تربت یونیورسٹی سلیکشن بورڈ نے مجھے ذاتی پسند و ناپسند کی بنیاد پر ریجکٹ کر دیا،مجاہد بلوچ

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: پی ایچ ڈی اسکالر مجاہد بلوچ نے کہا ہے کہ تربت یونیورسٹی میں لیکچرر کی اسامی پر من پسند افراد کو تعینات کرنے کا فوری نوٹس لیا جائے بصورت دیگرکوئٹہ پریس کلب اور تربت یونیورسٹی کے سامنے تادم مرگ بھوک ہڑ تال پر بیٹھیں گے،یہ بات انہوں نے جمعرات کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔

بایزید نامی شخص کا صحافت سے کوئی تعلق نہیں،میڈیا ایکشن کمیٹی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : کوئٹہ پریس کلب رجسٹرد اور بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کا مشترکہ اجلاس زیر صدارت چیئرمین جوائنٹ میڈیا ایکشن کمیٹی شہزادہ ذوالفقار منعقد ہوا اجلاس میں کوئٹہ پریس کلب کے صدر عبدالخالق رند،سیکرٹری جنرل بنارس خان اور بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے صدر سلمان اشرف ،جنرل سیکرٹری فتح شاکر سمیت سینئر صحافیوں نے شرکت کی۔

جام کمال خان نے بی اے پی کا اجلاس طلب کرلیا

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان کی سیاسی صورتحال اور صوبائی حکومت کی کارکردگی کا جائزہ لینے سمیت بلوچستان عوامی پارٹی کے سیاسی معاملات پر گفت و شنید کیلئے جام کمال خان عالیانی کی زیر صدارت باپ پارٹی کا اجلاس جلد منعقد کیا جائے گا۔

ریکوڈک منصوبے میں 50فیصد حصہ اور ریفائنری بلوچستان میں لگائی جائے ، مولانا واسع

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: جمعیت علمائے اسلام بلوچستان کے امیر و رکن قومی اسمبلی مولاناعبدالواسع نے کہا ہے کہ وہ ریکوڈک سے متعلق معاہدے کو مسترد کرتے ہیں اور صوبے کے وسائل بیچنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

میڈیکل کالجز کے طلباء کا احتجاج جاری،بلوچستان بھر میں احتجاجی ریلیوں کا اعلان

Posted by & filed under پاکستان.

کوئٹہ: میڈیکل الائنس کمیٹی کے رہنماؤں ارباب نواز ، نذیر بلوچ ، فہد بلوچ نے مطالبات کے حق میں 6 جنوری کو کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر شہروں میں ریلیاں نکالنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مطالبات تسلیم ہونے تک احتجاج جاری رہے گا۔

ریکو ڈک معاہدے میں بلوچستان کو منافع میں 50فیصد اور ریفائنر ی بھی صوبے میں قائم کی جائے ، سردار اختر مینگل

Posted by & filed under لیڈ اسٹوری.

کوئٹہ:  بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ ریکوڈک منصوبے پر کوئی ایسا معاہدہ قبول نہیں جو بلوچستان کے عوام کے استحصال کا باعث بنے، ریکوڈک معاہدے میں بلوچستان کو منافع میں 50فیصد حصہ دینے کے ساتھ ساتھ صوبے میں ریفائنری قائم کی جائے ، عوامی مفادات کے خلاف معاہدہ ہوا تو اس پر دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ لائحہ عمل مرتب کرتے ہوئے اسمبلی، عوام سمیت ہر فور م پر احتجاج کریں گے۔

حکومت ریکوڈک سے متعلق عوام میں پائی جانیوالی بے چینی دور کرنے کیلئے معاہدہ سامنے لائے ،ڈاکٹر مالک بلوچ

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ:  نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر و سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہاہے کہ حکومت فوری طور پر ریکوڈک معاہدے کو عوام کے سامنے لائے تاکہ لوگوں میں پائے جانے والے تحفظات دور ہوسکے۔ 2018ء کے انتخابات میں ہماری جماعت کی جیتی ہوئی سیٹیں چھین کر ہماری کامیابی کو ہار میں تبدیل کیا گیا ہم پی ڈی ایم کا حصہ ہیں۔

افغانستان میں اسلامی حکومت کے قیام سے اسلامی تحریکوں کو تقویت ملے گی ، سیا سی ومذہبی رہنماء

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان کی مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین، علماء کرام اور دانشوروں نے کہا ہے کہ ایران کے بعد افغانستان میں اسلامی حکومت کے قیام سے دنیا بھر کی اسلامی تحریکوں کو تقویت ملے گی،مسلم ممالک کے درمیان اختلافات کے خاتمے،اتحاد و اتفاق کے قیام اور اسلام دشمن منصوبوں کے مذموم مقاصد کو ناکام بنانے کے لیے ایران کے مجمع مذاہب تقریب اسلامی کی کاوشیں قابل ستائش ہیں، پاکستان، ترکی، ایران اور افغانستان کے ممالک کے درمیان نئے اسلامی بلاک کا قیام وقت کی ضرورت ہے۔

خواتین کو صحافت میں آکر صوبے کی آواز بننا چاہیے ، دوستین جمالدینی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان سے خواتین کو صحافت میں آکر صوبے کی آواز بننا چاہیے ، صوبہ بلوچستان کو مین اسٹریم میں لانے کیلئے صحافت اہم ترین شعبہ ہے ” یہ بات سینئر بیوروکریٹ سیکریٹری بلوچستان دوستین جمالدینی نے کوئٹہ میں ویمن میڈیا سینٹر کے زیرِاہتمام پانچ روزہ تربیتی ورکشاپ کے پہلے روز کہی۔

ملکی قرضوں کے عوض ریکوڈک کو فروخت کرنیکی کو شش ہو رہی ہے ، نواب رئیسانی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ:چیف آف سراوان و سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے کہا ہے کہ وفاق اور صوبے میں حکمران جماعتیں ملکی قرضوں کے عوض ریکوڈک سمیت بہت سے قومی اثاثے کوڑیوں کے بھاﺅ فروخت کرنے کے لئے کمربستہ ہیں ،