کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشیں، خاتون سمیت دو افراد جاں بحق،ژالہ باری سے با غات کو شدید نقصان

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں طوفانی بارشیں کوئٹہ میں دیوار اور مکان کی چھت گرنے سے خاتون سمیت دو افراد جان بحق ہو گئے، کان مترزئی کے پہاڑوں پر ہلکی برف باری بھی ہوئی متعدد اضلاع میں رہائشی مکانات کی دیواریں مہندم ہوگئیں ندی نالوں میں طغیانی سے متعدد اضلاع میں نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

بیروزگار انجینئرز ایسوسی ایشن کا خالی آسامیوں پر تعیناتی کیلئے احتجاجی مظاہرہ

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ :  ینگ انجینئرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ وفاقی و صوبائی محکموں میں انجینئرز کی ہزاروں آسامیاں خالی ہونے کے باوجود بلوچستان میں 6500 انجینئرز بے روزگار ہیں۔صوبے میں 30 فیصد جونیئر ڈپلومہ ہولڈر انجینئرز کی گریڈ17 کے پوسٹوں پر تعیناتی پاکستان انجینئرنگ کونسل ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔

ایگریکلچر ریسرچ آفیسر کی آسامیوں پر ایم ایس سی ڈگری ہولڈرز کا حق ہے، عثمان آصف

Posted by & filed under مزید خبریں.

کوئٹہ : بے روزگار ایگریکلچر ایم ایس سی ڈگری ہولڈرز عثمان آصف، صدام حسین، اشرف کاکڑو دیگر نے کہا ہے کہ ایگریکلچر ریسرچ آفیسر کی خالی آسامیوں پر بی ایس سی امیدواروں کو درخواستیں جمع کرانے کی اجازت دینا ایم ایس سی ڈگری ہولڈرز کساتھ نا انصافی ہے۔

مستونگ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 9 دہشت گرد ہلاک

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سیکورٹی فورسز نے آپریشن میں کالعدم تنظیم کے 9دہشتگردو ں کو ہلاک کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ بارودی مواد برآمد کرلیا۔ آپریشن میں چار سیکورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

بلوچستان کا ایک ایک پیسہ زمین پر لگے گا، کچھ لو گوں کولیپس کا معلوم نہیں یا وہ سمجھ نہیں رہے، جام کمال

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ:  وزیراعلیٰ بلوچستا ن جام کمال خان نے کہا ہے کہ بلوچستان کا ایک ایک پیسہ زمین پرلگے گا صحت،تعلیم، آبپاشی، مواصلات اور دیگر شعبوں میں بھی بدعنوانی کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی صوبے میں کرپشن اور کمیشن میں واضح کمی آئی ہے۔

سول ہسپتال کو سیکورٹی فراہم کیا جائے،ایم ایس ڈاکٹر سلیم ابڑو

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: سول سنڈیمن ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹرمحمدسلیم ابڑو نے سول ہسپتال کی سیکورٹی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نافذکرنے والے ادارے حرکت میں آکرڈاکٹروں کوسیکورٹی فراہم کریں،ڈاکٹروں نے ہڑتال کی تو سروسزبندہوجائیں گے۔