کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام آج کوئٹہ میں جلسہ ہوگا، جلسے کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، بلوچستان بھر سے کارکن اور پارٹی رہنماء شریک ہونگے۔
Posts By: اسٹاف رپورٹر
بلوچستان میں ڈینگی کے تدارک کیلئے اقدامات جاری ہیں،وزیر صحت
کوئٹہ : وزیر صحت میر نصیب اللہ مری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ڈینگی کے مرض کے تدارک کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں تمام اضلاع سے روزانہ کی بنیاد ہر رپورٹ طلب کی گئی اور متاثر علاقوں کیلئے ٹیمیں تشکیل دی جاچکی ہے بلوچستان میں ڈینگی کے مرض کو بڑھنے سے پہلے ہی عوام کو اس سے نجات ما مکمل عزم رکھتے ہیں حکومت عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی سے ہرگز غافل نہیں۔
بی این پی شہداء کے ورثاء کی جماعت ہے،محمد ہاشم نوتیزئی
کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن قومی اسمبلی میر محمد ہاشم نوتیزئی نے کہا ہے کہ بی این پی کے زیر اہتمام آج ہونے والے جلسہ سے صوبے کی سیاسی تاریخ میں نئے باب کا اضافہ ہوگا، جلسہ میں پشتون اضلاع سے قافلوں کی شرکت سے قومی یکجہتی کو فروغ ملے گا۔
مولانا فضل الرحمن دھرنا نہیں دیں گے، بلوچستان میں امن کی صورتحال بہتر ہوئی ہے، اعجاز شاہ
کوئٹہ: وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر(ر) اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ ملک کی موجودہ صورتحال میں پورا یقین ہے مولانافضل الرحمان دہرنا نہیں دیں گے۔خورشید شاہ کی گرفتاری سے کچھ نہیں ہوگا جو غلط کام کرتا ہے وہ قانون کو جواب دہ ہے، نواز شریف نیب کے قیدی ہیں حکومت ان سے کوئی ڈیل نہیں کر رہی وسائل کی کمی اور چیلنجز کے باوجود بلوچستان میں امن وامان کی مجموعی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔
ہائیکورٹ نے امان کنرانی کو برطرف کرنیکا فیصلہ معطل کردیا،تحریک عدم اعتماد،کی کوئی حیثیت نہیں، امان کنرانی
کوئٹہ: سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے صدرامان اللہ کنرانی نے کہا ہے کہ مجھے عہدے سے برطرف کرنے کی خبربے بنیادہے۔ بلوچستان ہائی کورٹ نے سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے سیکریٹری عظمت اللہ چوہدری کواظہاروجوہ کانوٹس جاری کرکے انہیں 8اکتوبر 2019کوذاتی طورپرعدالت عالیہ میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔
بلوچستان میڈیکل کالجز کے داخلہ ٹیسٹ نصاب کے برعکس تھے از سر نو لیا جائے،امیدواروں کا مطالبہ
کوئٹہ: بلوچستان کے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں داخلے کے لئے انٹر ی ٹیسٹ دینے والے طلباء نے لیے گئے ٹیسٹ کو نصاب کے برعکس قرار دیتے ہوئے ازسر نو ٹیسٹ لینے کا مطالبہ کیا ہے۔بدھ کے روز انٹری ٹیسٹ دینے والے طلباء وطالبات نے کوئٹہ پریس کلب کے باہر مظاہرہ کیا۔
حلقہ این اے 265انتخابی عذرداری پرفیصلہ محفوظ،اپنے حلقہ میں ہونیوالی دھاندلی کو آشکار کیا، لشکری رئیسانی
کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس عبداللہ بلوچ پرمشتمل الیکشن ٹریبونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 265سے متعلق بی این پی کے رہنماء نوابزادہ حاجی میر لشکری رئیسانی کی جانب سے دائر انتخابی عذداری پرفریقین کے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیاہے۔
اعلیٰ حکام پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز کو ہاسٹل سے بے دخل کرنے کا نوٹس لیں،متاثرہ ڈاکٹرز
کوئٹہ : پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹر زاور ہاؤس آفیسر ڈاکٹر صبیحہ بلوچ، ڈاکٹر عائشہ بلوچ اور ڈاکٹر گل کاکڑ نے بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کے انتظامیہ کی جانب سے تین دن میں ہاسٹل خالی کرنے کی ہدایت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بی ایم سی نیو گرلز ہاسٹل ہاؤس آفیسرز پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز کیلئے بنایا گیا ہے جہاں وہ رہ رہے ہیں۔
صوبے کا پہلا میوزیم رواں برس مکمل ہوگا،مہر گڑھ،چاکر قلعہ سبی،میری قلات ”کیچ“کے تحفظ کی منصوبہ بندی کی گئی ہے،ظفر علی بلیدی
کوئٹہ: سیکرٹری محکمہ ثقافت، سیاحت و اثار قدیمہ ظفر علی بلیدی نے کہا ہے کہ بلوچستان کا پہلا میوزیم رواں برس مکمل کرلیا جائیگا۔ مہر گڑھ، چاکر قلعہ سبی، میری قلات (کیچ)، شاہی تمپ اور چوکنڈی کے قبرستان کے تحفظ اور بحالی کے لئے منصوبہ بندی کی گئی ہے انہیں محفوظ کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات بھے کیے جائیں گے۔
سات محرم الحرام کا جلوس منعقد،کوئٹہ شہر میں موبائل سروس کی غیر اعلانیہ بندش سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا،یوم عاشور پر بھی سروس بند رہے گی
کوئٹہ: ملک کے دیگر شہروں کی طرح کوئٹہ میں بھی سات محرم الحرام کا جلوس نکالا گیا اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے جلوس کے شرکاء کا مطالبات کے حق میں جنگشن چوک پر دھرنا تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو کوئٹہ میں علم تعزیہ اور ذوالجناح کا جلوس دوپہراڑھائی بجے امام بارگاہ کلاں ہزارہ سے برآمد ہوا جلوس کے شرکا روایتی راستوں پر نوحہ خوانی اور ماتم کرتے رہے۔