پنجگور ، ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ 2افراد جاں بحق ، 9افراد زخمی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع پنجگور میں بم دھماکے سے دو افراد ہلاک اور نو افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکے سے سات گاڑیاں اور تین موٹرسائیکلیں بھی جل کر تباہ ہوگئیں۔پولیس کے مطابق جمعرات کی دوپہر کوئٹہ سے تقریباً پانچ سو کلو میٹر دور پنجگور کے علاقے چتکان بازار میں گورنمنٹ گرلز سیکنڈری سکول کے قریب واقع ایک موٹر گیراج میں دھماکا ہوا۔دھماکے کی شدت سے علاقے میں خو ف وہراس پھیل گیا اور بازار میں بھگدڑ مچ گئی۔ 

احتساب عدالت میں کرپشن کیسز کی سماعت

Posted by & filed under پاکستان.

کوئٹہ: احتساب عدالت میں کرپشن کے مختلف کیسز کی سماعت ہوئی ۔ ایک کیس میں سابق وفاقی سیکرٹری برائے پانی و بجلی شاہد رفیع کی پیشی سے استثنیٰ اور دوسرے کیس میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ قمبر دشتی کی بریت سے متعلق درخواستیں منظور کرلی گئیں ۔

بلوچستان ، بارشوں سے 88ہزار افراد متاثر جبکہ 20ہزار گھر وں کو نقصان ہوا

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ:  بلوچستان میں رواں ماہ بارش کے دوران 11 اضلاع متاثر ہوئے، 88 ہزار افرادجبکہ قلعہ عبداللہ میں 20 ہزار گھروں کو نقصان پہنچا۔ لسبیلہ، نوشکی، کان مہترزئی اور زیارت میں سب سے زیادہ نقصانات ہوئے۔ 

حکومت کی معاشی پالیسیاں نا کام ہوچکی ہیں ،پی ایس ڈی پی سے متعلق اپوزیشن کو اندھیرے میں رکھا جارہا ہے،حزب اختلاف جماعتیں

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ:  بلوچستان اسمبلی میں حزب اختلاف کی جماعتوں کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت کی معاشی پالیسیاں ناکام ہوگئی ہیں ، پی ایس ڈی پی سے متعلق حزب اختلاف کے ارکان کو اندھیرے میں رکھ کر ان کے حلقوں میں مداخلت کی جارہی ہے ۔

’’بھاگ کو پانی دو ‘‘ لانگ مارچ کے شرکاء کوئٹہ پہنچ گئے احتجاجی مظاہرہ،بی این پی ، نیشنل پارٹی جمعیت سیاسی وسماجی رہنماؤں کا اظہار یکجہتی

Posted by & filed under پاکستان.

کوئٹہ:  بھاگ ناڑی میں پانی کی قلت کے خلاف سولہ نوجوان ڈھائی سو کلو میٹرپیدل لانگ مارچ کرتے ہوئے کوئٹہ پہنچ گئے۔ کوئٹہ میں احتجاجی مظاہرے میں بلوچستان نیشنل پارٹی،جمعیت علماء اسلام، نیشنل پارٹی اور دیگر سیاسی جماعتوں، سیاسی ، قبائلی ، سماجی اور وکلاء رہنماؤں نے بھی شرکت کرکے یکجہتی کا اظہار کیا متاثرہ علاقوں میں بلا تعطل پانی فراہمی کا مطالبہ کیا ۔

عمران خان حکومت رانگ نمبر ہے ، گورنمنٹ کا پہیہ گول نہیں تکونی ہے،نواب رئیسانی

Posted by & filed under پاکستان.

کوئٹہ:  سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے عمران خان کی حکومت کو رانگ نمبر قرار دے دیا۔ اپنے روایتی انداز میں کہا کہ حکومت کا پہیہ گول نہیں بلکہ تکونی ہے اس لیے نہیں چل سکتا۔گزشتہ روز اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کے ہمراہ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی ایک بار پھر اپنے روایتی انداز میں سامنے آئے۔ 

کوئٹہ ، میاں غنڈی میں پولیس کی گاڑی پر بم حملہ،4اہلکار زخمی

Posted by & filed under مزید خبریں.

کوئٹہ: کوئٹہ میں پولیس کی گاڑی پر بم حملے میں چار اہلکار زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق دھماکا کوئٹہ کے نواحی علاقے میاں غنڈی میں اس وقت ہوا جب پولیس کی گاڑی وہاں سے گزر رہی تھی۔ 

حکمران کشکول اٹھائے گھوم رہے ہیں،سی پیک کی مد میں آنیوالے 52ارب ڈالر کہاں ہیں ، لشکری رئیسانی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ ملک میں سی پیک کا مجسمہ پاش پاش ہوگیا ۔ بلوچستان کو چین پر فروخت کرکے 52 ارب ڈالر آنے کی نوید سنانے والے سعودی ارب کے آگے کشکول لے کر گھوم رہے ہیں۔

’’ بھاگ کو پانی دو ‘‘ پیدل لانگ مارچ کے شرکاء آج کوئٹہ پہنچیں گے،بلوچستان اسمبلی کے سامنے دھرنا ہوگا

Posted by & filed under مزید خبریں.

کوئٹہ:  بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے بھاگ ناڑی میں صاف پانی کیلئے سولہ نوجوان ڈھائی سو کلو میٹر کا پیدل لانگ مارچ کرکے کوئٹہ کے قریب پہنچ گئے۔ قبائلی ، سیاسی و سماجی کارکنوں نے لانگ مارچ کے شرکاء کا دشت کے مقا م پر استقبال کیا۔