبے کوخانہ جنگی کی طرف دھکیل رہی ہے،صوبے میں بدامنی کے واقعات میں روزبہ روزاضافہ ہورہا ہے۔
Posted by اسٹاف رپورٹر & filed under بلوچستان, پاکستان.
کوئٹہ+کراچی: وزیرداخلہ بلوچستان اور وزیراطلاعات سندھ کا سینئر صحافی شریف جنگیان کی وفات پر گہرے دکھ، رنج اور تعزیت کااظہار۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر داخلہ میرضیاء لانگو نے مرحوم صدیق بلوچ کے بھائی سینئر صحافی شریف جنگیان کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے۔
Posted by اسٹاف رپورٹر & filed under مزید خبریں.
کراچی: سینئر صحافی شریف جنگیان انتقال کرگئے، شریف جنگیان گزشتہ چند روز سے شدید علیل تھے کراچی کے اسپتال میں گزشب انتقال کرگئے جن کی نمازجنازہ عیدگاہ مسجد لیاری کراچی میں ادا کی گئی جبکہ ان کی تدفین آبائی قبرستان میوشاہ کراچی میں کی گئی۔
Posted by اسٹاف رپورٹر & filed under مزید خبریں.
کوئٹہ: سینئر صحافی شریف جنگیان کی فاتحہ خوانی بروزپیرمورخہ 7 اکتوبر سے کوئٹہ سریاب روڈ پٹیل ہاوسنگ سوسائٹی مریم محل میں لی جائے گی۔
Posted by اسٹاف رپورٹر & filed under لیڈ اسٹوری.
کوئٹہ: وزیراعظم کی جانب سے وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا اشارہ ملتے ہی بلوچستان عوامی پارٹی سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی اسمبلی و سینیٹرز نے وفاقی کابینہ میں جگہ بنانے کیلئے تگ و دو شروع کردی ہے۔
Posted by اسٹاف رپورٹر & filed under بلوچستان.
کوئٹہ: بولان میڈیکل یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزکے انٹری ٹیسٹ میں مبینہ بے ضابطگیوں کیخلاف متاثرہ طلباء کا کوئٹہ پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ مظاہرین نے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے متاثرہ طلباء کا کہنا تھا کہ گزشتہ تین سالوں سے بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈہیلتھ سائنسزکے انٹری ٹیسٹ میں مبینہ طورپربے ضابطگیاں ہورہی ہیں۔
Posted by اسٹاف رپورٹر & filed under اہم خبریں, بلوچستان.
کوئٹہ: کوئٹہ میں راہزنوں کی فائرنگ سے نیشنل پارٹی کا ضلعی عہدیدار جاں بحق ہوگیا پولیس کے مطابق پیر کے روز کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے محمد عدنان ولد محمد یوسف قمبرانی جاں بحق ہوگیا۔