بلوچستان اسمبلی نے کمیونٹی سکولز کے عارضی اساتذہ کو مستقل کرنیکی قرار داد منظور کرلی

Posted by & filed under پاکستان.

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں کمیونٹی اسکولز میں کنٹریکٹ پر تعینات اساتذہ کی مستقلی سے متعلق قرار داد منظور اسپیکر نے بی ڈی اے ملازمین کی عدم مستقلی پر چیف سیکرٹری بلوچستان سے وضاحت طلب کرلی۔ 

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ، گیس کے گھر یلو صارفین کیلئے بلوں کی مخصوص حد مقرر کرنے سے متعلق قرار داد منظور

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ:  بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں سوئی گیس استعمال کرنے والے گھریلوں صارفین کو سیل پرائس فارمولے سے مستثنیٰ قراردے کر بلوں کی ایک مخصوص حد مقرر کرنے سے متعلق مشترکہ قرارداد منظور، اپوزیشن کے گڈانی شپ بریکنگ یارڈ پر لنگر انداز ہونے والے جہازوں سے حاصل ریونیو میں اضافہ سے متعلق کمیٹی قائم کرنے کے مطالبہ پر اپوزیشن اور حکومتی اراکین آپس میں الجھ پڑے ،ایوان میں خشک سالی اور غذائیت کے بحران سے متعلق بحث مکمل ہونے پر نمٹادی گئی ۔

کارکردگی نہ دکھانے والے افسران کی میٹروپولیٹن میں کوئی گنجائش نہیں، فاروق لانگو

Posted by & filed under پاکستان.

کوئٹہ : ایڈمنسٹریٹرمیٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ غلام فاروق لانگو نے کہا ہے کہ کارکردگی نہ دکھانے والے آفیسران اور عملے کی میٹروپولٹین کارپوریشن میں کوئی گنجائش نہیں ،ماضی میں ہونے والی کرپشن کی انکوائری کیلئے تحقیقاتی اداروں سے ہرممکن تعاون کرینگے۔

اسپیکر کا عہدہ پارٹی نے دیا ہے، جب چاہئے واپس لے سکتی ہے، قدوس بزنجو

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ :  اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے بانی رہنماوں میں شامل ہوں اور میرے خلاف تحریک عدم اعتماد کی نوبت نہیں آئیگی کیونکہ پارٹی نے اسپیکر کا عہدہ دیا ہے اور جب چائیے واپس لے سکتی ہے ایک کارکن کی حیثیت سے پارٹی میں کام کرتا رہونگا ، آواران کے ترقیاتی اسکیمات میں کوئی کٹوتی نہیں ہوئی ہے آواران میں جلد ترقیاتی سفر پایہ تکمیل کو پہنچے گا ۔

نوجوانوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے نہیں دیں گے، ثناء بلوچ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ : رکن بلوچستان اسمبلی ثناء بلوچ نے کہا ہے کہ تعلیم یافتہ نوجوانوں کو بے روزگاری کے خلاف متحد ہوکر منظم جدوجہد کرنے کی ضرورت ہیجب تک نوجوان اپنے حقوق کے لیے متحد اور منظم ہوکر جدوجہد نہیں کریں گے، میرٹ کی پامالی اور ملازمتوں کی خریدو فروخت کا یہ بازار یونہی گرم رہے گا۔

خشک سالی کے اثرات 40سال تک رہیں گے ، صوبے کو آفت زدہ قرار دیا جائے ، اراکین بلوچستان اسمبلی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ:  اراکین بلوچستان اسمبلی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں موجود ہ خشک اور قحط سالی قومی المیہ ہے جس کے اثرات آئندہ چالیس سالوں تک موجودرہیں گے ۔

کوئٹہ ، مدرسے میں فائرنگ سے دو طالب علم جاں بحق

Posted by & filed under پاکستان.

کوئٹہ: کوئٹہ کے ایک مدرسے میں فائرنگ کے واقعہ میں دو نوجوان طلبہ جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ بدھ کی شام کو پشتون آباد کے مولوی عبدالظاہر مدرسہ میں پیش آیا جہاں سے دو طلبہ 18 سالہ حافظ عبدالرزاق ولد عبداللہ جان حمیدزئی اور 14 سالہ بشیر احمد ولد شیر احمد بادیزئی کو مردہ حالت میں سول ہسپتال کے شعبہ حادثات لایا گیا۔ ڈاکٹر کے مطابق دونوں طالبعلموں کی موت سر میں گولی لگنے کی وجہ سے ہوئی ہے۔

لورالائی واقعے میں شہید افراد کی تدفین ، بزدلانہ حملوں سے حوصلے پست نہیں ہونگے ، ضیاء لانگو

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: لورالائی میں دہشتگرد حملے میں شہید ہونیوالے افراد کی نماز جنازہ اور تدفین کردی گئی۔ نماز جنازہ میں صوبائی وزیر داخلہ ضیاء لانگو، آئی جی پولیس محسن حسن بٹ ،کمشنر ژوب ڈویژن بشیر بنگلزئی اور دیگر اعلیٰ فوجی و سول حکام نے شرکت کی ۔ واقعہ کے خلاف لورالائی میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی۔ شہر کی فضاء بھی سوگوار رہیں۔ 

مغوی ڈاکٹر خلیل ابراہیم 5کروڑ تاوان کی ادائیگی کے بعد کراچی سے بازیاب

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: کوئٹہ سے اغواء ہونیوالا نیورو سرجن پروفیسر ڈاکٹر ابراہیم خلیل شیخ 48روز بعد بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے۔ ڈاکٹر ایکشن کمیٹی بلوچستان کا کہنا ہے کہ مغوی کی بازیابی میں حکومت کا کوئی کردار نہیں، اغواء کاروں نے پانچ کروڑ روپے تاوان لیکر کر ڈاکٹر کو کراچی میں چھوڑا جبکہ صوبائی وزیرداخلہ ضیاء لانگو کا مؤقف ہے کہ ڈاکٹر کراچی سے نہیں بلکہ چمن سے بازیاب ہوئے ہیں۔ 

لورالائی، ڈی آئی جی پولیس کے دفتر پر حملہ 9افراد شہید 22زخمی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع لورالائی میں ڈی آئی جی پولیس کے دفتر پر دہشتگرد حملے میں 8 پولیس اہلکاروں سمیت 9 افراد شہید اور بائیس زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں بھی دس پولیس اہلکار شامل ہیں۔