لگتا ہے دنیش کمار ہی تمام محکموں کے ذمہ دار ہیں ،میر جان محمد جمالی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ میر جان محمد جمالی نے کہا کہ آج کا اجلاس سنجیدہ معاملات کو زیر بحث لانے کے لئے اپوزیشن کی ریکوزیشن پر بلایا گیا ہے لگتا ہے کہ حکومت کی جانب سے دنیش کمار کو تمام محکموں کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں ۔

بلوچستان اسمبلی کا معدنی وسائل سے متعلق پالیسی بنانے کا مطالبہ

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن کاگزشتہ بیس سال کے دوران معدنی منصوبوں پر ہونے والے معاہدوں کو ایوان میں زیر بحث لانے اوربلوچستان میں نیچرل ریسورس پالیسی بنانے کا مطالبہ ،بیلہ ٹریفک حادثہ سے متعلق تحریک التواء 30جنوری کو بحث کیلئے منظوربی اینڈ آر آفس واشک کے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس آئندہ اجلاس کے لئے موخر کردیا گیا ۔

سال 2018 بولان میڈیکل ہسپتال میں 5لاکھ 15ہزار مریضوں کا علاج کیا گیا , ڈاکٹر فہیم خان

Posted by & filed under پاکستان.

کوئٹہ: بولان میڈیکل ہسپتال کی انتظامیہ نے ہسپتال کی سالانہ کارکردگی کی رپورٹ جاری کردی ۔ سال 2018 میں 5 لاکھ 15 ہزار 953 مریضوں نے اسپتال کی اوپی ڈی کا رخ کیا، 23 ہزار 418 مریضوں کو داخل کیا گیا ، 11 ہزار 622 مختلف آپریشن کئے گئے۔

کوئٹہ، قومی شاہراہوں اور سڑکوں پر ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے آگاہی مہم شروع

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: قومی شاہراہوں اور سڑکوں پر بڑھتے ہوئے حادثات کے پیش نظر کوئٹہ میں نوجوانوں نے ٹریفک کے قوانین سے آگاہی مہم شروع کردی۔مہم میں کم عمر رضا کاروں اورٹریفک پولیس اہلکاروں نے بھی حصہ لیا۔

مسنگ پرسنز کے حوالے سے آخری حد تک جاؤنگا، ضیاء لانگو

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

قلات: صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ مسنگ پرسنز کے حوالے سے آخری حد تک جاؤنگا اس کا رخیر میں کوئی سیاسی مقصد نہیں مقصد انسانی ہمدردی ہیں اس حوالے سے تمام ادارے میرے ساتھ کھڑے ہیں۔

بلدیاتی ادارے آج تحلیل ہونگے ، انتظامات ایڈمنسٹریٹرز کے حوالے

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان میں چار سالہ مدت ختم ہونے پر آج بلدیاتی ادارے تحلیل ہوجائیں گے۔انتظام ایڈمنسٹریٹر سنبھالیں گے۔ بلدیاتی نمائندے چار سالہ مدت میں اختیارات کی عدم منتقلی اور فنڈز کی کمی کی دہائیاں دیتے رہے۔الیکشن کمشنر بلوچستان کا کہنا ہے کہ اگلے بلدیاتی انتخابات چار ماہ کے اندر کرائے جائیں گے۔ 

تربت ، ایف سی گاڑی کے قریب بم دھماکہ ، 4اہلکاروں سمیت 9افراد زخمی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے تربت میں بم دھماکے کے نتیجے میں چارسیکورٹی اہلکاروں سمیت نو افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دھماکا کیچ کے ضلعی ہیڈکوارٹر تربت کے مین سٹی ایریا پارک ہوٹل کے قریب اس وقت ہوا جب وہاں سے ایف سی سے گاڑیاں گزرہی تھیں۔ 

سی پیک کو بلوچستان کیلئے سیل پیک بنادیا گیا ہے ، نواب رئیسانی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : چیف آف سراوان سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اور رکن بلوچستان اسمبلی نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی سمت درست نہیں بلوچستان نیشنل پارٹی کے چھ نکات کی حمایت کرتاہوں ۔وفاقی حکومت جس سمت جارہی ہے اسے جانے دیا جائے ۔

میرے لاپتہ والد جمیل احمد کو بازیاب کرایا جائے ، اسماء بلوچ

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع آواران کی رہائشی اسماء بلوچ نے مبینہ طورپرلاپتہ ہونے والے اپنے والدجمیل احمد کی بازیابی کامطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ملکی قوانین کے تحت عدالت میں پیش کیا جائے۔

کوئٹہ ، غفلت برتنے پر 12لیڈی ڈاکٹرز اور 6میڈیکل آفیسرز معطل

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: سول سنڈیمن ہسپتال کوئٹہ کے گائنی ڈیپارٹمنٹ سے دو کنسلٹنٹس اور بارہ لیڈی ڈاکٹرز کو فرائض سے غفلت برتنے اور غیر حاضری پر ڈیوٹی سے فارغ جبکہ ایک نرس کو معطل کردیا گیا۔