صوبائی حکومت بلدیاتی اداروں میں مداخلت کررہی ہے ، کلیم اللہ

Posted by & filed under پاکستان.

کوئٹہ:  لوکل کونسل ایسوسی ایشن بلوچستان کے سرپرست اعلیٰ و میئر کوئٹہ ڈاکٹر کلیم اللہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت بلدیاتی اداروں کے اختیارات میں بے جا مداخلت کررہی ہے ۔حکومت28مارچ2019ء تک بلدیاتی نمائندوں کی مدت میں توسیع کرے، میٹروپولیٹن کے پیسوں کو جی ایس ٹی میں رکھ ادارے کو مفلوج کیا گیا ہے ۔ 

صوبائی حکومت ارباب ظاہر کاسی کو ایڈوکیٹ جنرل تعینات کرنا چاہتی ہے،ذرائع

Posted by & filed under مزید خبریں.

کوئٹہ: ایم رؤف عطاء نے ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان کے عہدے سے استعفا دے دیا۔ نئے ایڈووکیٹ جنرل کیلئے ارباب طاہر کاسی کی تعیناتی کا قوی امکان ہے۔ رؤف عطاء ایڈووکیٹ نے گورنر بلوچستان کو تحریری استعفا ارسال کردیا ہے جس میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ ذاتی وجوہات کی بناء پر عہدہ چھوڑ رہے ہیں۔ 

خواتین سے متعلق جلد قانون سازی کی جائے گی،شکیلہ نوید

Posted by & filed under پاکستان.

کوئٹہ:  بلوچستان وومن پارلیمنٹرینز کاکس کی چیئرپرسن شکیلہ نوید دہوار نے کہا ہے کہ بلوچستان میں خواتین سے متعلق زیر التواء قوانین کو بلوچستان اسمبلی میں زیر بحث لاکر موثر قانون سازی کی جائے گی ۔

نیشنل پارٹی پی پی اور ن لیگ کو قریب لانے کیلئے سرگرم ،حاصل بزنجو کی زرداری سے ملاقات ،ن لیگ رہنماؤں سے بھی ملاقات متوقع

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: نیشنل پارٹی اپوزیشن کی بڑی جماعتوں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کو قریب لانے کے لئے سرگرم ہوگئی۔ اس سلسلے میں نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء سینیٹر میر حاصل خان بزنجو نے سابق صدر آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔ 

کوئٹہ، سریاب کے علاقے سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد

Posted by & filed under پاکستان.

کوئٹہ: کوئٹہ کے علاقے سریاب سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی ہے جبکہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں فائرنگ سے گدھا گاڑی کا مالک زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ کے تھانی سریاب کی حدود سے کلی ابڑو سے 22 سالہ نوجوان کی لاش ملی ہے جس کی موت سر پر گولی لگنے سے ہوئی ہے۔ اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکی کہ نوجوان کو قتل کیا گیا یا اس نے خودکشی کی ہے۔ 

پشین اور پنجگور میں بم دھماکے نائب تحصیلدار و اہلکاروں سمیت 11افراد زخمی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: پشین اور پنجگور میں بم دھماکے نائب تحصیلدار اور دو اہلکاروں سمیت 11افراد زخمی ہوگئے۔ چھ شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق پہلا دھماکا اتوار کی دوپہر کو تقریباً بارہ بجے پشین شہر میں جان اڈہ اور پولیس لائن کے قریب ہوا جس میں تحصیلدار بوستان کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے سے تحصیلدار عبدالمالک ترین اور ان کے محافظ سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونیوالے دیگر افراد راہ گیر بتائے جاتے ہیں۔ 

پاکستان میں دہشت گردی افغانستان سے درآمد کرائی جارہی ہے، ضیاء لانگو

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان کے وزیرداخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردی افغانستان سے درآمد کرائی جارہی ہے۔ اقوام متحدہ متحدہ افغانستان سے دہشتگردی کی پاکستان منتقلی کی تحقیقات کرائیں۔

کوئٹہ، فائرنگ کے تبادلے کے بعد چوری کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان گرفتار

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: کوئٹہ میں ایگل فورس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق کوئٹہ کے تھانہ کیچی بیگ کی حدود میں قمبرانی روڈ پر کلی لاشارآباد کے مقام پر پولیس کی ایگل فورس کے اہلکاروں نے ناکہ لگا رکھا تھا۔ 

جام کمال وزارت اعلی کیلئے بہترین انتخاب ہیں ، مہنگائی سے عوام کے مسائل میں اضافہ ہوا ہے ، حکومت ناکام ہوچکی ہے ، قادر بلوچ

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ:  پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے صدر و سابق وفاقی وزیر جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کا متحد ہونے کا مقصد حکومت گرانا نہیں عمران خان کو بہتر حکومت کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔