بسیمہ ، دستی بم پھٹنے سے تین بچے جاں بحق ایک زخمی ، کوہلو ، قلعہ سیف اللہ میں فورسز کی کارروائی اسلحہ بارود برآمد

Posted by & filed under بلوچستان.

۔ — فائل فوٹو

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع واشک کے علاقہ بسیمہ میں دستی بم پھٹنے سے تین بچے جاں بحق ایک بچی زخمی ہوگی سیکورٹی فورسز کی قلعہ سیف اللہ اور کوہلو میں کارروائیاں بھاری مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد۔ 

18ویں ترمیم کو رول بیک اور جمہوری اداروں کو تباہ کرنیکی کوششیں ہورہی ہیں ، وکلاء رہنما

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: بین الصوبائی بارکونسل کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان سوموٹوکیسزمیں وقت ضائع کرنے کی بجائے ماتحت عدالتوں پر توجہ دیں ۔ ملک میں 18ویں ترمیم کو رول بیک ،جمہوری اداروں کو تباہ کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ سی پیک منصوبے میں عوام کے حقوق کا تحفظ کیا جائے ۔آئین انسانی حقوق کوتحفظ فراہم کرتی ہے لاپتہ افراد کوبازیاب کرکے عدالتوں میں پیش کیا جائے ۔

حکومت کے سوروز میں اہم سیاسی فیصلے کئے گئے ہیں، عظیم کاکڑ

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء اوروزیراعلیٰ میڈیا سیل کے سربراہ محمد عظیم کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستا ن حکومت صوبے کے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لارہی ہے ۔ حکومت نے گزشتہ سو دنوں میں عوام کے مفاد میں 40 سے زائد ہم فیصلہ کئے ہیں ۔

گھر بیٹھے تنخواہ لینے والے،سول ہسپتال کوئٹہ کے مزید 21ملازمین بر طرف

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: سول اسپتال کوئٹہ کے مزید 21ملازمین کو غیر حاضری پر ملازمتوں سے برطرف کر دیا گیا۔اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ غیر حاضر ملازمین کو گھر بیٹھے تنخواہیں نہیں دے سکتے۔

کوئٹہ، ڈبل روڈ پر شورومز سمیت سینکڑوں دکانیں سیل

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: کوئٹہ کے مصروف علاقے ڈبل روڈ پر ٹریفک کی روانی میں خلل کا سبب بننے والی 180 دکانوں کو ضلعی انتظامیہ نے سیل کردیا۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی ثانیہ ثافی کی سربراہی میں ضلعی انتظامیہ، پولیس اور لیویز اہلکاروں نے اسپیشل مجسٹریٹ کے ہمراہ ڈبل روڈ پر موٹر شورومز، موٹر گیراج ، اسپیئر پارٹس اور موٹر ڈیکوریشن کی دکانوں کے خلاف کارروائی کی۔ 

ریکوڈک کیس میں پاکستان پر14ارب ڈالر جرمانے کی خبروں کی تردید

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : اٹارنی جنرل فار پاکستان کے دفتر اور بلوچستان میں محکمہ معدنیات کے حکام نے عالمی عدالت کی جانب سے ریکوڈک کیس میں پاکستان حکومت پر چار ارب ڈالر جرمانہ عائد کئے جانے کی خبروں کی تردید کی ہے۔

ڈاکٹر ابراہیم خلیل کے اغواء نے ذہنی کوفت میں مبتلا کردیا، ڈاکٹرزایکشن کمیٹی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: ڈاکٹرزایکشن کمیٹی کے رہنماؤں کاکہناہے کہ ڈاکٹرابراہیم خلیل کے اغواء سے پوری کمیونٹی ذہنی کوفت سے دوچارہے،یہاں جنگل کاقانون ہے،اغواء برائے تاوان یاکوئی کاروباری معاملہ یہ حکومت کی ناکامی کاثبوت ہے ہمیں مل کر ایسے واقعات کیخلاف آوازبلندکرناہوگا تاکہ اپنی آئندہ آنیوالی نسلوں کوتحفظ فراہم کرسکیں۔

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ،بجلی و گیس کے تیز میٹروں کیخلاف قرارداد منظور،مکران ڈویژن کے بجلی و اجبات معاف کئے جائیں

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ :  بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں گیس اور بجلی کے میٹروں کی جانچ پڑتال کیلئے صوبائی محکمہ توانائی کے زیر اثر مستند لیبارٹری کے قیام تیز رفتار میٹرز کی تنصیب کیخلاف ،مکران ڈویژن کے لوگوں کے ذمے بجلی کے بقایاجات کو معاف تین سو میگاواٹ کے پاور پلانٹ کو نیشنل گرڈ سے منسلک کرنے،کوئٹہ کے علاقہ اغبرگ کو گیس کی فراہمی سے متعلق قراردادیں حکومت اور اپوزیشن نے اتفاق رائے سے منظور کرلیں۔