|

وقتِ اشاعت :   April 27 – 2024

کوئٹہ:  ریلوے ملازمین کو درپیش مسائل کے دائمی حل کے لیے قابل عمل لائحہ عمل تیار کیا جائے۔

صوبائی حکومت بھرپور تعاون کریگی۔یہ بات وزیراعلء بلوچستان کے مشیر برائے ماحولیات نسیم الرحمن خان نے ڈی ایس ریلوے سے ملاقات کے دوران ہدایات دیتیہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی عوام کی ضروریات کے مدنظر رکھتے ہوئے ریلوے انتظامیہ کوئٹہ ڈویڑن سے اکبر ایکسپریس کی بحالی سمیت کراچی کے لیے نان اسٹاپ ٹرین چلانے کے لیے قوری اقدامات اٹھائے تاکہ عوام کادرینہ مطالبہ پورا ہونے کے ساتھ ساتھ صوبے میں روگار کے بہتر مواقع پیدا ہونگے۔

نسیم الرحمن خان نے مزید کہا عوام کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی کے پاکستان ریلوے کوئٹہ ڈویڑن کو بھی ترجیح دے

اور دوسرے صوبوں کی طرح نے ریل ریکس کی فراہمی یقینی بنائے۔اس موقع پر مسلم لیگ بلوچستان کے سیکرٹری اطلاعات چوہدری شبیر اور قبائلی رہنما حبیب الرحمن خان بھی مشیروزیراعلیٰ نسیم الرحمن خان کے ہمراہ تھے۔

نسیم االرحمن خان نے ڈی ایس ریلوے کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ ملازمین کو درپیش مسائل کے دائمی حل اور محکمہ کی کارکردگی کو بہتر بنانے سمیت دیگر مشکالات سے نجات کے لیے بلوچستان حکومت اورمسلم لیگی قیادت اپنی جانب سے بھر تعاون اور سپورٹ فراہم کرے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *