کوئٹہ فائبر آپٹک کیلئے کھدائی شہر کی سڑکیں تباہ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ:  کوئٹہ میں جابجا فائبرآپٹک کی تار بچھانے کیلئے کھدائی، مزدوروں نے جناح روڈ پر گیس پائپ لائن توڑ دیا، جناح روڈ، شاہراہ عدالت اوردیگر علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل ہوگئی تاہم سوئی گیس حکام نے 3گھنٹے کے بعد بحال کردی۔

ڈیرہ بگٹی ، سوئی گیس فیلڈ پیوریفکیشن پلانٹ میں آتشزدگی ، تین انجینئر ز سمیت 4افراد جھلس گئے

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں سوئی گیس فیلڈ پیوریفیکیشن پلانٹ میں لگی آگ بجھا دی گئی ۔ حادثے میں نجی گیس کمپنی کے تین انجینئر سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔

بارشوں کا نیا سسٹم بلوچستان میں داخل ، سیلابی صورتحال کے پیش نظر پی ڈی ایم اے الرٹ

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: محکمہ موسمیات نے آئندہ دو روز کے دوران کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں مزید بارشوں کی پیشنگوئی کر دی۔ ندی نالوں میں طغیانی کے پیش نظر نشیبی علاقے زیر آب آنے کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات اور پی ڈی ایم اے نے احتیاطی تدایر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔ 

خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے سرکاری محکموں میں انکی موثر نمائندگی کو یقینی بنارہے ہیں،جام کمال

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کمال خان نے کہا ہے کہ ملک کی تعمیر و ترقی کو یقینی بنانے کیلئے خواتین کو تمام شعبوں میں یکساں مواقع فراہم کرنا ناگزیر ہیہمیں تقریبات سے آگے بڑھ کر خواتین کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ۔

ساحل وسائل پر دسترس کی جدوجہد میں خواتین کی شمولیت کے بغیر کامیابی ممکن نہیں،ڈاکٹر مالک بلوچ

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماؤں نے کہا ہے کہ بلوچستان کی خواتین اپنی قومی جدوجہد اور حقوق کے حصول کیلئے جاگ گئی ہیں، بلوچستان کے ساحل وسائل پردسترس اور مساوی معاشرے کی تشکیل خواتین کی شمولیت کے بغیر ممکن نہیں۔گزشتہ روز کوئٹہ پریس کلب میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پارٹی رہنماء سمیرا انقاء کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی سیاسی کارکنوں پر مشتمل جماعت ہے جو بلوچستان کے ساحل وسائل کی جنگ لڑتے ہوئے ایک ایسے معاشرے کی تشکیل کی جانب گامزن ہے ۔

کوئٹہ ، فورسز کی وردیاں پہن کر ڈکیتیاں کرنیوالا گروہ گرفتار،قبضے سے ایمبولینس فورسز کی وردیاں اور اسلحہ برآمد

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے کہا ہے کہ سی آئی اے اور کچلاک سرکل پولیس نے کوئٹہ شہر میں ایف سی اور پولیس کی وردیا پہن کر ڈکیتیاں کرنے والے گروہ کے سرغنہ سمیت6ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے لوٹا گیا سامان اور اسلحہ بر آمد کرلیا ہے۔ 

پبلک سروس کمیشن کی اسامی کیلئے43 سال کے امیدوار بھی درخواس دے سکتے ہیں

Posted by & filed under مزید خبریں.

کوئٹہ: حکومت بلوچستان کی جانب سے سرکاری ملازمتوں میں بھرتیوں کیلئے عمر کی بالائی حد 43 سال کئے جانے کے بعد بلوچستان پبلک سروس کمیشن نے تمام امیدواروں کیلئے حکمنامہ جاری کر دیا،پبلک سروس کمیشن کی کسی بھی آسامی کیلئے 43 سال کے امیدوار بھی درخواست دے سکتے ہیں۔

بلوچستان کے رکن اسمبلی سردار مسعود علی خان دہشت گردی کیس میں گرفتار

Posted by & filed under بلوچستان.

 بلوچستان کے ضلع لورالائی کی تحصیل دکی میں انسداد دہشتگردی عدالت نے ایم پی اے سردارمسعود علی خان لونی کی درخواست ضمانت مسترد کردی جس پر انہیں احاطہ عدالت سے گرفتارکرلیا گیا۔