گوادر، میں ائیرپورٹ اور فنی اداروں کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے ، سی پیک کے مغربی روٹ کا سنگ بنیاد جلد رکھ دیا جائے گا ، خسرو بختیار

Posted by & filed under لیڈ اسٹوری.

کو ئٹہ : وفاقی وزیر پلاننگ کمیشن خسرو بختیارکا کہنا ہے موجودہ حکومت سی پیک کے مغربی روٹ کو ترجیح دے رہی ہے وزیراعظم عمران خان جلد گوادر اور کوئٹہ کا دورہ کر کے بلوچستان کیلئے اہم اعلانات کریں گے ۔

بلوچستان اسمبلی اجلاس ، پی ایس ڈی پی میں نظر انداز کئے جانے پر اپوزیشن کا شدید احتجاج

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ :  بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں حزب اختلاف کی جماعتوں کا حکومتی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار پی ایس ڈی پی میں شامل منصوبوں میں نظر انداز کئے جانے کیخلاف سپیکر ڈائس کے سامنے کھڑے ہو کر احتجاج علامتی واک آؤٹ کیا حکومت اور اپوزیشن اراکین میں تندوتیز جملوں کے تبادلے سے کان پڑی آواز سنائی نہ دی پی ایس ڈی پی سے متعلق حزب اختلاف کی جماعتوں سے مذاکرات کیلئے قائم کمیٹی کے سربراہ کاترقیاتی منصوبوں سے متعلق فنڈز کے اجراء سے لاعلمی کا اظہار اسپیکر نے متعلقہ محکمہ کو پی ایس ڈی پی سے میں شامل منصوبوں کی تفصیلات آئندہ اجلاس میں پیش کرنے کی رولنگ دی۔ 

بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں نیوز لینڈ واقعہ سے متعلق مذمتی قرار داد منظور

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ :  بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں نیوزی لینڈ کرائسٹ چرچ میں پیش آنیوالے دہشتگردی کے واقعہ میں مسلمانوں کے قتل عام کی مذمت نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کو مسلمانوں سے بے پناہ محبت اور ان کے غم میں شریک ہونے پر خراج تحسین پیش کیا گیا ۔ 

ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر سے متعلق بیانات درست نہیں اجتماعی ترقی پر توجہ دے رہے ہیں،جام کمال

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ :  وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ بلوچستان ہم سب کا گھر ہے اسکی ترقی کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں صوبے میں ضلعی سطح پر حکومتی مشینری فعال ہوئی ہے،صحت ،تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں بہتری کے لئے اقدامات جاری ہیں ۔

کوئٹہ ، گیس لیکج سے دھماکہ ایک شخص جاں بحق ، چار بچے جھلس گئے

Posted by & filed under بلوچستان.

۔ — فائل فوٹو

کوئٹہ :  کوئٹہ میں گیس لیکج کے باعث دھماکے سے کمرے کی چھت اڑ گئی، ایک شخص جاں بحق اورچار بچے جھلس کر زخمی ہوگئے۔ڈاکٹر نہ ہونے پر ورثاء کا احتجاج طیش میں آکر ہسپتال میں توڑ پھوڑ کی ۔ ایم ایس نے غفلت کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دیدی ۔

نیشنل پارٹی اور ملی مسلم لیگ کے زیر اہتمام یوم پاکستان کی ریلیاں ، پاکستان کے دفاع کا عزم

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: نیشنل پارٹی، ملی مسلم لیگ کے رہنماؤں سمیت مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کہا ہے کہ پاکستان پر امن ملک ہے کسی قسم کی دہشتگردی پر یقین نہیں رکھتا ، بھارت نے پاکستان کا دفاع دیکھا ہے حملہ نہیں دیکھا،بلوچستان میں آباد قبائل محب وطن ہیں ناراض بلوچ قومی دھارے میں شامل ہوکر ملک کی تعمیر وترقی میں اپنا کردار ادا کریں ۔ شہادت کے جزبے سے سرشار پاکستانی عوام کا مقابلہ بھارت سمیت کوئی نہیں کرسکتا ۔