|

وقتِ اشاعت :   April 27 – 2024

کوئٹہ: ضلع ہرنائی کے علاقے میں سیکورٹی فورسز کی کاروائی نوشکی واقعہ طرز کی دہشتگردی کی کوشش ناکام فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک، تین زخمی ہوگئے ۔

سیکورٹی فورسز ذرائع کے مطابق ضلع ہرنائی میں سنجاوی روڈ پر زندہ پیر کے مقام پر دہشتگردوں کی جانب سے مسافر گاڑیوں سے شہریوں کو اتارنے کی کوشش کی تاکہ ان سے لوٹ گھسوٹ کرکے جانی نقصان پہنچایا جائے

تاہم واقعہ کی اطلاع ملنے پر قریبی پوسٹ پر موجود ایف سی کے اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کا محاصرہ کیا

اور کامیابی کاروائی کے نتیجے میں ایک دہشتگرد کو ہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے۔سیکورٹی فورسز ذرائع کے مطابق دہشت گرد اس علاقے میں نوشکی جیسے واقعے کی نیت سے آئے تھے تاہم سکیورٹی فورسز کی بہتر منصوبہ بندی اور کامیاب حکمت عملی کے نتیجے دہشتگرد کسی عام شہری کو نقصان پہنچانے میں کامیاب نہ ہوسکے۔ذرائع کے مطابق فرار ہونے والے دہشتگردوں کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *