|

وقتِ اشاعت :   April 27 – 2024

کوئٹہ: بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن بلوچ وطن وحدانیت اور بلوچ سامراج کے آنے سے پہلے کے سرحدوں پر یقین رکھتی ہے۔

ڈیرہ جات سے لے کر بندرعباس اور ہلمند تا گوادر بلوچ قوم کی ملکیت ہے اور بلوچ وطن کی جغرافی حدود پر کوئی سمجھوتہ ہرگز قبول نہیں۔

آج مورخہ 27 اپریل کو بلوچ و پشتون طلبہ تنظیموں کی جانب سے مشترکہ پریس کانفرنس کی گئی۔

پریس کانفرنس کے متن میں چند ایک متنازعہ الفاظ بھی تھے جس سے بلوچ قوم کی دل آزاری ہوئی۔ بی ایس او ان الفاظ سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے بلوچ قوم سے معافی چاہتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *