سی پیک سے متعلق معاہدوں سے ایوان کو آگاہ کیا جائے ، نواب اسلم رئیسانی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ:  سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اور رکن بلوچستان اسمبلی نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے سی پیک سے متعلق ہونے والے معاہدوں سے ایوان کو آگاہ کیا جائے ۔ 

ایران کیساتھ باہمی تعلقات اور تجارت کو فروغ دینا چاہتے ہیں ، جام کمال

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ ایران اور پاکستان کے درمیان عظیم سیاسی، ثقافتی اور معاشی تعلقات ہیں اور ہمسایہ ہونے کے ساتھ ساتھ ہمارے درمیان دین اسلام کا مضبوط رشتہ بھی ہے ، ہرمشکل وقت میں دونوں ممالک نے ہمیشہ ایک دوسرے کا بھرپور ساتھ دیاہے ، ایران پہلا ملک تھا جس نے پاکستان کو تسلیم کیا، جس کی پوری پاکستانی قوم دل سے قدر کرتی ہے۔

پاکستان نے سب سے پہلے ایرانی اسلامی انقلاب کو سلیم کیا، محمد رفیعی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: ایرانی قونصل جنرل محمد رفیعی نے کہا ہے کہ پاکستان نے سب سے پہلے ایرانی اسلامی انقلاب کو سرکاری سطح پر تسلیم کیا ،تجارت کے ذریعے ہم اپنے عوام کی خوشحالی اور دیگر ہمسایوں کے لیے امن لا سکتے ہیں۔

پانچ سالوں میں 5کروڑ درخت لگائے جائیں گے ،ساحلی پٹی پر واقع اراضی پر کسی کا قبضہ نہیں زمینوں کی سیٹلمنٹ کی تحقیقات جاری ہیں،جام کمال

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ:  وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ ساحلی پٹی پر واقع زمینوں پر کسی کا قبضہ نہیں نیب اور صوبائی حکومت ماضی میں ہونیوالی زمینوں کی سیٹلمنٹ کی تحقیقات کررہی ہے ۔ بلوچستان میں سو سال پرانے جنگلات و جنگلی حیات کے قانون میں ترمیم لا رہے ہیں۔ 

واہ رے کوئٹہ پولیس ۔۔۔13ماہ کے بچے پر دہشت گردی کا مقدمہ درج

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: کوئٹہ میں پولیس نے 13ماہ کے بچے پر پولیس پر فائرنگ کا مقدمہ درج کرلیا۔بچے کے لواحقین کا کہنا ہے کہ شکایت درج کرانے کے باوجود ڈیڑھ سال قبل درج کیا گیا مقدمہ ختم نہیں کیا جارہا۔

بلوچستان کے معدنیات کے بہتر استعمال سے معاشی ترقی کو ممکن بنایا جاسکتا ہے ، جرمن سفیر

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: پاکستان میں متعین جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر کا کہنا ہے کہ معدنیات کے شعبے میں ٹیکنالوجی کے استعمال سے بلوچستان میں معاشی ترقی کے مقاصد حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

ارمان لونی کے جسم پر تشدد کے نشان نہیں تھے، میڈیکل رپورٹ

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ:  میڈیکل سپریٹنڈنٹ سول ہسپتال ڈاکٹر سلیم ابڑو اور پولیس سرجن ڈاکٹر عائشہ فیض نے کہا ہے کہ پروفیسر ابراہیم ارمان لونی کے پوسٹ مارٹم کے دوران انکے جسم کے اندرونی اور بیرونی حصوں پر تشدد کے کوئی نشان نہیں ملے۔

بلوچستان ہائیکورٹ میں بلدیاتی اداروں کی تحلیل سے متعلق درخواست کی سماعت

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: قبل از وقت بلدیاتی اداروں کو تحلیل اور انتخابات میں تاخیر سے متعلق بلوچستان ہائیکورٹ میں درخواست پر سماعت ہوئی۔ آئینی درخواست پر سماعت ہائیکورٹ کے جج جسٹس نذیر احمد لانگو نے کی۔

ممتاز صحافی و دانشور لا لا صدیق بلوچ کی پہلی برسی آج منائی جائیگی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: بزرگ دانشور، بانی ڈیلی بلوچستان ایکسپریس ، روزنامہ آزادی لالا صدیق بلوچ کی آج پہلی برسی منائی جارہی ہے، لالہ صدیق بلوچ 6فروری 2018ء کو کراچی میں انتقال کرگئے تھے۔

پاکستان اور ایران کا سرحد کو محفوظ بنانے اور مشترکہ گشت پر اتفاق

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: پاک ایران سرحدی حکام نے دو طرفہ سرحد کو محفوظ بنانے کے لیے باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔تفتان میں منعقد ہونے والے پاک ایران مستقل سرحدی کمیٹی کے اجلاس میں منشیات اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کرکے مشترکہ گشت کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔