کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نیب پلی بار گین کے ذریعے منی لانڈرنگ کا ادارہ بن گیا ہے اور سلیکٹڈ حکومت بنانے اور چلانے میں اس کا اہم کردار ہے۔
Posts By: اسٹاف رپورٹر
مستونگ ، مسافر وین اور ٹرک میں تصادم ، ایک ہی خاندان کے 12افراد جاں بحق ، 17زخمی
کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سڑک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 12 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے۔ اسسٹنٹ کمشنر مستونگ مدثراحمد کھیتران کے مطابق منگل کی صبح کوئٹہ سے ملحقہ مستونگ کے علاقے غنجہ ڈھوری کے قریب کراچی سے کوئٹہ جانے والی وین اور مخالف سمت سے آنے والے ٹرک میں خوفناک تصادم ہوا جس سے چار بچوں اور دو خواتین سمیت گیارہ افراد موقع پر ہی ہلاک اور اٹھارہ زخمی ہوئے۔
پنجگور ، فائرنگ اوردستی بم دھماکے میں چار افراد جاں بحق
کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع پنجگورمیں فائرنگ اور دستی بم دھماکے میں بچے سمیت چارافراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا پہلا واقعہ پنجگور کے علاقے وشبود میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے عبدالمالک اور ناصر کوگولیاں مار کے قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔
ہزار ہ برادری کا دھرنا ختم ، دہشت گردوں سے سختی کیساتھ نمٹا جائیگا ، جام کمال ، شہریار آفریدی
کوئٹہ : ہزارگنجی میں ہونے والے بم دھماکے کیخلاف ہزارہ برداری نے مغربی بائی پاس پرگزشتہ تین روز سے جاری دھرنا وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی ، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی یقین دہانی پر ختم کردیا ۔
آئین سے راہ فرار کی بجائے معاملات بہتر بنائے جائیں ، وفاق اختیارات صوبوں کو منتقل کرکے انہیں قومی ترقی کا حصہ بنائے ، لیاقت بلوچ
کوئٹہ : جماعت اسلامی کے مرکزی سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو سانحہ ہزار گنجی کے درد کو محسوس کرکے پہلی فرصت میں کوئٹہ آنا چائیے تھا۔آئین سے راہ فرار اختیارکی بجائے معاملات کو بہتر بنایا جائے۔ وفاق اختیارات صوبوں کو منتقل کرکے انہیں قومی ترقی کا حصہ بنائے۔
کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں بارشیں جاری ، مختلف علاقوں میں سیلابی ریلے،لاکھوں ایکڑ پر کھڑی گندم کی فصلیں تباہ
کوئٹہ: کوئٹہ سمیت بلوچستان کے متعدد اضلاع میں دوسرے روز بھی با رشوں کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا ۔نصیر آباد ڈویژن کے متعدد علاقوں کا ایک دوسرے سے زمینی رابطہ منقطع نشیبی علاقے زیر آب آگئے، لاکھوں ایکڑ پر تیارگندم کی فصلیں کو نقصان، تربت کے ندی نالوں میں طغیانی، ہرنائی سبی کوہ سلیمان اور ڈیرہ بگٹی کے پہاڑی علاقوں کا پانی سیلابی شکل اختیار کرگیا،پکنک پوائنٹس پر شہریوں کے جانے پر پابندی عائد کردی کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں کئی علاقے زیر آب آگئے بار ش کا سلسلہ بدھ تک جاری رہنے کاامکان ہے ۔
بلوچستان سے تعلق رکھنے والے 12افراد تنزانیہ جیل میں قید،لواحقین نے رہائی کیلئے حکومت سے کردار اد ا کرنیکا مطالبہ کردیا
کوئٹہ: تنزانیہ کی جیل میں قید بلوچستان کے اضلاع واشک خاران اورپنجگورسے تعلق رکھنے والے12افرادکے ورثاء نے وفاقی اورصوبائی حکومتوں سے ان کی فوری رہائی کیلئے تنزانیہ حکومت سے فوری رابطہ کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ افراد کاذریعہ معاش ماہی گیری ہے اور وہ دوسال قبل مچھلی پکڑتے ہوئے تیزہواں کے باعث تنزانیہ کے حدودمیں جاپہنچے جہاں انہیں گرفتارکرکے تنزانیہ کے شہر دارالسلام کی جیل میں قیدکیا گیا ہے۔
مغربی بائی پاس دھرنا ختم کر کے سڑک کو کھولا جائے،انجمن تاجران
کوئٹہ: انجمن تاجران بلوچستان کے صدررحیم آغانے ہزارگنجی واقعے کیخلاف مغربی بائی پاس پر جاری دھرنے کے شرکاء سے شاہراہ بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہراہ کی بندش سے عوام اورتاجربرادری سخت اذیت میں مبتلا ہیں۔
ہمارا دھرنا کسی ادارے یا ریاست کے خلاف نہیں،جلیلہ حیدر
کوئٹہ: کوئٹہ کی ہزارگنجی سبزی منڈی میں جمعہ کو ہونیوالے بم دھماکے کیخلاف ہزارہ قبیلے کے افراد کا دھرنا تیسرے روز بھی جاری رہا مغربی بائی پاس پردیئے گئے دھرنے میں سول سوسائٹی کے نمائندوں کے علاوہ خواتین اور بچوں نے بھی شرکت کی جبکہ اس موقع پرمختلف سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے دھرنے کے شرکاء سے یکجہتی کا اظہار کیا۔
بلوچستان میں کرپشن برداشت نہیں کیا جائیگا 20نئے کیسز پر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے،ڈی جی نیب
کوئٹہ : قوی احتساب بیورو بلوچستان نے 2019کے پہلے کوارٹرمیں مختلف شکایات پر کاروائی کرتے ہوئے 20 کرپشن کیسز کی تحقیقات کا آغاز کیاجبکہ 13کیسز متعلقہ محکموں کو ریفر کر دیئے ، محکمہ آبپاشی ،خزانہ ،مال ،تعلیم سمیت مختلف محکموں کے کرپٹ افراد کے خلاف کرپشن کی تحقیقات مکمل کر کے 06ریفرنسز احتساب عدالت میں دائر کیے گئے۔