کوئٹہ: بلوچستان یونیورسٹی کے شعبہ مطالعہ پاکستان کے سہیل بلوچ اور فصیح بلوچ کی گمشدگی کیخلاف جامعہ بلوچستان کے داخلی دروازے پر طلباء تنظیموں نے جمعرات کو تیسرے روز بھی احتجاجی دھرنا دیا۔دھرنے کے شرکاء سے وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صوبائی وزراء اور ارکان اسمبلی پر مشتمل کمیٹی کے مذاکرات،وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات کرکے پیشرفت سے آگاہ کیا۔ بلوچستان یونیورسٹی کے پرووائس چانسلر ڈاکٹر عین الدین ،رجسٹرار ڈاکٹر فرہت اقبال کی سربراہی میں جامعہ بلوچستان کے وفد نے بھی احتجاجی طلباء سے ملاقات کرکے واقعہ پر تشویش کا اظہار کیا۔
Posts By: اسٹاف رپورٹر
جدید کسٹمر اور سروسز اور عالمی معیار کے مطابق صارفین کو سہولیات دینگے ،ڈی ایچ اے کو ئٹہ
کوئٹہ: ڈی ایچ اے کوئٹہ کے ہیڈ آفس میں ڈیجیٹلائزیشن کے حوالے معاہدے پر دستخط ثبت کرنے کی تقریب ہوئی۔تقریب میں سول سوسائٹی، آئی ٹی ماہرین، (App In Snap )کے عہدے داران اور صحافی برداری سمیت مختلف سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔مہمانوں کو حرف سپاس پیش کرتے ہوئے ڈائریکٹر آئی ٹی، ڈی ایچ اے کوئٹہ عدنان چوہدری کا کہنا تھا کہ اس تقریب سے ڈی ایچ اے کوئٹہ نے سمارٹ سٹی کی جانب ایک اور سنگ میل عبور کرلیا ہے۔
سرحدی علاقوں کے غریب عوام کے چولہے بجھنے نہیں دینگے، وزیر اعلی بلوچستان
کوئٹہ : وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ سرحدی علاقوں کے غریب عوام کے چولہے بجھنے نہیں دینگے عوام کو جلد سرحدی علاقوں میں تجارتی سرگرمیوں کے آغاز کی خوشخبری ملے گی جس سے ایک مرتبہ پھر انکی معاشی خوشحالی کا سفر شروع ہوگا۔
سی پیک کی سند ھ منتقلی کے بعد فوکل پرسن تعینا ت منصوبوں پر کام تیز
کوئٹہ: سندھ میں سی پیک منصوبوں پر کام میں تیزی لائی گئی ہے، گریڈ 19 کے اصغر میمن کو پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ میں فوکل پرسن برائے سی پیک سندھ کا چارج سنبھال لیا۔ چارج سنبھالتے ہی اصغر میمن نے مختلف منصوبوں کی پلاننگ اور جاری کام کا جائزہ لیا۔واضح رہے کہ رواں سال 9اکتوبر کو سی پیک کی سندھ منتقلی کے حوالے سے آگاہ کیا گیا تھا۔
بلوچستان میں حالات تبدیل ہونے سے دوریاں بڑھ گئی ہیں،سیاسی و سماجی رہنماء
کوئٹہ: سیاسی وسماجی رہنماؤں اورصحافیوں نے کہا ہے کہ بلوچستان مختلف اقوام اورمذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگوں کاگلدستہ ہے یہاں پررہنے والے بلوچ، پشتون، سندھی، سرائیکی، پنجابی ،ہندو، سکھ اورکرسچن بھائی بھائی ہیں ، گزشتہ کئی دہائیوں سے بلوچستان میں حالات تبدیل ہوئے ہیں جس کی وجہ سے آپس میں دوریاں بڑھ گئے ہیں بحیثیت ذمہ دارشہری ہمیں اپنے رویوں میں تبدیلی لاکرپرانی روایات کو زندہ رکھنے کے لئے عملی کرداراداکرنے کی ضرورت ہے۔
قدوس بزنجو وزیراعلیٰ اور جان جمالی اسپیکر ہونگے ، بی اے پی اور پی ٹی آئی کا مشترکہ اعلان
کوئٹہ: میر عبد القدوس بزنجو قائد ایوان اور میر جان محمد جمالی اسپیکر بلوچستان نامزد کر دئیے گئے۔ اس بات کا اعلان چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی وفاقی وزیر پرویز خٹک ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری صدر بلوچستان عوامی پارٹی سے ظہور بلیدی نے مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ اس موقع پر میر عبدالقدوس بزنجو، میر جان محمد جمالی، میر ضیا اللہ لانگو، سینیٹر منظور احمد کاکڑ، کہدہ بابر، عبدالقادر، مبین خان خلجی و دیگر بھی موجود تھے۔
بی این پی جمعیت اور دیگر تمام جماعتوں کو حکومت میں شامل ہونیکی دعوت دینگے’سردار عبدالرحمن کھیتران
کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے ترجمان رکن صوبائی اسمبلی سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا ہے کہ میر عبدالقدوس بزنجو کو اگلے وزیراعلیٰ کے لئے نامزدکیا ہے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے بعد کابینہ کی تشکیل کا عمل شروع ہوگا جس کے لئے تمام اتحادیوںکو دعوت دی جائیگی ۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے استعفیٰ دے دیا
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے وزرات اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، تفصیلات کے مطابق اتوار کی شب وزیراعلیٰ جام کمال خان گورنر ہاؤس کوئٹہ گئے جہاں انہوں نے گور نر بلوچستان سید ظہور آغا کو اپنا استعفیٰ پیش جسے گورنر نے منظور کرلیا، گورنر ہاؤس کوئٹہ اور وزیراعلیٰ ہاؤس کے ترجمانوں نے وزیراعلیٰ کے مستعفی ہونے اور استعفیٰ منظور کئے جانے کی تصدیق کردی ہے وزیراعلیٰ کے استعفے کے بعد صوبائی کابینہ بھی تحلیل ہوگئی۔
بی اے پی کے لاپتہ ارکان اسمبلی اسلام آباد میں موجود، آج کوئٹہ پہنچیں گے
کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے تین خواتین ارکان اسمبلی سمیت چاروں ارکان منظر عام پر آگئے،اسلام آباد میں موجود آج کوئٹہ پہنچیں گے، گزشتہ شب اپنے جاری ایک مشترکہ ویڈیو پیغام میں بی اے پی کے رکن اسمبلی حاجی محمد اکبر آسکانی نے اپنے لاپتہ ہونے کے خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگوں کی جانب سے پھیلائی جانے والی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں،میں خیریت سے ہوں اپنی ذاتی کام سے اسلام آباد آیا تھا جس کی وجہ بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں شریک نہ ہوسکا۔
جام کمال استعفیٰ دیکر گھر چلے جائیں،نواب رئیسانی
کوئٹہ: چیف آ ف سراوان و سابق وزیر اعلیٰ بلو چستان نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے کہا ہے کہ جام کمال خان کے خلاف اتنا شور شرابا ہو رہا ہے توا نہیں چاہیے وہ استعفیٰ دیکر گھر چلے جائیں ۔