|

وقتِ اشاعت :   April 27 – 2024

زیارت: چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس ہاشم خان کاکڑ ایک روزہ دورہ زیارت پر پہنچے۔ جوڈیشل کمپلیکس زیارت پہنچنے پر پولیس کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

چیف جسٹس کے ہمرا ہائی کورٹ بلوچستان کے ججز، جسٹس اعجاز احمد سواتی، جسٹس عبداللہ بلوچ، جسٹس روزی خان بڑیچ، جسٹس اقبال احمد کاسی، جسٹس شوکت علی رخشانی، جسٹس محمد عامر رانا، جسٹس سرداراحمد حلیمی، رجسٹرار ہائیکورٹ بلوچستان ودیگر بھی موجود تھے۔

تقریب کا آغاز کا تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض ایڈوکیٹ یعقوب کاکڑ نے سرانجام دئیے۔

ایڈوکیٹ کاشف کاکڑ کی جانب سے سپاسنامہ پیش کیا گیا جس میں زیارت کے بنیادی مسائل روڈ، بجلی، گیس، صحت، زیارت لائبریری شامل تھے جبکہ چیف جسٹس سے زیارت کو سیشن ڈویژن کا درجہ دینے کا بھی مطالبہ کیا۔ سنئیر مم ر زیارت بار ایڈوکیٹ مسعود احمد دوتانی کی جانب سے معزز جج صاحبان کو پشتون روایتی پگڑی پہنائی گئی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس ہاشم خان کاکڑ کا کہنا تھا کہ زیارت عدلیہ میں سول جج کی تعیناتی اور زیارت کو سیشن ڈویژن کا درجہ دینے کا اعلان کرتا ہوں۔ پورا صوبہ اس وقت مسائل کا شکار ہیں۔

آئین میں ہر ادارے کا اپنا دائرہ اختیار موجود ہیں اور اپنی اختیارات سے کسی صورت تجاوز نہیں کریں گے۔ مگر بنیادی انسانی حقوق کی تحفظ لازمی ہے۔ کیونکہ تمام ضروریات زندگی آپ کے بنیادی آئینی حقوق ہیں۔

میں اپنے بازووں یعنی ساتھی ججز کی بدولت آپ کے تمام بنیادی حقوق کا تحفظ کریں گے۔

زیارت کے روڈ، بجلی اور گیس مسلئے کی حل کیلئے جسٹس عبداللہ بلوچ اور جسٹس روزی خان بڑیچ اس اہم مسلئے کو دیکھیں گے۔

زیارت کے صنوبر کا جنگل قدرت کا بہت بڑا تحفہ ہے جو سیاحوں کیلئے باعث کشش ہے۔

زیارت لائبریری جو ڈپٹی کمشنر حمودالرحمان کا خواب تھا اسے میں اپنی جھولی میں لے کر مکمل اور کامیاب کراوں گا۔ اس کیلئے میں ایک جج کی خصوصی ڈیوٹی لگاوں گا کہ وہ اسے دیکھے اور اس کی تمام ضروریات کو پورا کرے۔

جسٹس عبداللہ بلوچ کا کہنا تھا کہ زیارت صنوبر کے جنگلات، تفریحی مقامات، اور موسم کی وجہ سے قدرت نے منفرد مقام بخشا ہے۔ جس کیلئے پاکستان اور باہر سے بڑی تعداد میں سیاح تفریح کیلئے آتے ہیں۔

افسوس کے ساتھ وادی زیارت کی ٹورزم کو بڑھانے میں حکومتیں ناکام اور غفلت کا مظاہرہ کررہی ہے۔ یہاں کا روڈ انفراسٹرکچر سفر کے قابل نہیں ہے جس سے ٹوارزم کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے جو انتہائی تکلیف دہ امر ہے۔

بجلی، گیس، روڈ یہ تمام بنیادی حقوق ہیں جو حکومتی غفلت کی وجہ سے لوگوں کو میسر نہیں۔

زیارت بار کو چائیے کہ وہ یہاں کے مسائل کو آئینی پٹیشن کے ذریعے ہمارے سامنے رکھے ہم انہیں حل کرانے کی مکمل کوشش کریں گے۔

قبائلی رہنما سرادر قاسم خان سارنگزئی نے چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کی توجہ زیارت کے بنیادی مسائل گیس، بجلی، صحت، روڈ، یہاں کی سیاحت کو درپیش مسائل خاص کر زیارت ڈمیارہ روڈ کی عدم تعمیر کی جانب مبذول کرائی اور اسے حکام بالا سے فوری حل کرانے کا مطالبہ کیا۔

تقریب کے آخر میں زیارت بار کے صدر موسی جان کاکڑ نے چیف جسٹس و تمام معزز مہمانوں کا زیارت آنے اور زیارت کو سیشن ڈویژن کا درجہ دینے پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *